معلومات المواد باللغة العربية

محمد بن صالح العثيمين - کتابیں

عناصر کی تعداد: 21

  • اردو

    نسوانی طبعی خون کے احکام : زیر نظر رسالہ میں عالم عرب کے مشہور فقیہ شیخ محمد بن صالح العثیمین – رحمہ اللہ- نے عورتوں کے پوشیدہ مسائل مثلاً : حیض، استحاضہ ، اور نفاس وغیرہ کے بارے میں کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ اردو دان طبقہ کے استفادہ کیلئے حافظ ریاض احمد نے اسے اردو میں منتقل کیا ہے، نیز ترجمہ کے ساتھ آ یات قرآن اور حدیث کی تخریج بھی کردی ہے ۔عورتوں کے پیچیدہ مسائل کے سلسلے میں نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    ارکان ایمان,مراتب تقدیر,اللہ کی طرف شرکی نسبت ,معصیت پر تقدیرسے احتجاج,عذاب قبر,عذاب برزخ,جنت وجہنم,پل صراط,,میزان , حوض کوثر,شفاعت عظمى’ ,خلفاء راشدین ,اختلاف صحابہ , اللہ ,ملائکہ ,کتب,رسل, یوم آخرت, تقدیروغیرہ پرایمان لانے کے ثمرات اوردیگردینی اموروغیرہ کے بارے میں اہل سنت وجماعت کے عقیدے کو کتاب وسنت کی روشنی میں پڑھئے.

  • اردو

    زیر نظر رسالہ عالَم اسلام کے مشہور داعی وفقیہ اور عالمِ ربّانی شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی کتاب (شرح أصول الایمان) کا اردو ترجمہ ہے۔رسالہ کا موضوع ایمانیات ہے۔اس میں اللہ تعالیٰ، ملایکہ، کتب،رسل،یوم آخرت اور تقدیرکے خیروشر پر ایمان کو بڑے دل نشیں اندازاورخوشنما اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔ آخر میں اسلامی ایمانیات کے اغراض ومقاصد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

  • اردو

    تفسیرسورہ فاتحہ شیخ محمد بن عثیمینؒ وشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ: اس کتاب میں سورہ فاتحہ کی نہایت ہی شرح وبسط کے ساتھ تفسیربیان کرکے اس سے مستنبط فوائد ودروس کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں ۔(ش۔ر)

  • اردو

    تارک صلاۃ کے حکم کے بارے میں قدیم وجدید ہردورمیں علما کرام کے مابین اختلاف رہا ہے ، مصنف رحمہ اللہ نے اس سلسلے میں علماء کےتمام اقوال کا خلاصہ پیش کیا ہے اورکتاب کودواہم فصلوں میں تقسیم کیا ہے: پہلی فصل: نمازچھوڑنے والے کا حکم دوسری فصل:نمازچھوڑنے سے مرتد ہونے پرمرتّب ہونے والے احکام.

  • اردو

    شریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.

  • اردو

    احكام حيض سے متعلق ساٹھ سوالوں کے جوابات : یہ کتاب احکام حیض سے متعلق ساٹھ سوالو ں کے جوابات پرمشتمل ہے جن سے مسلم خواتین عام طورسے نماز,روزہ ,حج , عمرہ اور فرائض ونوافل کی ادائیگی کے دوران دوچار ہوتی ہیں ,مصنف رحمہ اللہ نے قرآن وحدیث کی روشنی میں ان تمام سوالوں کے جوابات تشفی بخش انداز میں دیا ہے ,

  • اردو

    علم کے آداب: علم کی تعریف، اس کے فضائل وثمرات، حصولِ علم کا شرعی حکم، طالب علم کے آداب، تحصیل علم پر معاون اسباب،علم حاصل کرنے کے وسائل وطرق، وہ غلطیاں جو اکتسابِ علم میں رُکاوٹ بنتی ہیں اور تشنگان علم ان کا ارتکاب کرتے نظر آتے ہیں، ان سب امور کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف(کتاب العلم) کے ابتدائی تین ابواب کے ترجمہ کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ مترجم: عبد القوی لقمان کیلانی۔حفظہ اللہ۔

  • اردو

    پیشِ نظر فتاوى میں عقائد وعبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جواب فراہم کئے گئے ہیں ،جن سے کتاب وسنت اورادلّہ شرعیہ کا موقف نمایاں ہوکرسامنے آجاتا ہے- کتاب کا اسلوب سوال وجواب کے مفید طریق کوپیش کرتا ہے- اس سے پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اورتحقیقی ذوق محسوس کرے گا- عالم اسلام کے ممتازمحقق اورمفتى الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کواللہ تعالى نے علمی رسوخ اورزہد وتقوى کی خوبیوں سے نوازا تھا- انہوں نے فتاوى کی اس مختصرمگرجامع کتاب میں عقائد وعبادات پرعامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام ترامکانى سوالوں کے ادلّہ شرعیہ کی روشنى میں ایسے محکم مدلل اوردلنشیں جوابات مرحمت فرمائے ہیں کہ جن سے قلب ونظرکوطمانیت اورذوق عمل میں یقین کا عنصرشامل ہوجاتا ہے- عقائد وعبادات کے ضمن میں اس کتاب کا گہرا مطالعہ ایک ایمانی حلاوت اوردینی شعورپیدا کرے گا.ترجمہ:مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ.

  • اردو

    زیرمطالعہ کتاب میں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا گیا ہے: 1- نماز نبوى کا طریقہ (شیخ ابن باز). 2- نماز باجماعت کی اہمیت. 3- وضوء - غسل - تیمم اورنماز کا بیان (شیخ ابن عثیمین). 4- نمازکی مکروہات. 5- نماز کوباطل کرنے والی چیزیں. 6- سجدہ سہو کے احکام. 7- مریض کی طہارت کا طریقہ. 8- مریض کی نماز کا طریقہ. 9- نماز کی چارشرطیں محمد بن عبدالوہاب.

  • اردو

    زیرنظر کتاب اسماء وصفات کے باب میں سلف صالحین کے عقیدہ پرمشتمل ہے ، اسميں اسماء وصفات کے تعلق سے انتہائی اہم قواعد ،اوربہت سے علمی نکات ذکر کئے گئے ہیں ، خاص طورپر قرآن وحدیث میں وارد اللہ تعالى کی صفت معیت اور اسکی دونوں قسموں : معیت خاصہ اور معیت عامہ کا اہل السنۃ والجماعۃ سلف صالحین کی روشنی میں بڑی نفیس بحث موجود ہے ، اسکے ساتھ ساتھ اس نافع کتاب میں فرق باطلہ معطلہ ، مشبہ ، حلولیہ اور قائلین وحدۃ الوجود کا انتہائی قوی اور مدلل رد موجود ہے .اسماء وصفات کے باب میں عصرحاضر کی سب سے عمدہ تصنیف ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    زيرنظر رسالہ میں کتاب وسنت کی روشنی میں وضوء, غسل اور نمازکے مختصر مسائل واحکام بیان کئے گئے ہیں. نہا یت ہی مفید رسالہ ہے ضرور استفادہ کریں.

  • اردو

    یہ کتاب روزہ تراویح اور زکوۃ کے متعلق اہم احکام و مسائل پر مشتمل ہے, اس میں آٹھ فصول ہیں جو درج ذیل ہیں: فصل اول: روزہ کے حکم کے بیان میں فصل دوم: روزہ کی حکمتوں اور فوائد کے بیان میں فصل سوم: مسافر اور مریض کے روزے کے بیان میں فصل چہارم: روزے کے مفسدات کے بیان میں فصل پنجم: تراویح کے بیان میں فصل ششم: زکوۃ اور اس کے فوائد کے بیان میں فصل ہفتم: زکوۃ کے مستحقین کے بیان میں فصل ہشتم: زکوۃ الفطر کے بیان میں نیززکوۃ نکالنے کی کیفیت پر مشتمل ایک ضمیہ بھی شامل کتاب ہے.

  • اردو

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار: اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، انسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔ یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ) (نظرثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنیؔ)

  • اردو

    حج كـ اعمال

  • اردو

    عالمِ اسلام کے کبار علمائے کرام کے فتاوے کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کے لئے راہنما کتاب ’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج اور میڈیکل سٹاف‘‘ تالیف:(امام ابن بازؒ،علامہ عثیمینؒ، علامہ صالح الفوزان حفظہ اللہ ،سعودی دائمی فتوی کمیٹی) ترجمہ:شیخ حافظ عبد اللہ سلیم،ناشر،ادارہ بیت السلام، ریاض۔

  • اردو

    زیر مطالعہ کتاب’’ 477 سوال وجواب برائے نکاح وطلاق‘‘ سعودی عرب کے معتمد وکبار علمائے کرام کے نکاح ،طلاق ،خلع اور عدّت وغیرہ جیسے اہم مسائل کےجوابات پر مشتمل ہے تاکہ مسلمان شخص نکاح وطلاق کے جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جان کر ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا سکے، کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد یاسر حفظہ اللہ نے اسے نہایت جانفشانی وعرق ریزی سے بہترین اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکےہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کے مؤلف،مترجم ،ناشر وجملہ متعاونین کی مساعی جمیلہ کو قبول کرکے ان سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائےآمین۔

  • اردو

    500 سوال و جواب برائے خرید وفروخت: ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘(سورۃ البقرۃ:۲۰۸)، لہذا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی مَن مانی کرے او ر اپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کے متعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات درست کرسکے اور انہیں شریعت کے منشا کے مطابق انجام دے سکے ۔ كتاب کی اہمیت کے پیش نظر پروفیسر عبد الجبار حفظہ اللہ نے اسے نہایت عرق ریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کی تیاری ونشرو اشاعت میں شریک جملہ حضرات کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

  • اردو

    زیرنظر کتاب میں ماہ رمضان سے متعلق تیس مجالس کا مختصرا ذکرکیا گیا ہے جومساجد وغیرہ میں وعظ ونصیحت کیلئے نہایت ہی مفید ہیں.

  • اردو

    اس مقالہ میں سجدہ سہو کی تینوں حالتوں (زیادتی,نقصان, شک)کے بارے میں مثالوں کے ذریعہ تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی ہے, تاکہ ائمہ ہی نہیں بلکہ عوام کو بھی سمجھنے میں کوئی دشواری نہ ہو.

صفحہ : 2 - سے : 1