نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقہ کے بیان میں چند مختصر باتیں ہیں جنہیں ہر مسلمان مرد وعورت کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ان سے واقف ہوکرمسلمان شخص نماز کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرنے کی کوشش کرے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نمازپڑھتے دیکھا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔
عام مسلمانوں کے لئے ضروری اسباق: زیر نظر کتاب شیخ ابن باز رحمۃ اللہ علیہ کی مشہور عربی تالیف (الدروس المھمة لعامة الأمة) کا اردو ترجمہ ہے جس میں عام مسلمانوں کے لئے دین اسلام سے متعلق بنیادی باتوں کا مختصر تذکرہ ہے۔ترجمہ:محمد شريف بن شهاب الدين
شیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کا رسالہ ’عمرہ کا طریقہ‘ نہایت واضح اور آسان انداز میں عمرہ کے مناسک کی وضاحت کرتا ہے، تاکہ یہ ایک عملی رہنما کے طور پر مسلمان کی رہنمائی کرے، اور وہ خشوع و خضوع کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکے۔ یہ رسالہ ہر مرحلے میں مسنون دعاؤں اور اذکار کے ساتھ مزین ہے۔
زیر مطالعہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی عام علامہ ابن بازؒ کی سنّت کے وجوب اوربدعت سے اجتناب کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے۔ اس میں خاص طور سے عید میلاد النبیﷺ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اورپھر اس کو بنیاد بناکر سعودی عرب کے عقیدے اوراس کی قیادت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ بدعات وخرافات کی افزائی کرنے والوں اور اہل سنّت کے درمیان انتشاروافتراق کرنے والوں کا بھرپورعلمی آپریشن کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ لوگوں کی ہدایت فرمائے اورسنّت کو اپنانے اوربدعات سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین
عقیدۂ توحید ہی دین کی اساس وبنیاد ہے،انسانی نجات کا دارومدار عقیدہ کی اصلاح ودرستگی پرمبنی ہے ۔اور موجودہ دور میں چونکہ دینی بے راہ روی عام ہے شرک وبدعات اورجادوگروشعبدہ بازوں کاہر طرف بازار گرم ہے،انسان کا اپنا عقیدہ محفوظ رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ چنانچہ لوگوں کی اصلاح اوران کی صحیح اسلامی خطوط کی طرف رہنمائی کے خاطر سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم ؒ علامہ عبدالعزیز بن بازؒ نے ’’حراست ِ توحید‘‘ کے نام سے یہ رسالہ ترتیب دیا جو در اصل کئی رسائل کا مجموعہ ہے جن میں سے صرف تین رسائل(العقیدۃ الصحیحۃ و مایضادہا(صحیح اسلامی عقیدہ اور اس کے منافی امو ر) ،اقامۃ البراہین علی من استغاث بغیر اللہ(غیر اللہ سے فریاد. شرعی دلائل کی روشنی میں)، حکم السحر والکہانۃ (جادو اور کہانت کی شرعی حیثیت) کو وزارت اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد کی طرف سے اردوزبان میں ترجمہ کرواکر قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس مجموعہ کو مؤلف،مترجم،مراجع،اورناشرین کے لیے ثوابِ دارین کا سبب بنائے،اوراسےگم گشتہ راہ انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔آمین
زیر نظر کتابچہ ’’ عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے ‘‘ سماحۃ الشیخ ابن باز رحمہ اللہ کی ایک تقریر بعنوان’’ القوادح فی العقیدۃ ووسائل السلامة منها‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعات محترم اسرار الحق عبید اللہ صاحب نے حاصل کی ہے ۔شیخ رحمہ اللہ نے اس میں عقیدہ کےسلسلے میں دو قسم کی خرابیوں کا تذکرہ کیا ہے ۔اول: ایسی قسم جو عقیدے کوبرباد اور ختم کردیتی ہے جس کا مرتکب۔ نعوذ بااللہ کافر ہوجاتاہے ۔ اور دوسری قسم وہ ہے جو عقیدے میں کمی اور کمزوری پیدا کر دیتی ہے ۔
زیرنظر کتاب علامہ بن باز رحمہ اللہ کے بعض رسائل وتقاریر کے مجموعے کا ترجمہ ہے جو عربی زبان میں (المجموع المفید) کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔وقت کی نزاکت اور ضرورت کے پیش نظر مذکورہ کتاب سے ترجمہ کیلئے صرف نماز،روزہ، زکاۃ اور حج جیسی عبادات سے متعلق مسائل کو اختیار کیا گیا ہے۔
مدینہ منورہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی جگہ ہے جہاں سے دین اسلام کی دعوت پورے عالم میں پھیلی ,یہی اسلام کی دوسری مسجد ہے جس کی طرف عبادت کی غرض سے رخت سفرکرنا مشروع ہے البتہ اسکا حج سے کوئی تعلق نہیں زیرنظرمضمون میں مدینہ منورہ کی زیارت کے آداب واحکام کوبیان کرکے اسمیں کی جانے والی بعض بدعات سے ڈرایا گیا ہے.
اس کتاب میں قرآن وسنت کے دلائل سے حج وعمرہ اور زیارت مسجد نبوی کے مسائل دلنشیں انداز میں بیان کئے گئے ھیں اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ سلف صالحین کا منھج اختیار کیا گیا ھے ۔
جادو اور کہانت کا حکم: موجودہ زمانے میں جھاڑ پھونک کرنے والوں کی کثرت ہے، جو طب کا دعویٰ کرکے جادو وکہانت کے ذریعہ بیماریوں کا علاج کرتے ہیں، اور سادہ لوح عوام کو دھوکہ دے کران کے مال ودولت کو آسانی سے ہڑپ کرجاتے ہیں، لہذا دینی خیرخواہی کے طورپر کالے علم والے جعلی عاملوں، شعبدہ بازوں اور جادوگروں وغیرہ کے شرسے بچانے کی خاطرزیر نظر کتابچہ کو ترتیب دیا گیا ہے.