ميں شادى شدہ لڑكى ہوں كچھ عرصہ سے مجھے وسوسوں نے آ گھيرا ہے جس كى بنا پر مجھے كرنے ميں مشكل درپيش ہے حتى كہ ميں وضوء كے اعضاء مسلسل نہيں دھو سكتى، تقريبا وضوء كرنے ميں ڈيڑھ گھنٹہ صرف ہو جاتا ہے وہ اس طرح كہ ميرے دل ميں آتا ہے ميں نے وضوء مكمل نہيں كيا، اور اسى طرح غسل جنابت كرنے ميں بھى كئى كئى گھنٹے صرف ہو جاتے ہيں خيال آتا ہے كہ ميں ابھى پاك نہيں ہوئى، بلكہ مجھے نفسياتى ہاسپٹل ميں بھى داخل كرايا گيا، آپ كى ميرے ليے كيا نصيحت ہے ؟
برائ کوروکنے والی حدیث ( جوبھی تم میں سے برآئ دیکھیے ۔۔۔ ) کیا اس سے مقصود یہ ہے کہ ہم اس برائ کوروکنے کے لیے برائ والی جگہ کوچھوڑ دیں ؟ یا کہ ہم اسے اپنے دلوں سے کراہت کرتے ہوۓ اس کا انکار کریں اوروہیں رہیں ؟ آپ ہمیں مستفید فرمائيں اللہ تعالی آّپ کواجرفرماۓ ۔
جب صحابی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ پوچھا کہ جب فتنے کثرت سے ہوں تو میں کیا کروں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے جواب میں یہ فرمایا ( لوگوں سے علیحدگی اختیار کرو اور اپنے گھر میں بیٹھ رہو ) تو کیا یہ وہ دور اور زمانہ ہے ؟ اور صحیح (بخاری ) کتاب الفتن کے باب جب خلیفہ نہ ہو میں ہے حدیث کا معنی یہ ہے : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کو فتنوں کے ظہور کے وقت اعتزال اور علیحدگی کا حکم دیتے ہوئے فرمایا : اور اگر تمہیں درخت کی جڑہیں کھانی پڑیں ) ہم اس حدیث کی وضاحت اور علماء کے اقوال معلوم کرنا چاہتے ہیں ؟
ىہ تحرىر الرئاسة العامة للبحوث العلمية والإفتاء ىعنى دائمی کمیٹی برائے علمی بحوث و افتاء رياض مملكت سعودى عرب كى جانب سے گاڑی وغیرہ پر تعویذ لٹکانے کے حکم سے متعلق شائع كرده بیان كا اردو ترجمہ ہے۔
جب میں اپنے بھائیوں کوایک برائ سے منع کروں لیکن میں خود وہ برائ کرتا رہوں توکیا میں منافق شمارہوں گا ؟ جواب دے کرمستفید فرمائيں اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیرفرماۓ ۔
ميں جہاد فى سبيل اللہ كے متعلق ايك سوال دريافت كرنا چاہتا ہوں، يہ علم ميں رہے كہ ميں اپنے بھائيوں ميں سب سے بڑا ہوں اور ميرے والد صاحب فوت ہو چكے ہيں، اور والدہ موجود ہيں، ميرى بيوى اور بچے بھى ہيں، ميں نے والدہ سے جہاد ميں جانے كى اجازت طلب كى ليكن انہوں نے اجازت دينے سے انكار كر ديا؛ تو كيا ميں جہاد كر سكتا ہوں ؟
شريعت ميں عيد ميلاد النبى صلى اللہ عليہ وسلم منانے كا حكم كيا ہے، اور اسى طرح بچوں كى سالگرہ اور يوم والدہ اور ہفتہ شجركارى، اور يوم آزادى منانے كا حكم كيا ہے ؟
سعودی عرب کی مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء سے مندرجہ ذیل سوال پوچھا گیا :"بعض لوگ 14 فرورى کو ہرسال عیدِ محبت ویلنٹائن ڈے(valentine day ) مناتے ہیں –جسمیں سرخ گلاب کے (پھول) ایک دوسرے کو تحفے دئے جاتے ہیں اور سرخ لباس پہنے جاتے ہیں ’ اسی طرح بعض مبارکبادیں بھی دیتے ہیں’ اسکے علاوہ بعض دکانیں اپنی پروڈکٹس پرجو اس دن کی مناسبت سے ہوتی ہیں اعلانات وپیغامات پرنٹ کرتی ہیں- آپ کی مندرجہ ذیل باتوں کے بارے میں کیا رائے ہے؟".
سوال: میں ایک مزدور آدمی ہوں ، کسبِ معاش کےلیے اکثر میں سفر پر رہتاہوں،اورسفر میں فرض نمازوں کو ہمیشہ جمع کرکے پڑھتا ہوں،اورماہ رمضان میں روزے کو توڑدیتا ہوں، توکیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟
اس مرد یا عورت کا حکم کیا ہے جب انہیں کہا جاۓ کہ تم جوکررہے ہویہ حرام ہے ، مثلا آپ کسی عورت کوچھوٹے کپڑے پہننے سے منع کریں ، یا پھر کسی شخص کوسگرٹ نوشی سے منع کریں تووہ آپ کے قول کا رد کرتے ہوۓ کہیں کہ سب لوگ اسی طرح کرتے ہیں یا پھر یہ کہے کہ ہمارے ملک میں توعورتیں اسی طرح کا لباس پہنتی ہیں ، تواس کا کیا حکم ہے ؟
میری کچھ سہیلیاں ہیں جن کے ساتھ میری معرفت وتعلق بہت پختہ ہے ، لیکن وہ بے پرد ہیں ، اورمیں دوستی کے حکم میں ان کے ساتھ بہت زیادہ رہتی ہوں ،اوروہ بھی میرے ساتھ اپنی ان باتوں کوکرنے پرترجیح دیتی ہیں جواجتماعی نہیں ہوسکتیں ۔ اوروہ اپنا وقت گھومنے پھرنے اورسمندرپرجانے میں ضائع کرتی ہیں اوران کے پاس اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کوئ وقت نہیں اس کےلیے وہ صرف اتنا وقت دیتی ہیں جوقابل ذکرنہیں ، اورجب میں انہیں اللہ اوررسول صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین سناتی ہوں تووہ مجھے عالمہ اورسردارنی کا نام دیتی ہیں جس کی بنا پرمیرا ان سے بات کرنے کودل نہیں کرتا ، توکیا میں اس معاملہ میں غلطی پرہوں ؟ اوروہ کون سا طریقہ ہے جس سے میں انہیں صحیح اورسلیم راہ پرلانےمیں ان کا مساعدہ اورتعاون کرسکوں آپ کےعلم میں ہونا چاہیے کہ میں انہیں چھوڑ نہیں سکتی ؟
وہ مقدس چٹان جس پرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کے دن سوار ہوئ تھی کہتے ہیں کہ اللہ تعالی کی قدرت سے ہوا میں معلق ہے ، اس بارہ میں فتوی دیں اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیر عطافرماۓ ؟
کیا سعودیہ میں مقیم شخص کےلیے کسی دوسرے ملک میں بسنے والے کی طرف سے عمرہ ادا کرناجائزہے : ا – اگروہ شخص سعودیہ آنے کی استطاعت بھی رکھتا ہوچاہے مستقبل میں ہی آئے؟ ب – اگروہ شخص مالی یا صحت کے سبب سعودیہ نہ آسکتا ہو ؟