معلومات المواد باللغة العربية

فضل الهي ظهير - کتابیں

عناصر کی تعداد: 8

  • اردو

    حقیقتِ توحید : اس اہم کتاب کے اندراس توحید کی حقیقت کو بیان کیا گیا ہے جس کے ساتھ تمام انبیاء ورسل مبعوث کیے گئے, جو بندوں پر اللہ تعالی کا سب سے پہلا حق ہے اور جس کے بغیر آدمی کا کوئی بھی عمل مقبول نہیں. یہ توحید دراصل انسانی فطرت میں جاگزیں ہے لیکن خارجی عوامل کی بناپر اس کے اندر انحراف پیدا ہوجاتاہے. اس فطرت سے انحراف یعنی شرک کا آغاز کب اور کیسے ہوا؟ اس کے اسباب ومحرکات کیاھیں؟... شرک کے انتشار کا ایک اہم سبب وہ شکوک وشبہات بھی ہیں جن کی بنا پر بہت سے لوگ گمراہی کا شکراہ ہوگئے اور جنہیں وہ اپنے مشرکانہ اعمال کا وجہ جواز سمجھتے ہیں. زیرنظر کتاب میں ایسے ہی بارہ شبہات کی نقاب کشائی کرتے ہوئےان کا مکمل جواب دیا گیاہے, کتاب کے اخیر میں شرک کی مذمت اور دینا وآخرت میں اس کے بھیانک انجام کا تذکرہ ہے.

  • اردو

    اللہ رب العزّت کے امّت اسلامیہ پر ان گنت احسانات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے اپنی کتاب عزیز قرآن مجید اور سنّت مصطفیٰﷺ میں اپنے خلیل ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بحیثیت والد سیرت مطہّرہ کو ہمیشہ ہمیش کے لیے محفوظ فرمادیا ہے جو کہ راہ نمائی کے طلب گار والدین کے لئے مشعل راہ اور منارہدایت ہے۔ان کی سیرت مطہرہ میں اولاد کے متعلق والدین کے بہت سے سوالات کے جوابات موجود ہیں ،انہی سوالات میں سےدرج ذیل تین سوالات ہیں جو اس کتاب کا بنیادی موضوع ومحور ہیں: ۱۔ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے کن چیزوں کو پسند فرمایا؟ ۲۔انہوں نے کن چیزوں سے اپنی اولاد کو بچانے کی رغبت اور کوشش کی؟ ۳۔اولاد کے بارے میں اپنے عزائم اور ارادوں کی تکمیل کے لیے انہوں نے کیا طریقے اختیارکئے؟

  • اردو

    زیر تبصرہ کتاب’’حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کا قصہ، تفسیر ودروس‘‘ پروفیسر فضل الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ یہ کتاب سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی واقعہ قربانی پر مشتمل تفصیلی کتاب ہے۔ پروفیسر صاحب نےاس قصہ کوسمجھنے سمجھانے اوراس میں موجود دروس اور عبرتوں سے فیض یاب ہونے اور دوسروں کوفیض کرنے کےلیے اس کتا ب کومرتب کیا ہے۔ انہوں نے اس قصہ سےمتعلقہ آیات کی تفسیر اوران سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ کیا ہے۔ اور ضعیف احادیث اوراسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجنتاب کیا ہے کیوں کہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہترہیں۔ مصنف موصوف نے قصہ سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی کیں ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اوراخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ اپنے موضوع پر یہ کتاب انتہائی جامع اور مستند ہے۔ اللہ تعالیٰ پروفیسر صاحب کی تمام دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات قبول فرمائے۔(آمین)

  • اردو

    حج وعُمرہ کی آسانیاں: شریعت اسلامیہ کی اہم خصوصیات میں سے عبادات اوردیگر دینی امور میں آسانیوں کا پایا جانا ہے، اور عبادات میں آسانیوں کے سب سے اعلی مظاہرمیں سے حج وعمرہ کے اندر آسانی کا مظہر ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں پروفیسر فضل الہی ظہیر۔حفظہ اللہ۔ نے حج وعمرہ کے تیرہ پہلوؤں سے متعلق ایک سوچارآسانیان بیان کی ہیں، جن کا اجمالی بیان حسبِ ذیل ہے: 1۔ فرضیت حج سے متعلق 5 آسانیاں 2۔حج میں رزق حلال طلب کرنے کی اجازت 3۔عمرہ سے متعلق 3 آسانیاں

  • اردو

    زير مطالعہ کتاب قرض کے فضائل ومسائل کے سلسلے میں ہے جسمیں فاضل مؤلف پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی –حفظه الله - نے مندرجہ ذیل مباحث کو موضوعِ گفتگو بنایا ہے: مبحث اوّل: قرض اور اسکی شرعی حیثیت مبحث دوم: قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی تلقین مبحث سوم: ادائیگی قرض کی تلقین مبحث چہارم: قرض کی واپسی کے لئے قانونی اقدامات مبحث پنجم: ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کیلئے بعض تدبیریں مبحث ششم: نا دار مقروض کی اعانت مبحث ہفتم: ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت مبحث ہشتم: قرض کے ساتھ کوئی اور شرط لگانا مبحث نہم: قرض کی زکٰوۃ مبحث دہم: بنک کارڈ اور ان کی شرعی حیثیت

  • اردو

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    مسائلِ قُربانی : قربانی خلیل الرحمن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سنت ابراہیمی علیہ السلام کا اہتمام فرماتے اورامت کوبھی اس کا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے تھے۔ زیرمطالعہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے اسی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے متعلقہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں سمجھانے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخرمیں ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے فضائل واعمال کا بھی تذکرہ فرمادیا ہے۔البتہ بعض اختلافی مسائل(مثلاً:میت کی طرف سے قربانی کے مسئلہ) میں مؤلف -حفظہ اللہ- نے دلائل کی بنیاد پر دیگربہت سے علمائے اہل حدیث سے الگ - یعنی- جوازکا موقف اپنایا ہے۔ بہرحال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے اس کتاب کا مطالعہ بہت ہی مفید ہے۔

  • اردو

    كسبِ معاش كے معاملے میں اللہ تعالى اور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کو حیرانی میں ٹامک ٹوئیاں مارتے ہوئے نہیں چھوڑا،بلکہ کتاب وسنت میں رزق کے حصول کے اسباب کوخوب وضاحت سے بیان کردیا گیا ہے، اگرانسانیت ان اسباب کواچھی طرح سمجھکرمضبوطی سے تھام لے اور صحیح اندازمیں ان سے استفادہ کرے تواللہ لوگوں کیلئے ہرجانب سے رزق کے دروازے کھول دے گا- آسمان سے ان پرخیروبرکات نازل فرمائے گا اور زمین سے ان کیلئے گوناگوں اوربیش بہا نعمتیں پیدا فرمائےگا. زیرنظرکتابچہ میں رزق سے تنگ وپریشان لوگوں کیلئے رزق حاصل کرنے کے دس شرعى اسباب بیان کئے گئے ہیں -( 1- اسغفاروتوبہ 2-تقوى 3-اللہ پرکامل توکل-اللہ عزوجل کی عبادت کیلئے فارغ ہونا5- حج وعمرہ میں متابعت 6-صلى رحمى7-اللہ تعالى کی راہ میں خرچ کرنا8-شرعى علوم کے حصول کیلئے وقف ہونے والوں پرخرچ کرنا9- کمزوروں کے ساتھ احسان کرنا10-اللہ تعالى کی راہ میں ہجرت کرنا) شاید مولائے کریم اسمیں ان بھولے بھٹکے برادران اسلام کیلئے راہنمائی کا سامان پیدا فرمادے جوکسب معاش کی کوششوں میں مگن تو ہیں لیکن حصولِ رزق کے شرعی اسباب سے یا توبے خبرہیں یا باخبرہونے کے باوجود انہیں فراموش کرچکے ہیں اورانکے بارے میں غلط فہمیوں کا شکارہیں.