معلومات المواد باللغة العربية

محمد إقبال كيلاني - کتابیں

عناصر کی تعداد: 30

  • اردو

    عقیدہ توحید اور دین خانقاہی: زیر نظر کتاب میں فاضل مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے عقیدہ توحید کی اہمیت وفضیلت،اقسام اور اس کی ضرورت کو بیان کرکے عقیدہ توحید کو مخدوش کرنے والے باطل وصوفیانہ عقائد ،حلول، وحدت الوجود، وحدت الشہود اور صوفیا کی طرف سے پھیلائی گئی توہین آمیز باتوں اور متعدد غیر شرعی رسومات وتہوار سے پردہ اٹھایا ہے۔

  • اردو

    شفاعت کا بیان: زیر نظر کتاب میں شفاعت کا مفہوم، شفاعت کی قسمیں، شفاعت کے مستحقین، شفاعت کی شرطیں، شفاعت کے سلسلے میں پائی جانے والی شرکیہ عقائد، اور شفاعت کے تعلق سے صحیح عقیدے کو قرآن وسنت کی روشن دلیلوں سے پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    "سلسلہ تفہیم السنہ" محمد اقبال کیلانی۔ حفظہ اللہ ۔ کی طرف سے جاری کردہ وہ سلسلہ ہے جس میں دین اسلام کی مبادیات اور فروعات سے متعلقہ شرعی مسائل کو نہایت ہی عام وفہم اور آسان اسلوب میں پیش کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ زير تبصرہ کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی پہلی پیشکش ہے جس میں فاضل مصنف نے نیت ، توحید اور شرک کے جملہ مسائل کو کتاب و سنت کی روشنی میں نہایت ہی آسان اور واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ ایمانیات کے موضوع پر بہت ہی عمدہ کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں محمد اقبال کیلانی -حفظہ اللہ- نے نبی پا ک صلى اللہ علیہ وسلم کے تئیں امت پر عائد ہونے والے دس اہم حقوق کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے اوروہ مندرجہ ذیل ہیں: 1- آپ صلى اللہ علیہ وسلم پرایمان لانا 2- آپ کی اتباع کرنا 3- آپ سے محبت کرنا 4-آپ کی مدد کرنا 5- آپ کی دعوت کو عام کرنا 6- آپ کی ہرحالت میں توقیرواحترام کرنا 7-آپ کا تذکرہ ہونے پر درووسلام بھیجنا 8-آپ کے دوستوں سے دوستى اوردشمنوں سے دشمنى کرنا 9- آپ کی شان میں افراط وتفریط سے اجتناب کرنا 10- آپ کے صحابہ واہل بیت سے محبت کرنا وغيره. اسی طرح کتاب کے شروع میں سیرت رسول صلى اللہ علیہ وسلم پر مختصراًروشنی ڈالی ہے اور \”اہل مغرب کا پیغمبراسلام سے تعصّب اورہماری ذمہ داریاں \” کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل فرمائی ہے.نہایت مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیرنظر کتاب میں گناہوں کی دوقسمیں صغیرہ وکبیرہ کا تذکرہ کرکے عقائد،عبادات،اخلاق،معاملات،امارت وزینت وغیرہ سے متعلق کبیرہ گناہ کو ذکرکرکے ان سے بچنے کا شرعی طریقہ بیان کیا گیا ہے،اوروہ توبہ نصوح ہے جس سے ان گناہوں کا کفارہ ہوسکتا ہے۔

  • اردو

    زیر نظرکتاب میں اسلام میں مسجد کی اہمیت اورافراد کی تربیت سازی میں اس کا کردار،مسجد کے بعض آداب وشروط،مسجد تعمیرکرنے کی فضیلت ،مساجد ثلاثہ کی اہمیت وفضیلت اور اس کی طرف ثواب کی نیت سے سفر کی اجازت اورمسجد سے متعلق دیگر اہم امور کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیر نظرکتاب میں جہاد کی اہمیت وفضیلت،اورجہاد کی شرعی حیثیت اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا گیا ہے ساتھ ہی آپ ﷺ کا لوگوں کی ہدایت کے حرص اور اس سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کا تذکرہ ہے

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں سنت کی اہمیت وفضیلت اس کی شرعی حیثیت ،اسکی احتجاجی حیثیت اورصحابہ وتابعین وائمہ کرام کی نظرمیں سنت کی اہیمت وغیرہ کو بیان کرکے اس کے مطابق زندگی گزارنے کی دعوت دی گئی ہے اوراس کی ضد بدعت سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے،

  • اردو

    طہارت کے مسائل: اسلامی تعلیمات کو نگاہ میں رکھتے ہوئے یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اسلام دراصل طہارت وپاکیزگی کادین ہے ۔چنانچہ ایک طرف تو اسلام میں فکر وعقیدہ کی آلائشوں سے پاک صاف رہنے کی تاکید کی گئی ہے یعنی کفروشرک کے بجائے عقیدہ توحید کو اپنانے کادرس ہے دوسری جانب ظاہری طہارت پر بھی زور دیا گیا ہے یعنی لباس وبدن کی پاکیزگی کا حکم ہے زیرنظر کتاب ’’طہارت کے مسائل ‘‘میں فاضل مؤلف جناب مولانا محمد اقبل کیلانی نے اسی دوسری قسم کی طہارت کوموضوع بحث بنایا ہے اور قرآن وسنت کی روشنی میں طہارت وپاکیزگی کے مسائل کی مفصل وضاحت کی ہے ۔

  • اردو

    جنّت کا بیان: زیر نظر کتاب میں جنت اور اس کی نعمتوں کا تفصیلی طور پر تذکر ہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں قرآنی فضائل کا تفصیلی ذکر ہے اور اس بات کی پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ہمیں قرآن سے ہمیشہ رشتہ جوڑے رہنا چاہئے، کیونکہ اسی سے ہمیں دنیا وآخرت میں سرخروئی وسعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

  • اردو

    دعا کے مسائل: پیش نظر کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی ساتویں پیشکش ہے جس میں شیخ محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے قرآن وسنت کی روشنی میں دعا کی اہمیت وفضیلت، اسکے آداب وشرائط، ادعیہ ماثورہ اور غیرماثورہ وغیرہ کو نہایت ہی تفصیل سے پیش کی ہے۔ دعا کے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ، البتہ کتاب کی ص ۱۱۵ پر سورہ حشرکے آخری تین آیتوں کی فضیلت میں ذکر کردہ حدیث کی تصحیح درست نہیں ہے، بلکہ اس حدیث کو علامہ نووی ، علامہ البانی ، شیخ ابن باز اور شعیب ارنووط رحمہم اللہ وغیرہم نے ضعیف قرار دیا ہے۔

  • اردو

    یوں تو دین اسلام میں بدعات کا اضافہ اب روز مرہ کا معمول بن چکا ہے لیکن اذکاروظائف میں خصوصا اتنی زیادہ خود ساختہ اورغیرمسنون چیزیں شامل کردی گئی ہیں کہ مسنون ادعیہ واذکار طاق نسیاں بن کررہ گئے ہیں- دیگرخود ساختہ اورغیرمسنون اذکارووظائف کی طرح درودوسلام میں بھی بہت سے خود ساختہ اورغیرمسنون درودوسلام رائج ہوچکے ہیں- مثلا درود تاج’ درود لکھی’ درود مقدس’ درود اکبر’ درود ماہی’ درود تنجینا وغیرہ- ان میں سے ہردرود کے پڑھنے کا طریقہ اوروقت الگ الگ بتایا گیا ہے اورانکے فوائد (جوکہ زیادہ تردنیاوی ہیں) کا بھی الگ الگ تذکرہ کتب میں لکھا گیا ہے- مذکورہ درودوں میں سے کوئی ایک درود بھی ایسا نہیں جس کے الفاظ رسول اکرم صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہوں- لہذا انہیں پڑھنے کا طریقہ اوران سے حاصل ہونے والے فوائد از خود باطل ٹھرتے ہیں-

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں اسلام کے چوتھے رکن صوم رمضان کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے صوم کی اہمیت وفضیلت ،صوم رمضان کی خصوصیت،تراویح،لیلۃ القدر،اعتکاف،صدقۃ الفطروغیرہ کے مسائل کو نہایت ہی بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے نیز صوم سے متعلق منتشربعض ضعیف اورغیرثابت شدہ روایات کا تذکرہ کرکے ان سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کی اہمیت وفضیلت،اس کے وجوب،وآداب ،وشرائط،ارکان،ومراتب اس فریضہ کے اثرات،اس کے ترک کرنے پر جو عقوبتیں ہیں ان سب کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ نیز صحابہ کرام نے اس فریضہ کو کس طرح بحسن خوبی انجام دیا اور اس کے اچھے اثرات فرد ومعاشرہ پر مرتب ہوئے ان کا بھی اجمالی تذکرہ ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں لباس کے متعلق شرعی احکام وآداب بیان کرکے مختلف قسم کے لباسوں کا تذکرہ کرکے ان کا حکم بیان کیا گیا ہے نیز بے حجابی اوربے پردگی کی تردید کی گئی ہے اورحجاب وپردہ اپنانے کی نصیحت کی گئی ہے کیونکہ اسی میں عورتوں کی عفت وعصمت محفوظ رہ سکتی ہے۔

  • اردو

    زیر نظرکتاب میں کتاب وسنت ،اقوال سلف،اور تورات وانجیل کی روشنی میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کےفضائل ومناقب کو بیان کرکے ان کی راہ پرچلنے کی نصیحت کی گئی ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں نکاح وشادی کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی بہترین انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ زوجین ان احکام ومسائل کی معرفت حاصل کرکے ازدواجی زندگی کو خوشحالی وسعادت کے ساتھ بسرکرسکیں اور نکاح کا حقیقی مقصد حصول ہوسکے۔

صفحہ : 2 - سے : 1