معلومات المواد باللغة العربية

عطاء الرحمن ثاقب - کتابیں

عناصر کی تعداد: 7

  • اردو

    شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہا ب رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ’’کتاب التوحید‘‘ توحید کےموضوع پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے،جس کی متعدد شروحات ہیں،لیکن ان شروحات میں سب سے عمدہ ونفیس شرح عبد الرحمن بن حسن بن محمد بن عبد الوهابؒ کی ’’فتح المجید‘‘ ہے،اس کتاب میں توحید،اس کی فضیلت،شرک،اس کی خطرناکی،شرک کی اقسام ،بدعت اوراس کی خطرناکی وغیرہ کو خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیاہے ،اس کا سلیس اردو ترجمہ افادہ عام کی خاطرمولانا عطاء اللہ ثاقبؒ نے کیا ہے اور علامہ بدیع الدی شاہ راشدی اوردیگرعلماء نے اس کا مراجعہ فرمایا ہے۔

  • اردو

    الشیعہ والسنہ : اس كتاب میں دین شیعہ کی اصلیت کو واشگاف کرتے ہوئے ثابت کیا گیاہے کہ شیعہ دین یہودیوں کا ایجادکردہ اور پروردہ ہےجو کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور مسلمانوں اور ان کے اسلاف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سب سے بڑے محالف تھے, انہوں نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دین کو ایجاد کیا اور اس پر اسلام کا نقاب چڑھانے کی کوشش کی تاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کرسکیں.اس کتاب میں قرآن مجید کے متعلق شیعہ قوم کے عقیدہ کو وضاحت اور تفصیل کے ساتہ بیان کیا گیاہے, کذب ونفاق جسے وہ تقیہ کا نام دیتے اور اسے کارثواب سمجھتے ہیں پوری شیعہ قوم کا شعار ہے.ان مباحث کے ضمن میں شیعہ کے دوسرے عقائد مثلاً عقیدہ بداء, سب صحابہ وازواج مطھرات, تفضیل ائمہ, اصول دین شیعہ و اہل سنت کے مابین اختلاف کے اسباب کا بھی تذکرہ ہے. مترجم نے کتاب کے اخیر میں ایک مقالہ "شیعہ اور ختم نبوت" کے نام سے بھی شامل کردیاہے. یہ کتاب ان سادح لوح شیعہ پر ایک عظیم احسان ہے جو اصل حقیقت سے بے خبر صرف حب اہل بیت کے دھوکے میں اس دین کو اختیارکیے ہوئے ہیں, ان شاء اللہ اس کتاب کا مطالعہ ان کے لیے شیعیت کی اصلیت سے آگاہی حاصل کرنے اور اس سے توبہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا.

  • اردو

    اس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔

  • اردو

    امت ِ مسلمہ کا اس بات پر اجماع ہے کہ دینِ اسلام کامل ہے او راس میں کسی قسم کی زیادتی او رکمی کرنا موجب کفر ہے ۔اس لیے ہر مسلمان کا یہ عقیدہ ہونا چاہیے کہ اللہ تعالی نےہم مسلمانوں پر صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے امر کوواجب قرار دیا ہے کسی اور کی بات ماننا واجب اور فرض نہیں خاص طور پر جب اس کی بات اللہ اور اس کے رسولﷺ کے مخالف ہو۔زیارتِ قبر نبوی سے متعلق سلف صالحین (- صحابہ ،تابعین،تبع تابعین) اور ائمہ کرام کا جو طرز عمل تھا وہ حدیث ،فقہ اور تاریخ کی کتابوں میں مذکور ہے فرمان نبویﷺ لاتشد الرحال إلا ثلاثة ( تین مسجدوں کے علاوہ عبادت اور ثواب کے لیے کسی اور جگہ سفر نہ کیا جائے ) کے پیشِ نظر قرونِ ثلاثہ میں کوئی رسول اللہ ﷺ یا کسی دوسرے کی قبر کی زیارت کے لیے سفر نہیں کرتا تھا ،بلکہ مدینہ میں بھی لوگ قبرنبوی کی زیارت کے باوجود وہاں بھیڑ نہیں لگاتے او رنہ ہی وہاں کثرت سے جانے کو پسند کرتے تھے ۔قبر پرستی کی تردید اور زیارتِ قبر کے مسنون اور بدعی طریقوں کی وضاحت کےلیے علمائے اہل حدیث نے بے شمار کتابیں لکھیں اور رسائل شائع کیے ۔زیر نظر کتاب’’ر وضۂ رسول کی زیارت ’’ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب ’’الجواب الباہرفی زوار المقابر‘‘ کا اردوترجمہ ہےجس کی سعادت جید عالم دین معروف مترجم مولانا عطاء اللہ ثاقب رحمہ اللہ نےکی ہے اس کتاب میں امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے عقیدہ توحید کی روشنی میں روضۂ رسول ،اولیاء اللہ اور عام مسلمانوں کی قبروں کی زیارت کے احکام ومسائل اور آداب بیان کیے ہیں ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ،مترجم ،ناشرین کی کوششوں کوقبول قرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا) تقديم:محمود احمد غضنفرحفظہ اللہ۔ ناشر:دارالبلاغ لاہور۔

  • اردو

    اس جلد میں سعودی عرب کے مفتی عام وصدر کبارعلماء بورڈ سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ اوربورڈ کے دیگرمعتبر علمائے کرام کے عقیدے سے متعلق اہم سوالات کے جوابات شامل ہیں،خاص طورسے مسئلہ تکفیرپرتفصیلی روشنی موجود ہے، علاوہ ازیں متعدد فرقوں اور بدعات سے متعلق بھی فتوے شامل کتاب ہیں۔

  • اردو

    اس کتاب میں بریلوی گروہ کے عقائد وافکار کی نقاب کشائی کی گئى ہےجو نہ صرف فروعات میں شریعت اسلامیہ اور کتاب وسنت کے مخالف ھیں, بلکہ اس کے بنیادی عقائد ہی اسلام سے متصادم ہیں, جو اپنے سوا تمام لوگوں پر کفر وارتداد کا فتوى لگاتے ہیں, اس کتاب کو مولف نے 5 ابواب پر تقسیم کیا ہے: بریلویت – تاریخ وبانی, بریلوی عقائد, بریلوی تعلیمات, بریلویت اور تکفیری فتوے,افسانوی حکایات.

  • اردو

    توحید سے متعلق چھ رسائل کا مجموعہ ہے جن میں سے پانچ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کے ہیں، اور عقیدہ طحاویہ امام طحاوی رحمہ اللہ کی ہے۔ عقیدہ طحاویہ ،اور قواعد اربعہ کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفرحفظہ اللہ نے کیا ہے، اور،تفسیرکلمہ توحید، نواقض اسلامم،طاغوت کا مطلب، رسالہ احکام الصلوۃ کا ترجمہ محترم عطاء اللہ ثاقب حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔