نبئ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ابن ام مکتوم کو اذان سننے کے بعد گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دینا، نیز آپ کا ان کے گھروں کو جلا دینے کا ارادہ کرنا جو مسجد میں حاضر نہیں ہوتے ہیں جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے وجوب پر دلیل ہیں۔
- نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو سنتوں کا جتنا خیال رکھتے تھے اتنا کسی اور نفلی نماز کا نہیں رکھتے تھے۔ - فجر کی دو رکعتیں (سنتیں) دنیا اور اس میں موجود تمام چیزوں سے بہتر ہے۔
- آدمی ہمیشہ نماز ہی میں رہتا ہے جب تک نماز اس کو روکے رکھے۔ - فرشتے نماز کے انتظار کرنے والے کے حق میں دعا کرتے رہتے ہیں جب تک وہ اس جگہ پر بیٹھا رہتا ہے جہاں اس نے نماز پڑھی ہے، جب تک وہ بے وضو نہ ہو۔