محرم کے بغیر عورت کا عورت کے ساتھ سفرکرنا
وصف
کیا عورت اجنبی عورت کے لیے سفر وغیرہ میں محرم شمار ہوتی ہے کہ نہيں ؟
- 1
محرم کے بغیر عورت کا عورت کے ساتھ سفرکرنا
PDF 216.8 KB 2019-05-02
- 2
محرم کے بغیر عورت کا عورت کے ساتھ سفرکرنا
DOC 2.5 MB 2019-05-02
کامل بیان
محرم کے بغیر عورت کا عورت کے ساتھ سفرکرنا
سفر المرأة مع المرأة بدون مَحرم
[ اردو- أردو - urdu ]
شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
ترجمہ: اسلام سوال وجواب ویب سائٹ
تنسیق: اسلام ہا ؤس ویب سائٹ
ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
تنسيق: موقع islamhouse
2012 - 1433
محرم کے بغیر عورت کا عورت کے ساتھ سفرکرنا
کیا عورت اجنبی عورت کے لیے سفر وغیرہ میں محرم شمار ہوتی ہے کہ نہيں ؟
الحمدللہ
عورت کسی دوسری عورت کےلیے محرم نہيں ، بلکہ محرم تووہ مرد ہے جواس عورت پرنسب کی وجہ سے حرام ہو مثلا اس کا والد ، اس کا بھائي ، یا کسی مباح سبب کے حرام ہوتا ہو ، مثلا خاوند ، سسر ، خاوند کا بیٹا ، اوررضاعی باپ ، رضاعی بھائي وغیرہ ۔
اورکسی بھی مرد کےلیے کسی اجنبی عورت سے خلوت کرنا اور اس کے ساتھ سفر کرنا جائز ہے کیونکہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( کوئي بھی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے ) متفق علیہ ۔
اوراس لیے کہ بھی اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( کوئي مرد بھی کسی عورت سے خلوت نہ کرے ، کیونکہ ان دونوں کے مابین تیسرا شیطان ہے ) مسند احمد وغیرہ نے اسے ابن عمررضي اللہ تعالی عنہ سے صحیح سند کےساتھ بیان کیا ہے ۔
اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .