شیخ باسل بن عبدالرحمن بغداد کے منطقہ اعظمیہ میں 1953م میں پیدا ہوئے، اورعلمی تشنگی کو بجھا کر حفص بن عاصم کی روایت میں طریقہ شاطبیہ میں اجازت حاصل کی، اور اسوقت سعودی عرب کی راجدھانی ریاض میں مقیم ہیں۔
بندر بن عبد العزیز بلیلہ سن 1395ھ میں مکہ میں پیدا ہوئے، مکہ میں ہی تمام تدریسی مراحل ابتدائی،متوسط،ثانوی،اور بی اے حاصل کیا، اور1422ھ ام القری یونیورسٹی سے فقہ میں کلیہ الشریعہ والدراسات الاسلامیہ میں ایم اے کیا،اور 1429ھ میں شریعت کالج سے فقہ میں مدینہ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کی، اور معہد حرم مکی میں قسم عالی میں فقہ کے مدرس رہے، اسو قت جامعہ طائف میں پروفیسر ہیں، اسی طرح مکہ مکرمہ میں حی عزیزیہ میں جامع امیرہ نوف میں امام وخطیب رہے ہیں، پھر ابن باز رحمہ اللہ کی مسجد میں،اور 12/19/1434ھ میں مسجد حرام کی امامت کے لئے قرار ملکی صادر ہوا۔،