قاری خلیفہ مصبح احمد طنیجی، تیرہ سال کی عمر میں مرکزالذیذ لتحفیظ القرآن الکریم میں قرآن حفظ کیا اور اپنے شیخ غلام حسین کے ہاتھوں اجازہ حاصل کیا،اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے شیخ القراء ابراہیم اخضر کے ہاتھ پر پڑھا، اور حفص بن عاصم کی روایت میں اجازہ حاصل کیا۔ اورشیخ ڈاکٹر محمد عصام القضاۃ سے نافع کی قراءت ورش وقالون کی روایت میں پڑھا اور انہوں نے اسکے پڑھنے وپڑھانے کی اجازت دی۔ عملی سیرت:دوہزارایک میلادی میں جامعہ امارات عربیہ متحدۃ سے سول انجئنرنگ میں گریجویٹ کیا، اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں شارقہ کی امارت کے دائرہ اشغال عامہ میں مدیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں،اور شارقہ کے مجلس ادارہ مؤسسۃ القرآن الکریم والسنہ کے ممبر ورکن ہیں، اور اس تنظیم میں تقریبا نوہزارطلباء وطالبات شامل ہیں۔
ملک:کردستان پڑھائی: موصل یونیورسٹی میں اسلامی معلومات کے فیکلٹی میں طالب ہیں,اورابراہیم مشہدانی سے قراءت عشرکا اجازہ حاصل کئے ہیں,اورکردستان کے مشہورطالب علم میں سے ہیں.
سن 949م میں اولادعالم گاؤں میں پیدا ہوئے، اپنے والد محترم سے قرآنی تعلیم زاویہ شییخ محمد عالم میں حاصل کیا، اور پھر معہد اسمری زلتین لیبیا میں داخلہ لئے ، اور وہاں قرآن کریم حفظ کیا، پھر معہد مالک بن انس دینی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے مدینہ طرابلس منتقل ہوئے، تاکہ وہاں ابتدائی اعدادی اور معہد ثانوی کے مراحل کو طے کرسکیں، اور سن 192م میں بی ایڈ (دبلوم معلمین) حاصل کیا اور تعلیم عام میں دینی اعداد میں بطور مدرس کام کرتے رہے، اور سن 1978م قسم شریعت وقانون میں جامعہ اسلامیہ (بیضاء) سے بے اے کی ڈگری حاصل کی،اسی طرح طرابلس کے جامع بلامین میں امام وخطیب اور قرآن کریم کے مدرس کی حیثیت سے کام کیا، اور سن 1994م میں جمعیۃ الدعوۃ الاسلامیہ کے اسلامی دعوت کالن میں قرآن کریم کے مدرس کی حیثیت سے کام کیا، اسی طرح سن 1998م سے 2000م تک اوقاف کے عمومی بورڈ کے قانونی امور کے جنرل ڈائرکٹر رہے۔ ،
ڈاکٹرمرتضی بخش اردوزبان کے داعی ہیں جنکا تعلق ملک پاکستان سے ہے جو جدہ میں مقیم ہیں، اورپیشہ سے ڈاکٹرہیں،آپ نے سعودی عرب کے بہت سے مشائخ سے زانوئے تلمذ حاصل کیا جیسے شیخ ابراہیم المحیمید،عبید بن عبد اللہ الجابری،،عبدالعزیز الراجحی ،عبد المحسن العبادصالح الفوزان حفظہم اللہ وغیرہ۔