امام محمد بن سعود کے اصول دین کالج سے 1402ھ میں بی۔اے۔ کی،پھر علمی سفر جاری رکھا اور 1407ھ میں وہیں سے ایم ۔اے کیا اور ان کے رسالہ کا عنوان تھا«تحقيق مختصر استدراك الذهبي على مستدرك أبي عبدالله الحاكم - القسم الثاني»اور یہ مطبوع ہے۔ اور پھر پی ایچ ڈی کی تھیسس تیار کرنا شروع کیا،یہاں تک کہ 1413ھ میں«سعيد بن منصور وكتابه السنن دراسةً وتحقيقًا من أول التفسير وفضائل القرآن إلى نهاية تفسير سورة المائدة" کے موضوع پرپی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ عملی منصب: وزارت عدل میں 1403ھ سے 1409ھ تک قضائی بحوث میں کام کیا،پھر وہیں سے شاہ سعود یونیورسٹی کے تربیت کالج میں محاضر ہوگئے،پھر1413ھ اسسٹنٹ ٹیچر ہوئے، اور1416ھ می علمی تفرغ کرلیا۔
سعید بن محمد بن احمد اصلاً افغانی تھے 1327ھ بمطابق 1909م کوپیدا ہوئے اور1417ھ بموافق 1997م کو وفات پائے ,آپ کے تصنیفات میں سے الموجز فی قواعد اللغۃ العربیۃ وشواھدھا ایک ہے