آپ حفظہ اللہ کا تعلق قبیلہ شمرسے ہے1394ہجری میں پیدا ہوئے،اورچودہ سو تیس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔مختلف جمعیات وتنظیموں کے ممبررہے،جیسے رابطہ فقہ اسلامی وغیرہ۔آپ کےاساتذہ میں سے :شیخ ابن بازؒ،شیخ ابن عثیمینؒ،شیخ عبداللہ بن جبرین ؒ اورشیخ عبد العزیز الراجی حفظہ اللہ قابل ذکرہیں۔
ھندوستان کے صوبہ بہار کے گاؤں دیسنہ میں سن 884 م میں پیدا ہوئے،بہت سارے علماء نے ان کی تعریف کی:جن میں سے شیخ اشرف علی تھانوی کا کہنا ہے: کہ شبلی نعمانی وسلیمان ندوی ابن تیمیہ اور ان کے ساتھی ابن قیم کے متشابہ ہیں۔ شیخ ابوالحسن ندوی کا کہنا ہے کہ: سید سلیمان ندوی عربی علوم وآداب میں راسخ تھے، علوم قرآن ،علم توحید وکلام میں دقیق نظر ووسیع اطلاع رکھتے تھے، تاریخ ،علم اجتماع ومدنیت کے بارے میں کافی معلومات رکھتے تھے،اردوزبان میں ادبی اسلوب کی موجد تھے، عربی زبان کے مشہور انشا پرداز اور عربی واردو میں بہترین شاعر تھے، وفات:پاکستان میں 1373ھ میں علمی ودینی وادبی خدمات سے بھری زندگی کو پوری کرکے دنیائے فانی سے کوچ کئے۔