ابو سعد قطب محمد اثری - کتابیں
عناصر کی تعداد: 13
- اردو مؤلّف : سلیمان بن صالح الجربوع ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
یادگار مقاما ت کی ز یارت كا شرعی حكم مع رسالہ
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز مؤلّف : مشهور حسن سلمان ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
طریقۂ نماز نبوی، سنن رواتب، با جماعت نماز ادا کرنے کی فرضیت، دوران نماز نمازیوں سے واقع ہونے والی بعض غلطیاں.
- اردو مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين ترجمہ : ابو شعیب عبد الکریم عبد السلام مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : آفتاب عالم محمد انس مدنی مراجعہ : ابو سعد قطب محمد اثری
تارک صلاۃ کے حکم کے بارے میں قدیم وجدید ہردورمیں علما کرام کے مابین اختلاف رہا ہے ، مصنف رحمہ اللہ نے اس سلسلے میں علماء کےتمام اقوال کا خلاصہ پیش کیا ہے اورکتاب کودواہم فصلوں میں تقسیم کیا ہے: پہلی فصل: نمازچھوڑنے والے کا حکم دوسری فصل:نمازچھوڑنے سے مرتد ہونے پرمرتّب ہونے والے احکام.
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن محمد السلمان ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
دین اسلام کے محاسن: اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔زیر نظر کتاب اسلام کے انہی عظیم محاسن پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ عبد العزیز محمد السلمان کی کاوش ہے۔
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله
نماز نبوى : نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کی کیفیت کے بیان میں اردو زبان کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے جس میں احکام طہارت نماز کی مکمل کیفیت سنن ونوافل نمازوں کے اقسام اور جنائز وغیرہ کے احکام كا تذكره كيا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
یہ نوے حدیثیں ہیں جو مختلف حدیثوں کی کتابوں سے چنی گئیں ہیں، اور ساتھ ہی روایت کرنے والے صحابیوں کا تعارف نیز حدیث کے فوائد ومسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری ترجمہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
بیماری کی حکمت اور اس کے چند فوائد علاج کے جائز اور محرم طریقے مریض کی عیادت کی فضیلت میت کو غسل دینے، کفنانے اور دفن کرنے کے احکام تعزیت کے احکام
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
کتاب وسنت کی روشنی میں وضو، غسل اور طہارت کے احکام ومسائل
- اردو مؤلّف : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : ذاكر حسين بن وراثة الله ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
حدیث کی کتابوں سے چنندہ صحیح حدیثیں
- اردو مؤلّف : محمد بن سعد بن عبد الرحمن الحنين ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظر کتاب امام محمد بن عبدالوہاب- رحمہ اللہ - کی مشہور کتاب (القواعد الأربعة) (فہم باری تعالى کے چاربنیادی اصول) کی شرح ہے جسمیں توحید اور اولیاء وصالحین کی اللہ کے ساتھ شرک وغیرہ جیسے حسّاس مسائل کو موضوع بحث بنایا گیا ہے. اس شرح میں ان تمام مسائل کی کتاب وسنت کی ٹھوس دلیلوں کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے.
- اردو ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری
كتاب ”رحمت و شفقت كی چند جھلكیاں “كے مؤلف شیخ احمد بن عبد الرحمن الصویان ہیں ، اس كتاب میں دین كی نشرواشاعت اور تبلیغ میں نرم روی اختیار كرنے كو اجاگر كیا گیا ہے ، اور دین كی رحمت و شفقت تمام لوگوں كو شامل ہے ، اور اسی طرح معاشرتی نرمی بھی دین اسلام كا ایك اہم عنصر ہے ، نیز اس كتاب میں محبت ، اور رعایا كے ساتھ شفقت برتنے كی ترغیب دی گئی ہے ، اور عفو ودر گذر كرنے كی دعوت دی گئی ہے ، اور نبی اكرم صلی اللہ علیہ وسلم پر دہشت گر دی اور قتل و غارت گری كی تہمت لگانے والوں پر انتہائی سلیقہ مندی اور علمی انداز میں تردید كی گئی ہے ، اور تمام واقعات كی روشنی میں آپ كو سارے جہان كے لئے رحمت بن كر آنے كی وضاحت كی گئی ہے ۔
- اردو ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری
برہان نامی یہ كتابچہ فضیلۃ الشیخ عبداللہ بن عبد الرحمن كا علمی شاہكار ہے ، جس میں معاشرے میں پائی جانے والی ایك بڑی بدعقیدگی كی وضاحت كی گئی ہے ، اور وہ اللہ كے علاوہ ان غیراللہ كو پكارنا ہے جو اپنے اندر ان كی حاجت روائی ، مشكل كشائی ، مصیبت كے وقت امداد ، بیماریوں سے شفا ، اور اولاد دینے جیسی چیزوں كی ادنی قدرت بھی نہیں ركھتے ،اس كتاب كی امتیازی خوبی یہ ہے كہ اس میں اس بات كو ثابت كیا گيا ہے كہ اللہ كے دین میں یہ حرام ہے اور یہ جاہلی طریقہ ہے ،اور اللہ عزوجل كے ساتھ كھلا شرك ہے، ساتھ ہی ساتھ مولف نے قرآنی آیات اور احادیث صحیحہ سے استدلال كرتے ہوئے اس كے بطلان كو دس علمی شكلوں میں بیان كیا ہے۔
- اردو مؤلّف : سعد بن ناصر الشثري ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیر نظر رسالہ میں مولف نےحسب ونسب یعنى عزت وآبرو کے اسلامی اور انسانی بنیادی مصلحت یا حق کے تحفظ پر ڈاکہ ڈالنے والى افواہوں کی جنگ کے خلاف تدابیر کو اپنا موضوع بنایا ہے , جنکو اختیار کرکے عزت وآبرو کی حفاظت کا کام بحسن وخوبى انجام دیا جا سکتا ہے.