عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی - ویڈیوز
عناصر کی تعداد: 39
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زبان اللہ کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے جس کی اہمیت کا اندازہ وہی شخص لگا سکتا ہے جو اس نعمت سے محروم ہے، زبان دو دھاری تلوار ہے، اگر اسے خیر وبھلائی کے کاموں میں استعمال کی جائے تو دنیا میں عزت و شرف اور جنت میں جانے کا ذریعہ بنتی ہے، اور اگر برائی کے کاموں میں استعمال کی جائے تو یہی زبان انسان کیلئے ذلت ورسوائی اور جہنم میں جانے کا باعث بن جاتی ہے۔ پیش نظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی ۔حفظہ اللہ ۔ نے اسی زبان کی اہمیت اور اسکی حفاظت کے تعلق سے کتاب وسنت اور سلف صالحین کے اقوال کی روشنی میں نہایت ہی موثر ووقیع خطاب فرمایا ہے۔ بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
تزکیہ نفس: موجودہ دور میں خال خال ہی لوگ باطن کی صفائی و اصلاح کی طرف توجہ دیتے ہیں جبکہ دل کی صفائی سے خود انسان کی شخصیت پر اور انسانی معاشرہ وسماج پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور دل کی فساد وبگاڑ اور اسکی ناپاکی سے خود انسان کی ذات پر اور معاشرے پر بھی اسکے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی -حفظه الله- نے تزکیہ نفس کا معنی مفہوم ، تزکیہ نفس کی شرعی حیثیت، تزکیہ نفس کی ضرورت واہمیت ، تزکیہ نفس کے اصول وضوابط ، تزکیہ نفس کے تعلق سے نبوی منہج ، اسکے طریقہ کار اور اسکے نتائج واثرات کے سلسلے میں قرآن وسنت صحیحہ کی روشنی میں نہایت ہی موثر و وقیع خطاب فرمایا ہے ۔ نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
موجودہ دور میں دشمنانِ اسلام ہر چہار جانب سے مختلف دسیسہ کاریوں کے ذریعے جہاں ہمارے عقائد اور ایمان کو خراب کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، وہیں برادران وطن مختلف فلموں اور سیریلوں کے ذریعے ہماری تہذیب و ثقافت اور اسلامی تشخص کو متاثر کردینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور اسکا اثر ہمارے سامنے واضح اور نمایاں ہے، آج معاشرے کے اندر چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ماتھے پر تلک، بِندی، پاؤں میں گنگھرو، گلے میں قسمت کے پتھروں کی لکیریں اور اسطرح کی دیگر چیزیں ہیں جو ہندو ثقافت اور تہذیب کی یلغار کا نتیجہ ہیں۔ بات اسی پر ختم نہیں ہوتی، بلکہ اگر آستھا اور امید کے نام پر ، فقیری کا بھیس بنا کرکے یہ برادران وطن کاشی اور متھرا اور مختلف مقامات کا زیارت کرتے ہیں ، تو آج کا مسلمان بھی مختلف صورتیں بنا کرکے، فقیری کا بھیس اپنا کرکے، بابا کے نام کی منّتیں مانگتے ہوئے اپنی مرادوں کو لے کر کے نا معلوم کن کن مقامات کی خاک چھاندتا ہے اور وہاں جانے کے بعد وہ تمام چیزیں کرتا ہے جو شرک کے زمرے میں آتی ہیں، جنکا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلئے اس بات کی ضرورت تھی کہ اس موضوع پر کچھ باتیں کی جائیں اور اس کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جائے اور یہ بتا یا جائے کہ آخر وہ کون کون سے ہندوانہ رسوم ہیں جو مسلم سماج کے اندر سرایت کر گئیے ہیں ، اور ہم جانے یا انجانے میں ان چیزوں کو اپنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی –حفظه الله- نے اسی موضوع سے متعلق نہایت ہی وقیع وموثر خطاب فرما یا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظہ اللہ – نے تقوی کا حقیقی مفہوم،تقوی کی اہمیت وفضیلت، ، متقی کی پہچان ، تقوی کے ثمرات ونتائج اور تقوی کے تقاضے وغیرہ سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مؤثر وقیع خطاب فرمایا ہے۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سود کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ سود کی قسمیں کیا ہیں؟ سود کے نقصانات کیا ہیں؟ سود کو اسلام نے کیوں حرام قراردیا ہے؟ سود پر مبنی معاشی نظام ومظالم سے نپٹنے کے طریقے کیا ہیں ؟ اسکے علاوہ سود سے متعلق دیگرمفید معلومات کیلئے شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ کی اس اہم ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام سے پہلے عورت ذلت کی نظر سے دیکھی جاتی تھی ، بلکہ اسکی زندگی جانور سے بھی بدتر تھی’اسلام نے آکر عورت کو وہ عزت ووقار عطا کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی. اسلام نے اسکی عفت وعصمت کی حفاظت کیلئے پردہ کا نظام نافذکیا ’ اسیطرح بلا پردہ کئے ہوئے اور اہم ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنے کو ممنوع قراردیا.ویڈیو مذکور میں شیخ عبدالمجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی پردہ کی اہمیت وضرورت سے متعلق نہایت ہی مؤثر ومفید خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں شیخ عبد المجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں صبر کا معنى ومفہوم’صبر کی اہمیت وضرورت’ صبر کے فوائد وثمرات’صبر انبياء ’صبر صحابہ’ صبرتابعين ’صبر سلف وغيره پر روشنى ڈالی ہے نہایت ہی مفید ومؤثر خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام ایک صاف ستھرا دین ہے جسمیں ہر قسم کی توہمات اور بدشگونی وبدفالی کی شدید مذمت کی گئی ہے, اسی طرح کسی دن یا مہینہ کو منحوس سمجھنے سے روکا کیا گیا ہے لیکن أفسوس ! اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کا دعوى کرنے والا مسلمان اس بیجا نحوست وبدفالی کا شکا ر ہے جسکی زندہ مثال ماہ صفرکو منحوس سمجھنا ہے. ویڈیو مذکورمیں شیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی نحوست سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے ضرور دیکھیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے صحابی رسول وکاتب وحی معاویہ رضی اللہ عنہ کی منقبت وفضیلت بیان کرکے انہیں طعن وتشنیع اور سب وشتم کا نشانہ بنانے والوں کی سختی سے ترید فرمائی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے حج وعمرہ کی فضیلت، اسکے آداب وشروط ،اور طریقے کو نہایت ہی عمدہ اور عام فہم اسلوب میں پیش کیا ہے حجاج ومعتمرین کیلئے اسکا مشاہدہ بے حد مفید ہے.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امانت کسے کہتے ہیں؟ اسکی کیا اہمیت وفضیلت ہے؟ اسکی کتنی قسمیں ہیں؟ مسلم معاشرے وسماج میں اسکے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ امانت کے کیا تقاضے وضوابط ہیں؟ ان سب کے بارے میں ویڈیو مذکورمیں تفصیلی بیان ہے.نہایت ہی اہم ویڈیو ہے جسے فضیلۃ الشیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب میں قوموں کی عروج وزوال کی داستان کو قرآن کے آئینے میں بیان کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ رفعت وبلندی قوموں کو صرف قرآنی فرامین کے مطابق عمل کرکے ہی حاصل ہوسکتی ہے.نہ کہ ٹکنالوجی وسائنسی ایجادات سے . علامہ اقبال رحمہ اللہ نے سچ ہی فرمایا ہے: وہ زمانے میں معزّز تھے مسلماں ہوکر اورہم خوارہوئے تارکِ قرآن ہوکر
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں ماہ شعبان کی فضیلت واہمیت پر روشنی ڈال کر اس ماہ میں کئے جانے والے بدعى اور غیر شرعى اعمال وافعال سے پردہ اٹھایا گیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.(مقرّر:شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ)
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیومیں فضیلة الشیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی -حفظہ اللہ - نے ماہ رجب کی شرعى حرمت و فضیلت بیان کرکے اس ماہ میں کئے جانے والے غیر شرعی اعمال وافعال کی نہایت سختی سے تردید فرمائی ہے ، بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ کریں.
- اردو مُقرّر : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت کو بیان کرکے اس سے متعلق غیر اسلامی افکار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ بندہ مومن اپنے آپ کو غلط افکار سے محفوظ رکھ سکے. نہایت ہی عمدہ اور موثر بیان ہے ضرور مشاہدہ کریں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے سنت کی اہمیت بیان کرکے بدعت کی خطرناکی سے آگاہ کیا ہے اور عید میلاد نبو ى -صلى اللہ علیہ وسلم -منانے والوں کی مزعومہ وباطل شبہات کا علمی رد پیش کیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام ایک صاف ستھرا دین ہے جسمیں ہر قسم کی توہمات اور بدشگونی وبدفالی کی شدید مذمت کی گئی ہے, اسی طرح کسی دن یا مہینہ کو منحوس سمجھنے سے روکا کیا گیا ہے لیکن أفسوس ! اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کا دعوى کرنے والا مسلمان اس بیجا نحوست وبدفالی کا شکا ر ہے جسکی زندہ مثال ماہ صفرکو منحوس سمجھنا ہے. ویڈیو مذکورمیں شیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی نحوست سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے ضرور دیکھیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
فضيلة الشیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ کی محرّم کی فضیلت اور اس ماہ میں کئے جانے والے غیر شرعی اعمال سے متعلق یہ نہایت ہی مفید و یڈیو ہے ضرور دیکھیں.