معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - تمام مادّے

عناصر کی تعداد: 1170

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں علاج کے نئے نئے مسائل مثلاً آرگن ٹراسپلاٹیشن’ اعضاء کی نقل اور اسکی پیوند کاری’ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے مسائل’ فیملی پلاننگ ’ کنڈوم کا استعمال’ ذہنی طورپر حِس کا مرجانا’ حرکتِ قلب وغیرہ جیسے اہم مسائل کو سوال وجواب کی شکل میں پیش کیا گیا ہے ’نیز جادو ’کہانت اورشعبدہ بازی کے ذریعہ علاج کروانے سے متعلق اسلامی موقف کو بیان کیا گیا ہے. مقرّر:حافظ ارشد بشیر مدنی حفظہ اللہ.

  • اردو

    فيملي پلاننگ کیا ہے؟ اسکے کیا دوافع ہیں؟ اسکے کیا وسائل ہیں؟ اسلامی سماج میں اسکے انتشارکے کیا اسباب ہیں؟ تحدید نسل اور فیملی پلاننگ میں کیا فرق ہے؟ فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں شریعت اسلامیہ کا کیا موقف ہے ؟ اس بارے میں جانکاری حاصل کرنے کیلئے مشاہدہ کریں ویڈیو مذکور کا جسے مشہور اسلامی داعی حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے آپکی خدمت میں پیش کیا ہے.نہایت ہی مفید معلومات ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    آل واصحاب کی تاریخ کا مطالعہ کیسے کریں؟ زیرنظر کتاب میں مولف حفظہ اللہ نے تاریخی کتابوں سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کے اہم نشانات کو واضح کیا ہے’ خصوصاً ان کتابوں سے جنکا تعلق خلفائے راشدین کی تاریخ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے حالاتِ زندگی اور رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت سے ہے- اس کتاب کی تقدیم شیخ عائض القرنی اور شیخ حاتم بن عارف العونی حفظہما اللہ نے پیش کی ہے. نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    بعض لوگوں کے یہاں یہ غلط تصّور پایا جاتا ہے کہ صحابہ کرام اور آل بیت ایک دوسرے کی دشمنی دل میں چھپائے ہوئے تھے’ یہ دعوی بالکل بے بنیاد اور تاریخ کی تحریف ہے .بلکہ وہ تو ایسے ہیں جسکو اللہ نے بیان کیا ہے کہ : " کہ وہ کافروں پر بڑے سخت اور آپس میں ایک دوسرے پررحم کرنے والے ہیں- [سورة الفتح: 29]. کتابِ مذکورمیں آلِ رسول کی طرف سے صحابہ کرام کی تعریف وتوصیف اور صحابہ کرام کی طرف سے آلِ رسول کی تعریف وتوصیف کے سلسلے میں نہایت ہی اہم نصوص پیش کیے گئے ہیں ’ جس سے واضح طور پر یہ بات معلوم ہوجاتی ہے کہ آل رسول اور اصحاب رسول اپنے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے کافی محبت ومودت اور عزت رکھتے تھے.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں حلال کمائی کی اہمیت’ تجارت کے اصول ’ بینکنگ کے مسائل’ سرمایہ کاری’ سبسڈی’ انشورنش اور شئربازار وغیرہ جیسے حساس موضوع سے متعلق نہایت ہی مفید بیان پیش کیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    اہل بیت اور صحا بہ کرام کے تعلقات :بعض لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ اہل بیت اور صحابہ کے درمیان عداوت ودشمنی اور اختلاف پایا جاتا ہے’ اس غلط فہمی کی وجہ یہ ہے کہ وہ بعض تاریخی روایات کا مطالعہ کرتے ہیں اور سند ومتن میں غورکئے بغیرانکے سطحی اور ظاہری معنی کو بنیاد بنالیتے ہیں’حالانکہ کتنی ہی روایتیں ایسی ہیں جو ہم تک پہنچیں لیکن ان میں سے کوئی بھی صحیح نہیں ہے. اس کتاب میں اہل بیت اور صحابہ کے ما بین پائی جانے والی رشتہ داریوں اور انکے ما بین پائے جانے والے سینکڑوں ایک جیسے ناموں کو بیان کردیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ صحابہ کرام اور آل بیت کے درمیان تعلقات نہایت ہی گہرے وخوشگوارتھے.

  • اردو

    زیر مطالعہ کتاب میں صحابی رسول أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ’ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے آپ کی صحبت’ حدیث نبوى کی خدمت میں آپ کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے ’ اوراعداء اسلام خصوصاً متشرقین وغیرہ کی طرف سے آپ پر لگائے گئے الزامات و اعتراضات کا علمی جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.

  • اردو

    بلا شبہ جنت عیش وعشرت ’راحت وسکون’دل کش اور دلفریب جگہ کا نام ہے لیکن اسکا ملنا صالح اعمال اور رضائے الہی کے بغیر نا ممکن ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے " جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہی لوگ جنتی ہیں اسمیں ہمیشہ ہمیش رہیں گے-" [البقرة:82] پتہ چلا کہ محض ارادہ اور تمنا کرلینے سے جنت نہیں مل سکتی بلکہ اسکے لیے نیک اعمال کا ہونا بہت ضروری ہے چنانچہ رسالہ مذكورمیں چالیس ایسے اعمال درج کیے گئے ہیں جنکو بجالانے سے انسان جنت کا وارث بن سکتا ہے- دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنی ابدی جنت کا وارث بنائے – آمین.

  • اردو

    ویڈیو مذکور میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت کو بیان کرکے اس سے متعلق غیر اسلامی افکار پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے تاکہ بندہ مومن اپنے آپ کو غلط افکار سے محفوظ رکھ سکے. نہایت ہی عمدہ اور موثر بیان ہے ضرور مشاہدہ کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے سنت کی اہمیت بیان کرکے بدعت کی خطرناکی سے آگاہ کیا ہے اور عید میلاد نبو ى -صلى اللہ علیہ وسلم -منانے والوں کی مزعومہ وباطل شبہات کا علمی رد پیش کیا ہے.

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں علاج کے احکامات, پرہیزاور مفرد دواؤں کے ذریعہ علاج کی فضیلت ’ زخموں وغیرہ کے امراض کے لئے ہدایات’متعدى اور موذی امراض سے بچاؤ کی تدابیر’ صحت ’اسکی حفاظت اور نفسیاتی امراض وغیرہ کے علاج کی تفاصیل اور آداب بیان کئے گئے ہیں اور اسمیں ایسی نصیحتیں اور مفید مشورے بھی درج ہیں جو آج کے دور میں جدید طب کے مطابق بالکل ہم آہنگ ہیں- حکما وعلما ئے طب کا بیان ہے کہ امام ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں جو طبی فوائد اور نادر تجربات ونسخے پیش کیے ہیں ’وہ امام صاحب کی طرف سے طبی دنیا میں نیا اضافہ ہیں جو کہ طبی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی یہ طبیبانہ سیرت خاص طور پرمعلوم ہوتی ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کیلئے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور انکی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اسکو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى’ سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں- یہ ایک بڑی اہم اورخاص ہدایت ہے’ جس سے اکثرلوگ غفلت برتتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ تو صرف دواکرتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دعا کرتے ہیں جبکہ یہ دونوں طریقے حق وصواب سے ہٹے ہوئے ہیں اور کتاب وسنت کی تعلیم سے دور ہیں-لہذا دوا اور دعا دونوں کا استعمال ایک ساتھ ضروری ہے نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے دونوں علاج ایک ساتھ کرنے کا حکم فرمایا ہے’ لہذا ان میں سے کسی ایک کواپنے لئے کافی نہ سمجھا جائے- یہ کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد" کے ایک باب "الطب النبوی" کا علیحدہ حصہ ہے جسے ایک کتاب کی شکل میں الگ سے طبع کیا گیا ہے.

  • اردو

    أسوہ حسنه :بے شک رسول صلى اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اس دین کی عملی تطبیق تھی جسکے اندر وہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جسنے اس دین کو اپنانا اور اس پرعمل کرنا آسان بنادیا’کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا. اور زیرمطالعہ کتاب دراصل عربی زبان میں سیرت نبوی پرلکھی جانے والی سب سے بہترین کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد لابن القیم" کی اختصار ہے جسکو أبو زید مصری رحمة الله عليه نے سَر انجام دیا ہے تاکہ تمام لوگوں کیلئے اس سے استفادہ حاصل کرنا آسان ہوسکے اوراسے اردوداں طبقہ کی آسانی کیلئے شیخ عبد الرزاق ملیح آبادی رحمة الله عليه نے اردو قالب میں ڈھالنے کی عمده کوشش کی ہے.نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں ام المومنین خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سیرت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں امام ابن حجر عسقلانی رحمة اللہ علیہ کی سیرت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی سیرت کوتفصیل سے پیش کیا گیاہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں امام ابوداود سجستانی رحمة اللہ علیہ کی سیرت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں امام المحدثین محمد بن اسماعیل بخاری رحمة اللہ علیہ کی سیرت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں امام مسلم رحمة اللہ علیہ کی سیرت کو تفصیل سے پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    ماہ صفر ہجری سال کے بارہ مہینوں میں سے ایک ہے جسکی شریعت سے کوئی مخصوص فضیلت ثابت نہیں ہے اور نہ ہی اسے منحوس قرار دیا گیا ہے مگرافسوس کہ امت کا بعض طبقہ ایسا ہے جو اسے منحوس گردانتا ہےکتابچہ مذکور میں اسی سے متعلق مختصر طورپر عمدہ گفتگو کی گئی ہے.