سلفيت کا کیا معنیٰ ہےِ؟ اور یہ کس کی طرف منسوب ہے؟ : محدث عصر علامہ البانی ۔ رحمہ اللہ۔ سے مندرجہ ذیل سوال کیا گیا: ‘‘سلف اور سلفیت کا کیا معنیٰ ہے؟ اور یہ کس کی طرف منسوب ہے؟ اور کیا شرعی نصوص کی تفسیر میں سلف کے فہم سے نکلنا جائز ہے؟’’ فتوی مذکور میں اسی کا جواب پیش ہے۔
تقیہ کسے کہتے ہیں ؟ شیعہ کے نزدیک عقیدہ تقیہ کیا ہے ؟ نیز شیعہ حضرات عقیدہ تقیہ کو حقائق کے بدلنے کیلئے کسطرح استعمال کرتے ہیں ؟ ان سب کے بارے میں تفصیلى طور پر جانکاری حاصل کریں فتوى مذکور میں.
شیخ ابن باز رحمہ اللہ سے سوال کیا گیا: ”یہ تومعلوم ہے کہ مساجد میں مردے دفن کرنا جائزنہیں، اورجس مسجد میں قبرہو, وہاں نماز جائز نہیں- پھر رسول صلى اللہ علیہ وسلم اورآپ کے بعض صحابہ کی قبروں کو مسجد نبوی میں داخل کرنے کی کیا حکمت ہے ؟ زیر نظر فتوى میں اسی کا جواب پیش خدمت ہے.
عورتوں کے لئے قبرستان کی زیارت کا حکم : زیر نظر مقالہ میں قرآن وحدیث اورعلماء کرام کے فتاوی کی روشنی میں عورتوں کیلئے قبرستان کی زیارت کے حکم کو تفصیلی طورپر بیان کیا گیا ہے.
میں ایک ہندوشخص ہوں اورمیرا تعلق ماریشس سے ہے جو بحرہند کےملکوں میں سے ایک ملک ہے،براہ کرم مجھے یہ بتلائیں کہ کون سا دین سب سے بہترہے،کیا ہندودھرم بہتر ہے یا اسلام، اور کیوں؟
شيخ عبد العزیز بن عبد اللہ ابن باز رحمہ الله سے ماہِ رجب سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات کئے گئے جنکا جواب فتوى مذکورمیں باختصارپیش خدمت ہے. 1- بعض لوگ ماہ رجب کو بعض عبادات کیلئے خاص کرتے ہیں جیسے صلاۃ الرغائب، اور 27 ویں شب کو شب بیداری(شبِ معراج)، پس کیا ان کی شریعت میں کوئی بنیاد واصل ہے؟ 2- جب ماہ رجب کی پہلی جمعرات آتی ہے تو لوگ قربانی کرتے ہیں اور اپنے بچون کو نہلاتے ہیں، اور اس نہلانے کے دوران کہتے ہیں کہ: "ياخميس أول رجب نجّنا من الحصبة والجرب" (اے ماہِ رجب کی پہلی جمعرات ہمیں خسرہ اورخارش سے نجات عطا فرما)، اوراس دن كو "كرامت رجب" كا نام ديتے ہیں،ہمیں اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں؟ 3- میں نے پورے ماہِ رجب کی روزے رکھے کیا یہ بدعت ہے یا یہ صحیح عمل ہے؟ 4- ایک پینتیس 35 سال کی خاتون ہیں جوروزہ نماز کی پابند ہیں، اور یہ ماہِ شوال، رجب اور شعبان کے روزے رکھتی ہیں ، لیکن اسکے مخصوص ایام ان تینوں مہینے کے روزے رکھنے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، پس کیا ان تینوں مہینے میں روزے رکھنے واجب ہیں یا پھرفقط انکے کچھ دنوں میں رکھ لئے جائیں؟ زیرنظرفتوى میں انہیں سوالوں کا مختصرجواب ہے.
سعودی عرب کی مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء سے مندرجہ ذیل سوال پوچھا گیا :"بعض لوگ 14 فرورى کو ہرسال عیدِ محبت ویلنٹائن ڈے(valentine day ) مناتے ہیں –جسمیں سرخ گلاب کے (پھول) ایک دوسرے کو تحفے دئے جاتے ہیں اور سرخ لباس پہنے جاتے ہیں ’ اسی طرح بعض مبارکبادیں بھی دیتے ہیں’ اسکے علاوہ بعض دکانیں اپنی پروڈکٹس پرجو اس دن کی مناسبت سے ہوتی ہیں اعلانات وپیغامات پرنٹ کرتی ہیں- آپ کی مندرجہ ذیل باتوں کے بارے میں کیا رائے ہے؟".
علّامہ عبد العزیز بن عبد اللہ بن بازؒسے پوچھا گیا كہ : میں کبھی کبھی اپنے رشتہ دار کیلئے یا اپنی والدین کیلئے یا اپنے فوت شدہ دادا دادی کیلئے طواف کرتا ہوں تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور ان کے لئے قرآن ختم کرنا کیسا ہے؟۔
شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ سے پوچھا گیا : کہ اگر مسلمان شخص رمضان المبارك كے دوران كسى ايسے ملك كا سفر كرے جو اس كے ملك سے رمضان شروع ہونے ميں آگے يا پيچھے ہو اور وہ اس ملك ميں عيد تك رہے تو وہ كس ملك كے ساتھ عيد منائے گا ؟