تو حید انسانی بدن میں سر کی حیثیت رکھتا ہے اگرانسان کے جسم سے سرکو الگ کردیا جائے تو انسان کے بدن کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے اسی طرح توحید کے بغیر انسان کے سارے اعمال کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ,ویڈیو مذکورمیں اسی توحید سے متعلق استاذِ محترم الشیخ عبد المجید عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.
زیر نظر کتابچہ کو عربی زبان میں شیخ محمد بن احمد باشمیل رحمہ اللہ نے توحید کی حقیقت کو اچھی طرح واضح کرنے کیلئے سوال وجواب کے حسین اور دلکش پیرائے میں مدلل انداز سے قلم بند کیا ہے جسے فضیلۃ الشیخ /عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے امت کے فائدے کی خا طر اردو قالب میں ڈھا لنے کی کوشش کی ہے.نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور فائدہ حاصل کریں.
یہ "کلمہ توحید" یعنى مضبوط اور قابل اعتماد کڑا, کلمہ طیہ , کلمہ تقوى, شہادتِ حق اور دعوتِ حق " أشہد أن لا إلہ الإ اللہ وأشہد أن محمدا عبدہ ورسولہ" کے سلسلہ میں ایک مختصر رسالہ ہے , جسکا مطالعہ کرکے انسان کلمہ طیبہ کے حقیقی معنى ومفہوم اور اسکے تقاضوں سے مکمل طور پر واقف ہوسکتا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.
علم کی اہمیت کسی پر مخفی نہیں , علم یہ ایمان کا راہنما ہے بغیر علم کے کوئی قوم نہ تو دنیا میں ترقی حاصل کرسکتی ہے نہ ہی آخرت میں فلاح پاسکتی ہے ویڈیو مذکورمیں علم دین کی اہمیت سے متعلق تفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے.
زیر نظر ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے صرف زبانی محبت کا دعوى کرنا کا فی نہیں بلکہ آپ صلى اللہ کی حقیقی محبت کا راز آپ کی کامل اتباع وپیروی میں مضمر ہے.
زیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے
فضيلة الشيخ على عبد الرحمن حذیفی حفظہ اللہ امام وخطیب مسجد نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کی زبانی شیعوں اور شیعیت کے پرخطر عزائم سے امت مسلمہ کو آگاہ کرنے کے سلسلے میں دیا گیا مشہور ومعروف خطبہ (تاریخ ذو القعدہ 1418 ھ).
اتحاد کی اہمیت وفوائد کیا ہیں؟ اختلاف کی مضرتیں اور اسکی تباہ کاریاں کیا ہیں؟ اختلاف کی ابتدا کب ہوئی اور اسکے اسباب کیا تھے؟ اور اتحاد کی بنیادیں کیا ہیں؟ ان سب کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کریں ویڈیو مذکور میں.
تقیہ کسے کہتے ہیں ؟ شیعہ کے نزدیک عقیدہ تقیہ کیا ہے ؟ نیز شیعہ حضرات عقیدہ تقیہ کو حقائق کے بدلنے کیلئے کسطرح استعمال کرتے ہیں ؟ ان سب کے بارے میں تفصیلى طور پر جانکاری حاصل کریں فتوى مذکور میں.