معلومات المواد باللغة العربية

www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام - کتابیں

عناصر کی تعداد: 165

  • اردو

    قرآن مجید ایک کامل دستورِ حیات اور انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھاتا ہے، قرآن صرف انہی کے لئے منہج و دستور بن سکتا ہے جو اس کے معانی ومطالب کو سمجھ سکیں اس کے معانی سے واقفیت صرفی ونحوی اعتبار سے قرآن کے جاننے پر موقوف ہے لغت عرب کے قواعد کو جانے بغیر اگر کوئی قرآن کی سمجھنے کی کوشش کرے گا تو بجائے ہدایت کے گمراہی اور کجروی کا شکار ہوسکتا ہے۔ ایسی لغزشوں سے بچانے کیلئے علمائے عجم نے بھی قرآن کے ترجمہ وتفسیر اور اعراب سے متعلق متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیز نظر کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جسے ‘‘جامعہ ام القریٰ ’’ مکہ مکرّمہ کے انجمن تدریس کے رکن ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی ؒ نے انگریزی داں طبقہ کے لئے عربی سے انگلش میں تصنیف فرمائی اور افادہ عام کیلئے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق فاضل جامعہ ریاض نے اسکا اردوترجمہ کیا ہے۔ مذکورہ مقصد کو پورا کرنے کیلئے اس کتا ب میں قرآن مجید کے کلمات والفاظ کی صرفی تصریف اور نحوی ترکیب کے ساتھ لغوی معنی کو بیان کیا گیا ہے۔ انگریزی نسخہ میں جو انگلش حوالے تھے ترجمہ میں ان کو حذف کردیا گیا ہے۔صرفی ابواب کو ناموں سے واضح کیا گیا ہے۔ جبکہ سورتوں اور آیتوں کی نشاندہی نمبروں سے کی گئی ہے۔ ترجمہ سلیس اور عام فہم بنانے کی حتی المقدور سعی کی گئی ہے۔ انگریزی متن کے بعض مختلف فیہ مقامات پر ترجمہ میں توضیحی نوٹ بھی لکھا گیا ہے۔ قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے ہرسطح کے طالب علموں کے لئے نہایت کارآمد ‘‘قاموس’’ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے قرآن فہمی کا ذریعہ بنائے اور شرف قبولیت سے نوازے۔آمین!

  • اردو

    مستدرک علی الصحیحین اہل سنت وجماعت کے مشہور عالم امام حافظ ابو عبد اللہ محمد بن عبد اللہ حاکم نیشاپوری (متوفی 405ھ) رحمہ اللہ کا مرتّب کیا ہوا احادیث کا مجموعہ ہے۔ جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے 72سال کی عمر میں ترتیب دیا۔ حاکم نیشاپوری کا دعویٰ ہے کہ اس کتاب کی تمام احادیث صحیح بخاری، صحیح مسلم یا دونوں کے معیار کے مطابق حسن اور صحیح احادیث ہیں۔ یہ کتاب المستدرک الحاکم کے نام سے مشہور ہے۔لیکن علماء اہل حدیث کا کہنا ہے کہ امام حاکم رحمہ اللہ حدیث کی تصحیح میں متساہل تھے جس کی بنا پر مستدرک میں بہت ساری ضعیف اور موضوع حدیثیں ذکر کر ڈالی ہیں۔ امام ذہبی رحمہ اللہ نے کتاب کا اختصار کیا اور اس پر بعض مفید تعلیقات بھی چڑھائی ہیں. بہرحال احادیث کا یہ مجموعہ امام بخاری و مسلم کی احادیث میں ایک زبردست اضافہ ہے۔ نوٹ: مستدرک علی الصحیحین جلد اوّل کا ترجمہ پیش قارئین ہے اگر اسکی بقیہ چار جلدوں کا ترجمہ ہوجاتا تو کتاب سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا آسان ہوجاتا۔

  • اردو

    الإتحاف الباسم في تحقيق وتخريج وشرح موطأ إمام مالك: رواية ابن القاسم [ملخّص القابسي ] (اُردو): "موطأ " دوسری صدی ہجری کے مشہور اور نابغہ ٔ روزگار محدث امام مالک(ت۱۷۹ھ) رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ہے جسے صحیح بخاری سے پہلے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب ہونے کا شرف حاصل تھا ۔ یہ کتاب مرفوع احادیث کے علاوہ بہت سے فقہی احکام پر مبنی فقہاء صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے فتاوی، فیصلہ جات اور اجتہادات سے بھی مالا مال ہے۔اور فقہ اور اصول فقہ کے بارے میں امام مالک رحمہ اللہ کے نقطہ نظر کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کو امام مالک رحمہ اللہ نے مدینہ کے ستّر فقہاء پر پیش کیا اور سب نے اس پر موافقت فرمائی۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اسکے کئی مشہور ترجمے منظر عام پر آئے، مگر حافظ زبیر علیزئی رحمہ اللہ کی ژرف نگاہی نے موطأ امام مالک کے صحیح ترین نسخے کا انتخاب کیا جو امام مالک کے تلمیذ خاص عبد الرحمن بن القاسم المصری کی تلخیص القابسی کی صورت میں موجود تھا۔ مولانا نے اس ملخص کا ترجمہ ہی نہیں کیا بلکہ فقہ الحدیث اور فوائد کا اضافہ کیا اور حدیث کی تخریج کرکے طالبان علوم نبوت کیلئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ حدیث کا یہ مجموعہ طالبان علوم نبوت کیلئے یقینا ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!

  • اردو

    پیش نظر کتاب امام المحدثین محمد بن اسماعیل بخاری ۔رحمہ اللہ۔ کی نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے جو اسلامی اخلاق وآداب میں انسائکلوپیڈیا کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کتاب میں مصنف ۔ رحمہ اللہ۔ نے احادیث نبویہ اورصحابہ وتابعین کے اقوال میں وارد اسلامی آداب واخلاق کو یکجا کردیا کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہر فرد اور ہر گھر کی خاص ضرورت ہے تاکہ اسلام کا معاشرتی نظام بحال ہوسکے اور اولاد ووالدین کے مابین حسن سلوک وفرمانبرداری کی خوشگوار فضا قائم ہوسکے ۔

  • اردو

    فکر و عقیدہ کی گمراہیاں اور صراط مستقیم کے تقاضے: دين اسلام کے عظيم مقاصد واصولوں میں سے حق وصاحب حق كو باطل واهل باطل سے تمییز کرنا ہے اورسنت وہدایت کی راہ کی وضاحت کرکے اسکی طرف دعوت دینا ہے اوربدعت وگمراہی کی راہوں کو بے نقاب کرکے اس سے ڈرانا ہے. اورقرآن وسنت کی نصوص بہت سارے قواعد واحکام پرمشتمل ہیں جو اس عظیم مقصد کو واضح کرتی ہیں: انہیں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ شرعی نصوص وقواعد اس بات کی متقاضی ہیں کہ مسلمانوں کے دشمن کافروں کی مخالفت کی جائے چاہے انکا تعلق عقائد سے ہو یا عبادات سے، اعیاد سے ہو یا شرائع سے ، یا انکے گندے اخلاق سے ہو، بلکہ انکی ہر خصائص وشعار کی مخالفت کی جائے جسمیں انہوں نے حق اورفضیلت سے دوری برتی ہو. اورسلف صالحین رحمہم اللہ نے اس بات کو بیان کرنے کا خصوصی اہتمام کیا ہے اوران میں سب سے نمایاں شخصیت شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی رہی ہے جنہوں نے اپنی بہت ساری تصانیفوں کے اندراس چیز کا اہتمام کیا ہے خاص طوراپنی شہرہ آفاق کتاب:اقتضاء الصراط المستقیم ومخالفة أصحاب الجحیم یعنى\” صراط مستقيم کے تقاضے\” میں. کتاب کی افادیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے.