www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام - کتابیں
عناصر کی تعداد: 165
- اردو
زير مطالعہ کتاب قرض کے فضائل ومسائل کے سلسلے میں ہے جسمیں فاضل مؤلف پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی –حفظه الله - نے مندرجہ ذیل مباحث کو موضوعِ گفتگو بنایا ہے: مبحث اوّل: قرض اور اسکی شرعی حیثیت مبحث دوم: قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی تلقین مبحث سوم: ادائیگی قرض کی تلقین مبحث چہارم: قرض کی واپسی کے لئے قانونی اقدامات مبحث پنجم: ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کیلئے بعض تدبیریں مبحث ششم: نا دار مقروض کی اعانت مبحث ہفتم: ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت مبحث ہشتم: قرض کے ساتھ کوئی اور شرط لگانا مبحث نہم: قرض کی زکٰوۃ مبحث دہم: بنک کارڈ اور ان کی شرعی حیثیت
- اردو
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، اس میں انسانی زندگی کے تمام شعبوں اور لوگوں کے سارے احوال کے بارے میں راہ نمائی موجود ہے، اللہ عزوجل نے اہل اسلام کو دو عیدیں عطا فرمائی ،لیکن انہیں ان دو موقعوں پر بھی شُتر بے مھار کی طرح آزاد نہیں چھوڑا کہ وہ ان میں جو چاہیں کریں،اور جو چاہیں چھوڑدیں،بلکہ کتاب وسنت میں انکے احکام ومسائل کو بیان کر دیاکیا گیا ہے تاکہ مسلمان خوشی اور مسرّت کے ان دوموقعوں پر بھی اللہ تعالیٰ کا پسندیدہ طرزِ عمل اختیار کرکے دنیا وآخرت کی خیروبرکات اور سعادتیں حاصل کرسکیں۔پیش نظر کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے عیدین کے احکام ومسائل کا تفصیلی تذکرہ فرماکر اس سلسلہ میں پائی جانے والی بعض غلطیوں کی بھی نشاندہی فرمائی ہے۔نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
- اردو مؤلّف : فضل الهي ظهير مراجعہ : سجاد فضل إلهي ظهير مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : حماد فضل الہی مراجعہ : عباد فضل الہی
مسائلِ قُربانی : قربانی خلیل الرحمن حضرت ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سنت ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سنت ابراہیمی علیہ السلام کا اہتمام فرماتے اورامت کوبھی اس کا اہتمام کرنے کی تاکید فرماتے تھے۔ زیرمطالعہ کتاب میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی-حفظہ اللہ- نے اسی سنت ابراہیمی علیہ السلام کی اہمیت اور اس کے متعلقہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں سمجھانے کی عمدہ کوشش کی ہے۔ کتاب کے آخرمیں ماہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کے فضائل واعمال کا بھی تذکرہ فرمادیا ہے۔البتہ بعض اختلافی مسائل(مثلاً:میت کی طرف سے قربانی کے مسئلہ) میں مؤلف -حفظہ اللہ- نے دلائل کی بنیاد پر دیگربہت سے علمائے اہل حدیث سے الگ - یعنی- جوازکا موقف اپنایا ہے۔ بہرحال قربانی کے عمومی مسائل سے واقفیت کے حوالہ سے اس کتاب کا مطالعہ بہت ہی مفید ہے۔
- اردو مؤلّف : ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی مراجعہ : عبد السلام بن محمد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : حافظ عمران ایوب لاہوری مراجعہ : اشتياق احمد
احكام ومسائل كتاب وسنت کی روشنی میں: زیر مطالعہ كتاب قرآن وسنت کی روشن دلائل سے مزیّن،روزمرّہ زندگی کے مسائل سے متعلق اہم فتاوے پر مشتمل ہے جسےمشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نے ترتیب دیا ہے،اس کتاب کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔
- اردو مؤلّف : حافظ عمران ايوب لاهورى مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قارئین کرام! طلاق کے سلسلے میں تمام مذاہب افراط وتفریط کے شکا رہیں جبکہ اسلام ایسا معتدل نظام لایا ہے کہ جس میں نہ افراط ہے اورنہ تفریط ،اسلام نے زوجین میں سے ہرایک کواسکا پورا پورا حق دیا ہے ،نہ تودونوں کو طلاق کی کھلی اجازت دی ہے کہ جوجب چاہے کسی چھوٹی سی بات پرہی طلاق دے ڈالے اورنہ ہی طلاق نہ دینے کی کوئی ایسی پابندی ہی لگائی ہے کہ میاں بیوی کی زندگی باہمی اُلفت ومحبت کے بجائے لڑائی جھگڑے اورانتشاروفساد کی صورت اختیارکرگئی ہوتب بھی وہ ایک دوسرے کے ساتھ ہی رہنے پرمجبورہوں- بلکہ دونوں کویہ درس دیا ہے کہ اگرنباہ کسی حدتک بھی ممکن ہوتوصبرسے کام لیں اورطلاق سے گریزکریں اوربلاوجہ نہ شوہرعورت کوطلاق دے اورنہ ہی عورت طلاق کا مطالبہ کرے کیونکہ یہ بہت بڑاگناہ ہے اوردوسری طرف دونوں کویہ اجازت بھی دی ہے کہ اگردونوں کا اکھٹے گزارہ کرنا انتہائی مشکل ہوجائے اورباہمی نفرت وبغض کی وجہ سے زندگی اجیرن ہوچکی ہو تو مرد عورت کوطلاق دے کراس سے علیحدگی اختیارکرلے ،اسی طرح عورت کوبھی یہ حق حاصل ہے کہ ایسی صورتحال میں اگرشوہرطلاق نہ دے تواس سے خلع کا مطالبہ کرے اوراگروہ خلع نہ دے توشرعی عدالت کی طرف رجوع کرکے نکاح کوفسخ کرالے- زیرمطالعہ کتاب میں حافظ عمران ایوب لاہوری نے طلاق سے متعلق جملہ مسائل واحکام کے بارے میں کتاب وسنت اوراہل علم کی روشنی میں تفصیلی روشنی ڈالى ہے. اوریہ ثابت کیا ہے کہ اسلام میں طلاق کا عادلانہ نظام بشری تقاضوں ،فطرتِ انسانی اورضروریاتِ زندگی کے عین مطابق ہے- دنیائے عالم کے تمام مذاہب اس حکیمانہ نظام کی مثال پیش کرنے سے قاصرہیں- نہایت ہی مفید وجامع کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.
- اردو
زيرمطالعہ کتاب "رفع الملام عن ائمة الأعلام" میں اکابرعلماء اورخصوصاً ائمہ اربعہ کی جانب منسوب اس غلط فہمی کا ازالہ کیا گیا ہے کہ انہوں نے دانستہ حدیث نبویہ کو نظرانداز کرکے اپنے مقلدین کو اپنے اقوال وافکارکی پیروی کا حکم دیا- امام ابن تیمیہ –رحمہ اللہ- نے دلائل وبراہین کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ ایک عالم اورامام بھی ایسا نہیں جس نے شعوری طورپرحدیث نبوى سے صرفِ نظر کرتے ہوئے اپنے اقوال واعمال کو دین میں حجت قراردیا ہو- امام تو کیا کوئی مسلم بھی اس فعل شینع کی جسارت نہیں کرسکتا- شیخ نے پوری تفصیل کے ساتھ ان اعذارواسباب کی نشان دہی کی ہے جن کی بناپربعض احادیث کے مطابق بعض حلقوں میں عمل نہ کیا جاسکا،1- مثلاً ان اسباب میں سے ایک سبب یہ ہے کہ بعض اوقات ایک عالم علم وفضل کے باوصف کسی حدیث سے آگاہ نہیں ہوتا اور اس لئے وہ اس پرعمل کرنے سے قاصررہتا ہے-اس ضمن میں نے انہوں نے شیخین ابوبکروعمررضی اللہ عنہما کی مثالیں دی ہیں کہ تمام ترعظمت وفضیلت کے باوجود بعض احادیث سے آگاہ نہ تھے،حتى کہ ان سے کمتردرجہ کے لوگوں نے انکو ان احادیث سے آگاہ کیا اورانہوں نے بصد شکران احادیث کوتسلیم کیا اورانکے مطابق عمل کیا- 2-ایک امام بعض اوقات ایک حدیث کواس لئے نظراندازکردیتا ہے کہ وہ حدیث سنداً اس کے نزدیک صحیح نہیں ہوتی،بلكہ وہ اسکو ضعیف اورناقابل اعتماد تصورکرتا ہے- 3-کسی حدیث پرترک عمل کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ ایک امام کے مقررکردہ شرائط پرپوری نہیں اترتی،اگرچہ دیگرمحدثین اس کو صحیح اورقابل عمل قراردیتے ہوں،على ہذا القیاس پورا رسالہ اسی قسم کے اسباب واعذارپرمشتمل ہے. مترجم:پروفیسرغلام احمد حریری- تقدیم،تحقیق،تخریج:محمدخالد سیف سن طباعت:1979ء ناشر:طارق اکیڈمی-فیصل آباد.
- اردو مؤلّف : حافظ عمران ایوب لاہوری
ائمہ محدثین کے ہاں مسلّم ہے کہ قرآن کریم کے بعد صحیح ترین احادیث وہ ہیں جوصحیح بخاری اورصحیح مسلم دونوں میں موجود ہیں- اللہ تعالى رحمت فرمائے علامہ محمد فؤاد عبدالباقی پر جنہوں نے نہایت عرق ریزی سے بخاری ومسلم کی متفقہ احادیث کو اللؤلؤوالمرجان کی صورت میں یکجا کردیا- بعد ازاں کتاب کی اسی اہمیت کے پیش نظرسینکڑوں مدارس کے نصاب میں اسے شامل کرلیا گیا-لیکن چونکہ اس کتاب کی کوئی مستقل شرح نہ تھی اس لئے مدرسین وطلبائے علوم دینیہ کو بعض مقامات پراسکے حل وتفہیم میں مشکل پیش آتی –اسی مشکل کے پیش نظرعصرحاضرکے معروف ریسرچ اسكالرحافظ عمران ایوب لاہوری نے اسکی شرح کا بیڑا اٹھایا جوآج بفضل اللہ زیورطباعت سے آراستہ ہوکرآپ کے ہاتھوں میں ہے- موصوف نے متن اورشرح کی تمام احادیث کی تخریج کی ہے-شرح میں جہاں صحیحین کے علاوہ دیگرکتب کی احادیث نقل کی ہیں وہاں ان پرصحت وضعف کا حکم بھی لگایا ہے- تشریح کیلئے زیادہ تر"فتح الباری" اور"شرح النووى" کو ہی پیش نظررکھا ہے-شرح میں طوالت سے بچتے ہوئے اختصاراورجامعیت کو ملحوظ رکھا ہے- ہرحدیث کے بعد مشکل الفاظ کے معانی وفوائد بھی قلم بندکئے ہیں- بطورخاص ہرمقام پرتعصب سے بالاترہوکرکسی خاص فقہی مکتبہ فکرکے بجائے محض دین اسلام کی ہی ترجمانی کی ہے- یوں سرورِعالم کے سنہری فرامین پرمشتمل قیمتی ہیرے اورجواہرات کی چمک دوچند ہوگئی ہے،جوطلبائے علوم دینیہ اوراساتذہ کرام کے علاوہ عام لوگوں کے دلوں کو بھی نورِایمان سے منورکرنے کیلئے نہایت اہمیت وافادیت کی حامل ہے- دعا ہے کہ اللہ تعالى اس مفید شرح کوسب کیلئے ذریعہ ہدایت بنائے – (آمین!)
- اردو مؤلّف : سعید بن عزیز یوسف زئ مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرمطالعہ کتاب میں مصنف حفظہ اللہ نے ہندوپاک میں مروجہ بدعات کا جائزہ لے کرانکا شرعى پوسٹ مارٹم کیا ہے چونکہ مصنف خود بھی پہلے بدعات میں ملوث تھے اللہ کے فضل وکرم سے سنت کی روشن شاہراہ پر گامزن ہوکر بطورخیرخواہی وہمدردی کے جذبہ سے زیرتبصرہ کتاب تالیف فرمائی . نہایت ہی معلومات افزاء اورحقائق کشا کتاب ہے جسکا مطالعہ بدعت میں ڈوبے ہوئے لوگوں کے لئے باعث ہدایت ثابت ہوگا.
- اردو مؤلّف : محمد صادق خلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلامی مہینہ رجب کی بائیس تاریخ کو منائی جانے والی کونڈے بھرنے کی رسم موجودہ دورمیں برصغیرپاک وہند میں کافی شہرت ورواج پاچکی ہے.اوراس رسم کو جعفرصادق رضی اللہ عنہ سے منسوب کردیا گیا ہے جبکہ اس رسم سے انکادور کا بھی واسطہ نہیں ’بلکہ یہ رسم دراصل شیعوں نے کاتب وحی امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ کے یوم وفات کی خوشی منانے کیلئے ایجاد کی تھی جسے نام نہاد اہل سنت کہلانے والے مسلمانوں نے بھى اندھی تقلید یا لا شعورى طورپر اپنا لیا- اس رسم کے ساتھ لکڑہارے کی خودساختہ داستان بھی وابستہ ہے- اس کتابچہ میں شیخ محمد صادق خلیل راشدى نے اس رسم کی تردید اور اس سے متعلقہ دیومالائی داستان کے خاص خاص حصوں کا علمی تحقیقی اور عقلی لحاظ سےجائزہ لیا ہے. اللہ تعالى موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا مطالعہ راہ صواب سے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کیلئے ہدایت وروشنی کا ذریعہ بنائے آمین!
- اردو مؤلّف : ارشاد الحق اثری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ہر مسلمان اس بات کا متمنّى ہے کہ اسے دنیا وآخرت میں فلاح وفوز اور کامیابی وکامرانی حاصل ہو یہ تمنا کیونکر پوری ہوسکتی ہے؟ اس کا مختصرترین جواب یہ ہے کہ اللہ تعالى اور اسکے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری میں’ اور یہ اطاعت عقائد’ عبادات’ معاملات’ اخلاقیات بلکہ تمام اوامرونواہی میں ہو اور ہمیشہ ہو- سمع واطاعت کا یہ رشتہ دائمی ہو منقطع ہونے والا نہ ہو’ اگرکبھی کوتاہی ہوجائے تو فی الفوراسکا ازالہ کیا جائے اپنی غلطی کا اعتراف کرکے آئندہ اس سے اجتناب کا عہد کیا جائے کہ عبدیت وغلامی کا یہی تقاضا ہے- قرآن پاک اوراحادیث مبارکہ میں سمع واطاعت کے تمام پہلوؤں کو یا یوں کہئیے کہ فلاح کی راہوں کو مختلف مقامات پر بیان کردیا گیا اورانہی میں سے ایک مقام سورۃ المؤمنون کی ابتدائی آیات ہیں جن میں رب العالمین نے بڑے وثوق سے فلاح پانے والوں کے چند اعمال کا ذکر فرمایا ہے اور یہ اعلان کیا ہے کہ یہی خوش نصیب ’جنت الفردوس کے وارث ہیں – اس رسالہ میں انہی آیات مبارکہ کی ضروری تفسیروتفصیل پیش خدمت ہے-
- اردو مؤلّف : بديع الدين شاه الراشدي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر مطالعہ کتاب میں طلاق کے شرعی طریقوں کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے. نیز کتاب کے آخر میں بطور فائدہ شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے فتوى کو بھی شامل کردیا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
بے شک گانا بجانا اور قوالی کا سننا حرام ہے اور دل میں نفاق وذکرالہی سے دوری کا سبب ہے اسی لئے شریعت نے اسے حرام قراردیا ہے اور نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:\” میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے\”- کتاب مذکور میں اسی سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے آمین.
- اردو
- اردو
زیر نظر کتابچہ میں اختصار کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نسب،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش،آپ کی ذمہ داری،جہاد و اجتہاد،بہترین اعمال،عرفات،منیٰ اور مدینہ میں اپنی امت کے لیے الوداعی باتیں،زندوں اور فوت شدگان کے لیے الوداعی گفتگو اور ان جگہوں پر آپ کی وصیتوں کا ذکر،آپ کے مرض کی ابتداء،سختی اور موت کے وقت اپنی امت کے لیے وصیتیں اور الوداعی باتیں اور آپ کا رفیق اعلیٰ کو پسند کرنا،اس کی وضاحت کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہادت کی موت نصیب ہوئی،ان کی موت کی وجہ سے مسلمانوں کی پریشانی ،آپ کی میراث،آپ کے حقوق آپ کی امت پر ذکر کیے گئے ہیں۔ہر بحث کے آخر میں ان سے حاصل شدہ اسباق ،فوائد،عبرتوں اور نصیحتوں کا تذکرہ بھی کر دیا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : حافظ عمران ايوب لاهورى مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زکاۃ اسلام کا ایک بنیادی رکن ہے جسکے دینى واخلاقی ومعاشرتی بہت سارے فوائد ہیں . زکاۃ کی اسی اہمیت وافادیت کوپیش نظر رکھکر زیر نظر کتاب میں زکاۃ کے اساسی مسائل کے ساتھ ساتھ چند جدید مسائل بھی شامل کردئے گئے ہیں تاکہ قارئین نفس مضمون کے حوالے سے کسی قسم کی تشنگی محسوس نہ کریں- دلائل کیلئے صحیح احادیث کو مد نظر رکھا گیا ہے- تمام آیات واحادیث کو باحوالہ نقل کیا گیا ہے –احادیث کی مکمل تخریج کی گئی ہے-اپنے موضوع پر اردوزبان میں سب سے جامع ومانع کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو مؤلّف : عبد القادر شیبہ الحمد ترجمہ : ابو عبد اللہ محمد شعیب مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : محمد ادریس اثری
زيرنظر كتاب میں فاضل مؤلف نے ادیان ومذاہب اورفرقوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے’ انکے بانیان کے حالات سامنے رکھے ہیں’ ان ادیان ومذاہب کی ابتداکے متعلق بتایا ہے’ انکے عقائد ونظریات واضح کیے ہیں’ ان کی مقدس کتابوں کا ذکرکیا ہے’ اور مختصر طورپراسلام سے انکا تقابل کیا ہے’ نیز اسلام میں ان باطل گروہوں کے متعلق کیا حکم ہے؟اسے بھی آشکارا کیا ہے –ہرمذہب اور فرقے پرمضامین کے آخرمیں اس مذہب کا خلاصہ بھی پیش کیا ہے-اس کتاب کی اعزاز کیلئے صرف یہی کافی ہے کہ یہ عالم اسلام کی مایہ ناز یونیورسٹی مدینہ منورہ میں گریجویشن طلباء کیلئے بطورنصاب شامل ہے.
- اردو مؤلّف : محمد رئيس مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر کتاب \” تصحیح العقائد بإبطال شواهد الشواهد \”میں علم غیب،حاضروناظر، نور وبشر، رؤیت باری تعالى وغیرہ مسائل پر تفصیلی بحث کیا گیا ہے اورمخالفانہ شکوک وشبہات کا تحقیقی وعلمی جائزہ لیا گیا ہے.نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : عبد الوکیل ناصر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرکتابچہ میں مختصرطورپرخواتین کی طہارت سے متعلق چند مخصوص مسائل جمع کئے گئے ہیں جوعوامی محفل میں اشارة وكنایۃ یا شاذونادرہی بیان کئے جاتے ہیں حالانکہ ان مسائل کا جاننا انتہائی اشد ضروری ہے تاکہ طہارت وپاکیزگی کی تکمیل ہوسکے کیونکہ طہارت ہی عبادت کی کنجی ہے.
- اردو مؤلّف : محمد اعظم حآصل پوری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
بلا شبہ جنت عیش وعشرت ’راحت وسکون’دل کش اور دلفریب جگہ کا نام ہے لیکن اسکا ملنا صالح اعمال اور رضائے الہی کے بغیر نا ممکن ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے " جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کیے وہی لوگ جنتی ہیں اسمیں ہمیشہ ہمیش رہیں گے-" [البقرة:82] پتہ چلا کہ محض ارادہ اور تمنا کرلینے سے جنت نہیں مل سکتی بلکہ اسکے لیے نیک اعمال کا ہونا بہت ضروری ہے چنانچہ رسالہ مذكورمیں چالیس ایسے اعمال درج کیے گئے ہیں جنکو بجالانے سے انسان جنت کا وارث بن سکتا ہے- دعا ہے اللہ ہم سب کو اپنی ابدی جنت کا وارث بنائے – آمین.
- اردو
زیرنظرکتاب میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اصول فقہ خصوصا فتوی،اجتہاد اور قیاس کے موضوع پر نہایت ہی عمدہ کلام کیا ہے, اورجولوگ تقلید اورقیاس کے باب میں افراط وتفریط کاشکارہیں ،ان کاتفصیلی رد فرمایا ہے اورایک ایک مسئلے پربیسیوں دلائل پیش کیےہیں ۔حیلہ سازوں کی بھی تردیدفرمائی ہے اورصحابہ کرام وسلف صالحین کے حوالے سے واضح کیاہے کہ وہ ہرمسئلے میں کتاب وسنت کومقدم رکھتے تھے ،لہذاہمیں بھی براہ راست کتاب وسنت کی پیروی کرنی چاہیے نہ کہ اقوال رجال کاسہارا لیناچاہیے ۔ان لوگوں کی غلطی کوبھی واضح کیاہے جویہ گمان رکھتےہیں کہ بعض احادیث خلاف قیاس ہیں ۔ اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے اسے خطیب الہند علامہ محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اندھی تقلید سے نجات پانے والوں کے لئے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.