www.kitabosunnat.comکتاب وسنت ڈاٹ کام - کتابیں
عناصر کی تعداد: 165
- اردو
سُنن نسائی (اردو) : پیش نظرکتاب اہل سنت وجماعت کے نزدیک حدیث کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک اہم کتاب سنن نسائی (المجتبی) کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی بیشتر حدیثیں قابل حجّت وعمل ہیں ، البتہ بعض حدیثیں ضعیف ہیں۔ اس کتاب کو بعض مغاربہ نے حسن ترتیب، طریق استدلال، صحت نقل، توضیح ابہامات اور بیان علل کے پیش نظر تمام کتب ستہ پر ترجیح دی ہیں۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر اسلامی اکادمی لاہور نے مزید اضافات کے ساتھ اسکی طباعت کا ارادہ کیا ہے، اس سے قبل یہ کتاب علامہ وحید الزماں کے ترجمہ اور مفید حواشی کے ساتھ شائع ہوچکی ہے۔ اگر کتاب میں تحقیق وتخریج کی خدمت پیش کردی جاتی تو اسکی افادیت مزید بڑھ جاتی ۔ بہر حال تین ضخیم جلدوں میں (5764) احادیث پرمشتمل یہ کتاب طالبان علوم نبوت کیلئے ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!
- اردو
سُنن ابوداود(اردو): "سنن ابوداود" اہل سنت وجماعت کے نزدیک چھ مشہور حدیث کی کتابوں میں سے تیسری اہم کتاب ہے جس میں امام ابوداود رحمہ اللہ نے فقہی ابواب کے اعتبار سے احکام سے متعلق (5274) حدیثیں جمع فرمائی ہیں، البتہ بخاری مسلم رحمہما اللہ کی طرح اس میں صحت کا التزام نہیں کیا ہے بلکہ اسمیں صحیح ،حسن کے ساتھ کچھ ضعیف حدیثیں بھی ذکر کردی ہیں۔ اس عظیم اور مستند ذخیرہ حدیث کو عمار عمر فاروق سعیدی حفظہ اللہ نے آسان اردو قالب میں ڈھالا ہے اور مختلف شروحات سے استفادہ کرکے ہر حدیث کے ساتھ مناسب فوائد بھی ذکر کردیا ہے۔ احادیث کی تخریج وتحقیق کا کام حافظ زبیرعلی زئی ۔رحمہ اللہ۔ نے انجام دیا ہے۔ اور حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی نظرثانی ، تنقیح اور مفید اضافوں نے اس کتاب کی افادیت کو دوچند کردیا ہے۔ ۔طالبان علومِ نبوت کیلئے یہ کتاب ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!
- اردو مؤلّف : محمد بن عيسى الترمذي ترجمہ : نواب بدیع الزمان حیدرآبادیؒ مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
جامع ترمذی (اُردو): جامع ترمذی کا مقام ومرتبہ کسی سے مخفی نہیں ہے ۔ اہل سنت وجماعت کے نزدیک حدیث کی چھ مشہور کتابوں میں سے ایک ہے جس کی اکثر احادیث قابل حجت وعمل ہیں۔ اس کتاب میں امام ترمذیؒ نے سیر، آداب، تفسیر ، عقائد، فتن، احکام ، اشراط قیامت اور مناقب سے متعلق احادیث کو جمع کردیا ہے ۔ یہ کتاب کئی دیگر محاسن کی بنا پر انفرادیت کی حامل ہے، جرح وتعدیل کا بیان معمول بہا اور متروکہ روایات کی وضاحت اور قبول و تاویل میں اختلاف علماء کی تشریحات ایسی خصوصیات ہیں جو صرف جامع ترمذی سے مخصوص ہیں۔ جامع ترمذی کی اسی اہمیت کی بنا پر علماء متقدمین اور متاخرین نے اسکی بہت سی شروح لکھی ہیں جس میں مولانا عبد الرحمن مبارکپوریؒ کی شہرہ آفاق شرح ‘‘ تحفۃ الاحوذی’’ قابل ذکر ہے ۔ کتاب کی اہمیت اور افادہ عام کی خاطرعلامہ نواب وحید الزمان حیدرآبادیؒ کے بھائی علامہ نواب بدیع الزمان حیدرآبادیؒ نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے اور بعض احادیث کے تحت تشریحی نوٹ ذکر کرکے کتاب کی افادیت کو دوچند کردیا ہے۔ اگر اس اردو ترجمہ میں تحقیق وتخریج کی کمی کو پوری کردی جاتی تو کتاب کی افادیت مزید بڑھ جاتی۔ بہرحال دو ضخیم جلدوں اور (3956) احادیث پر مشتمل یہ کتاب طالبان علوم نبوت کیلئے گرانقدر تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِجاں بنانے کی توفیق دے۔آمین!
- اردو
زبان کی تباہ کاریاں : زبان کی آفتیں انسان کے لئے انتہائی خطرناک ہیں ؛ کیونکہ اس کے لئے حرام کھانے، ظلم، زنا، چوری، ڈاکہ ، شراب خوری وغیرہ گناہوں سے بچنا آسان ہے لیکن زبان کے شر سے بچنا بہت مشکل ہے۔ یہاں تک کہ بعض اوقات نیک، صالح اور زاہد انسان لا پرواہی سے اللہ کو ناراض کر دینے والا کوئی ایسا جملہ منھ سے ادا کر بیٹھتا ہے جس کی وجہ سے وہ ستّر سال کی مسافت کے برابر آگ کی گہرائی میں جا گرتا ہے۔ قابل افسوس کی بات ہے کہ بہت سے متّقی اور پرہیزگار لوگ جو ظلم ، برائی اور بے حیائی سے تو مکمل اجتناب کرتے ہیں مگر ان کی زبانیں بڑی بے فکری ولا پرواہی سے زندوں اور مُردوں کی توہین وتحقیر میں لگی رہتی ہیں۔ افراد ومعاشرہ اور امّت اسلامیہ پر زبان کے انہی مہلک اثرات وخطرات سے خبردار کرنے کیلئے فاضل مصنّف ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی ۔حفظہ اللہ۔ نے کتاب وسنت اور اقوال سلف کی روشنی میں زیر تبصرہ کتاب تالیف فرمائی ہے۔ اور مولانا عبد الرحمن عامرفاضل مدینہ یونیورسٹی نے اسے اردو قالب میں ڈھال کر اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے ۔ رب کریم فاضل مصنف، مترجم ، مراجع ، ناشر کو جزائے خیردے، اور جملہ قارئین کے لئے اس کتاب کے نفع کو عام کرے اور ہم سب لوگوں کو زبان کی آفتوں سے محفوظ رکھے ۔آمین!
- اردو مؤلّف : عبدالکبیر محسن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امام بخاریؒ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں. سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری رحمہ اللہ نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب رياض الجنة میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب صحیح بخاری ہے. صحیح بخاری کی اسی قدر ومنزلت کی بنا پر بے شمار اہل علم اور ائمہ حدیث نے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ زیر نظر کتاب "توفیق الباری شرح صحیح بخاری"پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن حفظہ اللہ کی 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے جسے انہوں نے اپنے والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے ہدایت کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ مؤلف نے اس میں فتح الباری ، ارشاد الساری ، فیض الباری ، شرح تراجم شاہ ولی اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ اپنے تصنیف میں پیش کردیا ہے یہ کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔ توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ قدوسیہ او ر باقی گیارہ جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے شائع کی ہیں.اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)
- اردو
پیش نطرکتاب مشہور مفسّر ِقرآن اور محدّث ومؤرّخ امام ابو الفداء اسماعیل بن کثیر دمشقی رحمہ اللہ کی معرکہ آرا تاریخی تصنیف (البدایہ والنہایہ) سے ماخوز ہے، اس کتاب میں موصوفؒ نے انبیاء ورُسل کی پاکیزہ زندگیوں کے حالات، ان کے مجاہدوں اور اُن کی تبلیغی کاوشوں کو قرآن واحادیثِ صحیحہ کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں بیان کیا ہے، کتاب کا اردو ترجمہ مولانا عطاء اللہ ساجد فاضل مدینہ یونیورسٹی نے کیا ہے، تخریج وتحقیق اور ابواب کے اختتام پر نتائج وفوائد اور دروس وعبر کا اضافہ مولانا محمد اجمل مدنی نے انجام دیا ہے، انبیاء علیہم السلام کی جائے پیدائش ، مقاماتِ ہجرت ، مساکن اور جائے وفات کی نشاندہی کےلئے معلوماتی نقشوں کے استعمال نے کتاب کی افادیت میں چار چاند لگا دیا ہے۔
- اردو
موجودہ زمانے میں بہت سارے جاہل، بے عمل اور تارکِ سنُّت لوگوں کو سماج ومعاشرے میں اولیاء اللہ کا درجہ دے دیا گیا ہے، جو سادہ لوح عوام کو گمراہ کرکے اپنی اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن حقیقت میں اولیاء اللہ کون ہیں؟ شریعت اسلامیہ میں انکی کیا صفات وارد ہوئی ہیں؟ اور اولیاء الشیطان کون ہیںَ ؟ شریعت اسلامیہ کی رو سے انکی معرفت کیسے ممکن ہے؟ ان سارے سوالات کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے شیخ الاسلام ابن تیمیہ ۔رحمہ اللہ۔ کی زیر تبصرہ کتاب‘‘رحمانی اولیاء و شیطانی اولیاء’’ کا ضرور مطالعہ کریں۔ اس کتاب کا مطالعہ نام نہاد شیطانی اولیاء کی قلعی کھولنے کیلئےکا فی ہے۔ کتاب کا سليس اردو ترجمہ مولانا غلام ربانی مرحوم نے کیا ہے ۔
- اردو مؤلّف : ممتاز احمد عبد اللطيف مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قارئین ! تحریک اہلحدیث کوئی نئی تحریک نہیں ہے۔ بلکہ یہ وہی تحریک ہے جو عہد نبوی اور عہد صحابہ سے چلی آرہی ہے۔ جس کا شعار کتاب اللہ اور سنت رسول ہے۔ ہمارے جن قارئین کی نظر اسلام پر ہوگی، وہ بخوبی جانتے ہونگے کہ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں اہل سنت والجماعت میں دوہی مکاتب فکر کا ظہورہوا۔ 1-اہل الحدیث 2-اہل الرائے دونوں مکاتب فکرکے افکارونظریات کا تحقیقی جائزہ لینے پر یہ امر روز روشن کی طرح عیاں ہوجاتا ہے کہ تحریک اہل حدیث ہی اسلام کی حقیقی پاسباں ہے۔ جسکا کوئی حقیقت پسند اور غیرجانب دار شخص انکار نہیں کرسکتا ۔ چنانچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ جیسی علمی اور تحقیقی شخصیت نے اپنی دوربینی اور دور اندیشی سے اس حقیقت کا پتہ لگا لیا۔ فرماتے ہیں:‘‘اہل حدیث کو فرقوں میں وہی حیثیت حاصل ہے جو اسلام کو ملتوں میں’’ (رد المنطق)- زیرمطالعہ کتاب میں اسی حقیقت کو کتاب وسنت اور تاریخی شواہد کی روشنی میں واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ حق کے متلاشی کیلئے بھانت بھانت کے فرقوں میں حق کو پہچاننا آسان ہوجائے اور امت اسلام کی صحیح رہنمائی ہوسکے۔
- اردو مؤلّف : حافظ صلاح الدین یوسف مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے ؟: نماز کی ہیئت اور ارکان میں شریعت اسلامیہ نے مرد وعورت کے درمیان کوئی فرق وامتیاز نہیں برتا ہے، بلکہ ایک عام حکم صادر فرمایا ہے: (صلوا كما رأيتموني أصلي)‘‘تم نماز اسی طرح پڑھو جس طرح تم نے مجھے پڑھتے دیکھا ہے’’۔ (صحیح بخاری)۔ اس حکم میں مرد و عورت دونوں برابر شامل ہیں جب تک کہ کسی واضح نص سے عورتوں کی بابت خاص حکم نہ ثابت ہوجائے۔ جیسے عورت کیلئے اوڑھنی کے بغیر نماز درست نہ ہونا، باجماعت نماز پڑہنے کی صورت میں اسکی صفیں مردوں سے پیچھے ہونا۔ اگر نماز کی ہیئت اور ارکان کی ادائیگی میں بھی فرق ہوتا تو شریعت اسلامیہ میں اسکی ضرور وضاحت ہوتی۔ اور جب ایسی وضاحت نہیں ہے تو اسکا صاف مطلب ہے کہ مرد و عورت کی نماز میں تفریق کا کوئی جواز نہیں ۔زیر تبصرہ کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف -حفظہ اللہ- نے مرد وعورت کی نماز میں تفریق کرنے والوں کے دلائل اور شبہات کا کتاب وسنت ، آثار صحابہ، اقوال تابعین اور ائمہ کرام کی آراء کی روشنی میں تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شریعت اسلامیہ نے شوہر بیوی کو آپس میں پیارو محبت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حکم دیا ہے، لیکن بسا اوقات فریقین کی طرف سے آپس میں ایک دوسرے کی حق تلفی ،یا کوتاہی حقوق ، یا ناسمجھی کی بنا پر تعلقات خراب ہوجاتے ہیں اور نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہےِ، اورمسائل طلاق سے جہالت ولاعلمی کی بنا پر شوہر و بیوی بہت سارے خلاف سنت عمل کر بیٹھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی تیرہویں پیشکش میں فاضل مصنف محمد اقبال کیلانی۔ حفظہ اللہ۔ نے سب سے پہلے مثالی شوہر اور بیوی کی صفات بیان کرکے انکے آپسی حقوق کا تذکرہ کیا ہے، اسکے بعد طلاق، خلع، ظہار , ایلاء اور عدت وغیرہ سے متعلق جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش فرمایا ہے ۔ طلاق کے موضوع پر بہترین کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
- اردو مؤلّف : محمد نافع مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سیرت حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ : حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب "سیرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ" میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں رسول اقدسﷺ کے ساتھ ان کے محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آراء نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔ کاتب وحی حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے "روافض" و" خوارج "کے بے بنیاد اعتراضات اور پروپیگنڈے سے بچنے کے لیے اس کتاب کا ہر ایمان والے شخص کے گھر میں ہونا ضروری ہے (ع۔م).
- اردو مؤلّف : عبد الرحمن الكيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انکی دسیوں علمی، تحقیقی اور گرانقدر کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، زیر تبصرہ کتاب بھی ان کی قرآن مجید سے گہری وابستگی، الفاظ ومعانی اور علوم و معارف قرآنی کے بارے میں ان کے نہایت عمیق مطالعے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کتاب کا موضوع بقول مصنف ‘‘ اردو الفاظ کے تحت قرآن میں مستعمل تمام مترادف الفاظ کا ذیلی فرق پیش کرنا ’’ ہے، عنوانات، اردو زبان کے حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں، مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی اردو لفظ مثلاً ‘‘ سامان ’’ کا عنوان قائم کرنے کے بعد اس کیلئے جتنے الفاط قرآن مجید میں وارد ہوئے ہیں، انہیں پہلے اجمالاً بیان کرتے ہیں، پھر ان میں سے ہر ایک کا قرآن مجید میں جو محل و مقام ہے، اسے ذکر کرتے ہیں اور اس مقام سے مناسبت رکھنے والا معنی واضح کرتے ہیں، پھر آخر میں لب لباب یا خلاصے میں تمام الفاظ کے درمیان ذیلی فروق بیان کرتے ہیں۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے پانچ اہم ضمیموں کا اضافہ کرکے کتاب کی افادیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ وہ پانچ ضمیمے اس طرح ہیں: ۱۔ اسماء معرفہ: اس میں 14 عنوانات کے تحت اسماء معرفہ کو تفصیلاً ذکر کردیا گیا ہے۔ ۲۔ اسماء نکرہ: اس میں 7 عنوانات قائم کرکے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ۳۔ ذوالاضداد 4۔ افعال کے عین کلمہ کی حرکت یا مصدر میں فرق سے معانی میں تبدیلی۔ ۵۔ متفرقات: اس ضمیمے میں جامع اسماء، غلط العام، مشتبہ الفاظ، چند محاورات اور چند مشکل مادوں وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔ مختصر یہ کہ اس کتاب نے اپنی جامعیت کی بنا پر قرآن مجید کی ایک مکمل اور مستند لغت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ قرآنی علوم کے وہ شائقین جو کتاب اللہ کی بے مثل فصاحت وبلاغت اور اسکے اعجاز بیان کی محیًر العقول نزاکتوں اور لطافتوں کے انوار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کرنے کے متمنًی ہوں ان کے لئے یہ کتاب ایک گرانقدر تحفہ ہے۔
- اردو مؤلّف : عبدالقوى لقمان كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر کتاب میں فاضل مصنف عبد القوی کیلانی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج وعمرہ کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی تفصیل سے بیان کیا ہے ، نقشوں کا سہارا لے کر حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کو قارئین کے لئے نہایت ہی آسان بنادیا ہے۔ کتاب کے آخر میں حجاج ومعتمرین سے جہالت ونادانی وغیرہ کے سبب صادر ہونے والی متعدّد غلطیوں سے بھی خبردار کر دیا ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ حجاج ومعتمرین حضرات کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا ۔
- اردو مؤلّف : سید شفیق الرحمن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ہر انسان فطرت پر پیدا ہوتا ہے پھر اس کے والدین اسے یہودی نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں ۔ اگر بچے کی شروع سے اچھی تربیت کی جائے اس میں حق ، نیکی اور خیر کو ترجیح دینے کا جذبہ پیدا کیا جائے تو یہ کام اس کی عادت میں شامل ہو جاتے ہیں ۔ پھر اس میں حلم ، حوصلہ ، صبر ، تحمل ، بردبار ، کرم شجاعت اور عدل و احسان جیسے اخلاق حسنہ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اس کے برعکس اگر بچے کی تربیت مناسب انداز سے نہ کی جائے تو وہ بری عادت کا شکار ہو جاتا ہے ۔ وہ خیانت ، جھوٹ ، بےصبری ، لالچ ، زیادتی اور سختی جیسے اخلاق سیئہ کا شکار ہو جاتا ہے ۔ چناچہ اسلامی طرز زندگی گزارنے کے لیے اور اپنی زندگی میں اسلام پر عمل کرنے کے لیے ہمیں ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے آپ ﷺ کی زندگی پر عمل پیرا ہونا ہو گا ۔ اپنے بچوں کے اور اپنے سامنے حضور کی حیات مبارکہ کو ماڈل بنانا ہو گا ۔ آپ ﷺ نے ہمارے لئے زندگی کے ہر شعبہ میں اعلی اور مثالی نمونے چھوڑے ہیں ۔ اور اس کے علاوہ آپ ﷺ کے بہترین فرمودات بھی موجود ہیں ۔ جن پر عمل کر کے ہم اپنی زندگیوں کو ایک جنت کا نمونہ بنا سکتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب بچوں اور بڑوں کی اسلامی تربیت کے حوالے سے لکھی گئی ہے ۔ جس میں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں اسلامی اصولوں کی وضاحت بطریق احسن کر دی گئی ہے ۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مسلمان بنائے ۔آمین (ع۔ح)
- اردو مؤلّف : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یہ رسالہ در اصل مصنف کی مستقل کتاب ‘‘ نماز پنجگانہ کی رکعتیں مع وتر وتہجد وجمعہ’’ کا ایک حصّہ ہے جسے قارئین کے استفادہ کیلئے الگ طور سے شائع کرکے انٹرنٹ پر نشر کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے مختلف حصوں میں رہنے والے مسلمان بھائی نمازِ وتر اورتہجّد کے سلسلے میں قرآن وحدیث واقوال ائمہ کی روشنی میں تحقیقی وعلمی معلومات حاصل کرسکیں۔
- اردو مؤلّف : شبلی نعمانی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر کتاب خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی سوانح عمری، خلافت وفتوحات اور شاندار کارناموں پر مشتمل ہے۔
- اردو
حیاتِ تابعین کے درخشاں پہلو : پیش نظر کتاب میں آغوش صحابہ میں تعلیم و تربیت پانے والے عظیم المرتبت تابعین کی قابل رشک زندگی کے حیرت انگیز واقعات کی دلنشیں جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ اور ہر تابعی کے تذکرے کے بعد ان مستند کتابوں کے حوالہ جات بھی درج کردئے گئے ہیں جن سے یہ واقعات اخذ کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب عربی زبان میں تفسیر وادب کے معروف سکالر ڈاکٹر عبدالرحمن رافت باشا مرحوم کی قلمی کاوش کا نتیجہ ہے، جس نے ادبی اور علمی حلقوں میں تہلکہ مچادیا- یہ کتاب پھول کی پتی اور ہیرے کے جگر کا آ میختہ ہے، اس میں دارورَسن کے نوحے بھی ہیں اور لطف وعنایات کے زمزمے بھی ، اس میں حجاج بن یوسف کے ظلم و جور اور عمر بن عبد العزیز کے عدل وانصاف ، خلفائے بنو امیہ کے شاہانہ ٹھا ٹھ باٹھ ، اور شاگردان صحابہؓ کی درویشانہ طرزِ معاشرت کی دلپذیر جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس عربی ادب اور سیرت نگاری کے شاہکار کو بعض عرب ممالک کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب کرلیا گیا ہے ، تاکہ ان ادارو ں میں تعلیم حاصل کرنے والا ہر نوجوان اپنی عظمتِ رفتہ کے نقوش کا بچشم خود مشاہدہ کر سکے۔ اس اثر انگیز انقلابی کتاب کو رواں دواں اور سلیس اردو زبان کے قالَب میں ڈھالنے کی سعادت محترم محمو د احمد غضنفر کے نصیب میں آئی ہے جنہوں نے عربی ادب کی چاشنی ،لطافت اور شیرینی کی جھلک اردو میں بھی باقی رکھنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے۔ دعا ہے کہ ان خرقہ پوش عظیم المرتبت ہستیوں کی قابل رشک سیرت کا مطالعہ ہمارے دلوں کے لیے رقت انگیز ثابت ہو اور ہمیں انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی کے کٹھن مراحل طے کرنے کی توفیق ارزانی میسّر ہو۔
- اردو
حیات صحابہ کے درخشاں پہلو : صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نےآغوش نبوت میں تربیت پائی، ان کے سینوں پر انوار رسالتﷺ براہِ راست پڑے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان سے متعلق رضی اللہ عنہم ارشاد فرمایا۔ حضرات صحابہ کرام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں اسی کے پیش نظر ان کی زندگی کے لمحات کو قرطاس میں محفوظ کیا گیا اور اس حوالے سے الاصابہ اور اسد الغابہ جیسی ضخیم کتب سامنے آئیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی انھی ہستیوں کی زندگی کے حالات و واقعات نقل کیے گئے ہیں۔ "حیات صحابہ کے درخشاں پہلو" ڈاکٹر عبدالرحمان رافت الباشا کی کتاب "صور میں حیاۃ الصحابہ" کا اردو قالب ہے۔ اردو ترجمہ محمود احمد غضنفر نے کیا ہے۔ یہ کتاب بلاشبہ اردو ادب میں ایک گراں مایہ اضافہ ہے اور پڑھنے والوں کے لیے ایسے مواد کی فراہمی ہے جو قلب و ذہن کے تزکیہ کا باعث ہو گی۔ کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ متعدد مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ (ع۔م)
- اردو مؤلّف : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی "صحیح بخاری" کو کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ لیکن پھر بھی بعض عاقبت نا اندیش صحیح بخاری اور امام بخاری پر اعتراضات کا سلسلہ دراز کیے رکھتے ہیں۔ انہی حضرات میں سے ایک صاحب احمد سعید ملتانی چتروڑگڑھی مماتى ہیں جنہوں نے "قرآن مقدس اور بخاری محدث" کے نام سے کتاب لکھی، جس میں انہوں نے صحیح بخاری کی 54 حدیثوں پر متعدد اعتراضات کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں محترم حافظ زبیر علی زئی نے اپنے مخصوص انداز میں اس کتاب کا جامع اور مسکت جواب دیا ہے۔ حافظ صاحب نے کتاب کے شروع میں ملتانی صاحب کے 34 جھوٹوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔(ع۔م)
- اردو مؤلّف : نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود ترجمہ : محمد اسلم صدیق مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب امیرنایف بن ممدوح آل سعود -حفظہ اللہ – کی عربی تالیف ( فرص كسب الثواب وأكثر من 175 سبب لدخول الجنة ) کا اردو ترجمہ ہے جسے اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے مجلس تحقیقِ اسلامی کے سابق رکن محمد اسلم صدیق-حفظہ اللہ - نے سَر انجام دیا ہے ۔ اس کتاب میں قرآن اور صحیح احادیث سے ثابت شدہ ایسے فضائل اعمال کا تذکرہ کیا گیا ہے جو جنت میں جانے کا سبب اور نہایت آسان ذریعے ہیں۔ اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں صرف مستند احادیث کا تذکرہ کیا گیا ہے اور غالباً علامہ البانی-رحمہ اللہ- کی تحقیق پر اعتما د کیا گیا ہے۔