پاکستان کے رہنے والے ایک عالم دین ہیں جنہوں نے قرآن کریم کا نہایت آسان اردو ترجمہ کیا ہے،ہرکلمہ کا لفظی ترجمہ کے ساتھ اس کے نیچے سلیس ومحاورتی ترجمہ بھی ذکرکردیا ہے۔واضح رہے کہ اس ترجمہ کوسارے مکاتبِ فکر(اہل حدیث،دیوبندی،بریلوی) کے علماء کی تائید حاصل ہے۔
امام بربہاری: حنابلہ کے شیخ،حافظ ماہر،ثقہ فقیہ،ابو محمد حسن بن علی بن خل بربہاری، بربہار کی طرف منسوب ہے، اور یہ ایک دوائی کا نام ہے جو ہند سے لائی جاتی تھی،96سال کی عمر میں رجب سن 329ھ میں وفات پائے،،اور ایک قول77 سال بھی ہے۔،
مصر کے قاری ہیں جو محافظہ بحیرہ کے محمودیہ میں پیدا ہوئے، معہد القراءات میں تعلیم حاصل کیا، اور وہیں قراءات عشر پڑھا اسی طرح علوم القرآن کالج میں داخلہ لیا، اور اس وقت نیویارک میں اسلامی مرکز کے امام وخطیب ہیں۔