شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - Khotab
عناصر کی تعداد: 6
-
اردو
مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
’’او میری امت کے جوانان رعنا، او میری قوم کے سپوتو! اٹھو آج تمھارے مسلک اور تمھاری جماعت کو تمھاری ضرورت ہے۔ کس کے لیے؟ حق کی علمبرداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی عملداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی علمداری کے لیے! شرک و گمراہی کو مٹانے کے لیے اور کتاب و سنت کو پھیلانے کے لیے! اور ان شاء اللہ! وہ دن آنے والا ہے، جب پاکستان کی فضاؤں میں پرچم لہرا ئے گا تو کتاب اللہ کا لہرائے گا اور سنت رسول اللہ کا لہرائے گا.... اور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘ یہ اس شخصیت کے الفاظ ہیں جس نے پاکستان میں اہل حدیث میں نئی روح پھونکی۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے خطابت کا ایسا ملکہ عطا کیا کہ آغا شورش کاشمیری نے ان کی ایک تقریر سن کر کہا ’’احسان الٰہی اگر تم آئندہ سے خطابت چھوڑ دو تو تمھاری صرف اس ایک تقریر سے تمھیں برصغیر پاک و ہند کے چند بڑے خطیبوں میں شمار کیا جائے گا۔‘‘ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید 31 مئی 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ اور اسلام کا یہ فرزند 23 مارچ 1987ء میں بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد 30 مارچ 1987ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ زیر نظر کتاب اسی بطل جلیل کے خطبات پر مشتمل ہے جو انھوں نے مختلف مواقعوں پر دئیے۔ ان خطبات میں اسلام کیا ہے؟، اہل حدیث کی دعوت، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ایک متفق علیہ شخصیت، سیرت عمر فاروق، واقعہ کربلا۔ پس منظر، فرقہ واریت کا خاتمہ، حقوق العباد کی اہمیت، علما اور طلبا سے خطاب اور مولانا کا آخری خطبہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔(ع۔م)
-
اردو
مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
خُطباتِ جُمعہ انتخاب اسلامی خطبات: اسلامی تعلیمات کی دعوت وتبلیغ اور فروغ کے لئے خطبہ جمعہ کو ہمیشہ سے ایک مرکزی مقام حاصل رہا ہے۔ہفتہ واراجتماع اور اس میں عوام الناس کی بڑی تعداد میں شرکت کے باعث علماء کرام بھی اس کے لئے خصوصی اہتمام فرماتے ہیں۔بعض علماء کرام نے ایسے مواقع پر افادہ عام کی خاطر تقریر کے ساتھ ساتھ تحریر کا بھی اہتمام کیا ہے، اسی سلسلہ کی کاوشوں میں سے ایک اہم کاوش برصغیر کی مشہور شخصیت مولانا عبد السلام بستوی علیہ الرحمۃ کی دوضخیم جلدوں پر مشتمل ’’اسلامی خطبات‘‘ ہے ۔جسے مولانا عطاء اللہ ساجد اور ان کے رفقاء نےتنقیح وتصحیح کرکے ’’خطبات جمعہ‘‘ کی شکل میں ترتیب دیا ہے،اور احادیث کی تخریج کا کام مولانا داؤد ارشد نے انجام دیا ہے،خطبات جمعہ کے اس مجموعہ میں عقائد ،سنن،بدعات،معاملات ،حقوق اللہ اور حقوق العباد سمیت مختلف موضوعات کا اختصار سے احاطہ کیا گیا ہے۔معاشرتی تعلقات کی بہتری اور برائیوں کے خاتمے پربطورخاص توجہ دی گئی ہے۔ دارالسلفیہ لاہور نے بہترین زیورطباعت سے آراستہ کرکے قارئین کی خدمت میں پیش کیاہے۔
-
اردو
Lecturer : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
خُطباتِ حرمین(خطباتِ جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ):حرمین شریفین کے اس زرّیں سلسلہ میں ’’خطبات جمعہ مدینہ منوّرہ،سن 1422ھ جلد دوم ‘‘ قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہم فخروسعادت محسوس کررہے ہیں،خطباتِ جمعہ کا یہ مجموعہ حرم نبوی کی درج ذیل نامورخطباء پرمشتمل ہے:(1۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعلی بن عبد الرحمن الحذیفی 2۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر حسین بن عبد العزیز آل شیخ 3۔فضیلۃ الشیخ صلاح بن محمد البدیر 4۔ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الباری الثبیتی 5۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد المحسن القاسم حفظہم اللہ )، خُطباتِ جمعہ اور دروس مساجد کے لئے یہ ایک بہترین راہنما کتاب ہے، ضرور استفادہ حاصل کریں۔ترجمہ وتفہیم: شیخ مولانا محمد منیرقمرحفظہ اللہ تحقیق وتخریج: حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ ناشر: مکتبہ کتاب وسنّت ریحان چیمہ،ڈسک،پاکستان۔
-
اردو
ترجمہ : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
خُطباتِ حرمین(خطبات جمعہ مکہ مکرّمہ،سن 1422ھ) : خطباتِ حرمین شریفین کے اس زرّیں سلسلہ میں’’ خطبات جمعہ مکہ مکرمہ سن1422ھ‘‘ قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے ہم فخروسعادت محسوس کررہے ہیں،خطبات جمعہ کا یہ مجموعہ حرم مکّی کی درج ذیل نامورخطباء پرمشتمل ہے:1۔عزت مآب فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس 2۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرسعودالشریم 3۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرصالح بن حمید 4۔فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ السبیلؒ 5۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر اُسامہ خیاط 6۔فضیلۃ الشیخ ڈاکٹرعمربن محمدالسبیًل حفظہم اللہ)،خُطباتِ جمعہ اور دروس مساجد کے لئے یہ ایک بہترین راہنما کتاب ہے، ضرور استفادہ حاصل کریں۔ترجمہ وتفہیم: شیخ مولانا محمد منیرقمرحفظہ اللہ تحقیق وتخریج: حافظ شاہد محمود حفظہ اللہ ناشر: مکتبہ کتاب وسنّت ریحان چیمہ،ڈسک،پاکستان
-
اردو
Lecturer : عبد الرحمن بن عبد العزيز السديس مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
خُطبات حرم (کوکبۃ الکوکبۃ ): اسلام نے خطابت کی شان نہایت بلند کی ہے کیونکہ دعوت وتبلیغ میں فن خطابت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خطباء کے امام اوران کے لئے بہترین نمونہ تھے۔خطابت کا یہ سنہرا سلسلہ سلف صالحین میں اسی طرح ایک سے دوسرے تک منتقل ہوتا رہا، یہاں تک کہ ہم تک بھی اس کی جھلکیاں اور آثارپہچنے۔موجودہ دورمیں انٹرنٹ کی ایجاد نے مسلمانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا بہت آسان کردیا ہے لہذا خطیب کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، خطیب کو اس ماہرطبیب کی طرح ہونا چاہئے جو معاشرے کی بیماریوں کی تشخیص اوران کے اسباب کا جائزہ لے کرحکمت ودانائی سے صحیح علاج تجویزکرے۔اوراس سلسلے میں اسے اپنے سامنے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ رکھنا چاہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ معتدل اور متوازن راستہ فراہم کرتا ہے۔خطیب کو چاہئے کہ اپنے خطاب میں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے والی باتیں کرے تاکہ ان میں ایسی دراڑیں نہ پڑیں جن سے معاشرے کی چُولیں ڈھیلی ہوں۔ یقیناً وہ خطیب عقلمند ہوگا جو اپنے منصب کو پہچانے ،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور سامعین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی بات کو رکھے۔زیرنظرکتاب’’کوکبۃ الکوکبۃ‘‘ اختصار’’ کوکبة المنيفة من منبرالكعبة الشريفة"ان خطبات جمعہ کا پہلا مجموعہ ہے جو مسجد حرام کے امام وخطیب وسربراہ امورحرمین شریفین ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس حفظہ اللہ نے ارشاد فرمائے ہیں اورجسے افادہ عام کی خاطرشیخ عبد الہادی عمری مدنی حفظہ اللہ نے بہترین اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔قارئین کرام!یہ بات واضح رہے کہ امام محترم ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ کی دنیا بھرمیں تلاوت قرآن مجید کے منفرد اسلوب کی وجہ سے ایک خاص پہچان ہے۔دنیا کے کروڑوں مسلمان آپ کے اسلوب تلاوت سے اپنی تلاوت کو مربوط کرنا باعثِ سعادت سمجھتے ہیں۔اس بلند مقام کے ساتھ ساتھ آپ نہایت بلند پایہ خطیب،پختہ عالم دین اور صاحب ِ اسلوب ادیب ہیں۔آپ کے خطبات کی شان نرالی ہے،زبان وبیان کی مہارت گویا موجیں مارتا ہوا سمندر ہے۔عموماً حمد وثنا ہی میں خطبے کے موضوع کا خلاصہ سمیٹ دیتے ہیں،پھرحالاتِ حاضرہ پر بقدر ضرورت تبصرہ اورعالم اسلام کے مرکزی منبرسے متعلقین،حکّام،مبلغین،صحافی،اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ان کی ذمہ داریوں کی حکیمانہ اسلوب میں یاد دہانی آپ کا خاص امتیازہے۔ علامہ موصوف کے دل میں دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئے جوتڑپ ہے اس کا اندازہ ان خطبات پر نظرڈالتے ہی ہوجاتا ہے۔اورامّتِ مسلمہ کے لئے شیخ محترم کی پرسوز دعاؤں کا تذکرہ توزبان زدخاص وعام ہے۔ خطباتِ جمعہ کا یہ خوبصورت گلدستہ امام حرم کی طرف سے دنیا کے ائمہ وخطبائے مساجد کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ (نظرثانی:طارق جاویدعارفی اوران کے رفقاء ناشر:مکتبہ دارالسلام،ریاض۔سعودی عرب)
- اردو Lecturer : جلال الدین قاسمی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں رونے کی اہمیت اور اسکے اقسام کو ذکر کرکے یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ کو کون سا رونا محبوب ہے اور کون سا رونا نا پسندیدہ ہے.