• دعاکی عدم قبولیت کے اسباب میں سے ایک اہم سبب مال حرام کا استعمال کرنا ہے،اس درس میں مال حرام کی شناعت وقباحت کا تذکرہ کرکےجائزوحلال رزق کے کھانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیزدعا کے چند اہم شرائط وآداب کوبھی اختصارکے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔(مقرّر:شہاب الدین مدنی ۔حفظہ اللہ۔)

  • بغیرتحقیق کے کسی سے علم حاصل کرنا منہج سلف میں سے نہیں ہے: کسی بھی شخص سے علم حاصل کر لینا بغیر اس بات کی تحقیق کئے ہوئے کہ وہ شخص کون ہے اور اس شخص کا معاملہ سنت کے ساتھ کیسا ہے، یہ منہج سلف صالحین میں سے نہیں ہے۔ کیونکہ ابن سیرینؒ نے سچ کہا ہے: "بیشک یہ علم دین ہے پس دیکھو کہ تم کس سے اپنے دین کو حاصل کرتے ہو’’

  • مقدمہ:’’یہ منہج سلف میں سے نہیں ہے‘‘: زیر نظر سیریز جامعہ ام القری،مکہّ مکرّمہ میں تفسیروحدیث کے پروفیسر شیخ محمد بن عمر بن سالم بازمول حفظه الله کی طرف سے ٹوئیٹرپرپیش کردہ علمی سلسلہ ہے جو کئی نقاط پر مشتمل ہے۔پاکستان کے مشہورعالمِ دین ڈاکٹرمرتضی بخش حفظہ اللہ نے ان نقاط کواردوقالب میں ڈھال کران کی مختصرشرح فرمائی ہے۔ اس مقدمہ میں اختصارکے ساتھ منہج سلف کی اہمیت کواجاگرکرکے شیخ محمد بن عمربازمول حفظہ اللہ کا مختصرتعارف پیش کیا گیا ہے۔ آئندہ ایپی سوڈ میں تمام نقاط کو سلسلہ وار پیش کیا جائے گا۔

  • اس آڈیو میں ماہ رمضان میں اُردو زبان میں دئے گئے 30 مختصر درس کا تذکرہ ہے جن کی تفصیل درج ذٰیل ہے: 1- ۔پہلا درس: روزے کے احکام 2- دوسرا درس: صیام وقیام کی فضیلت 3- تیسرا درس: رمضان کے اندر کئے جانے والے بعض نیک اعمال 4- چوتھادرس: امربالمعروف ونہی عن المنکر کا وجوب 5- ۔پانچواں درس: توحید رسولوں کی پہلی دعوت 6- چھٹا درس: شرک سے بچنے کا بیان 7- ساتواں درس: ایمان باللہ،ایمان بالملائکہ،ایمان بالکتب 8- آٹھواں درس: رسولوں پرایمان،آخرت پرایمان، تقدیر کی اچھائی وبرائی پر ایمان 9- نوواں درس: تعویذ وگنڈہ کی شرعی حیثٰیت،اورجادوگروں وکاہنوں کے پاس جانے کا حکم؟ 10- دسواں درس: شرعی اورغیرشرعی زیارتِ قبر کا بیان 11- گیارہواں درس: رات اوردن میں کئے جانے والے اعمال 12- بارہواں درس: غیبت وچغلی کی حرمت کا بیان 13- تیرہواں درس: وجوبِ صلاۃ اورتارک صلاۃ کا حکم؟ 14- چودہواں درس: زکاۃ کی فرضیت 15- ۔پندرہواں درس: حج وعمرہ کا وجوب 16- سولہواں درس: انابت الی اللہ 17- ستّرہواں درس: عمل صالح کے قبولیت کی شرطیں 18- اٹھارہواں درس: کھانے پینے کے آداب 19- انیسواں درس: شب قدرکی فضیلت اور اعتکاف کے احکام 20- بیسواں درس: سنّت کی اتباع کرنا اور اندھی تقلید سے دوررہنا 21- اکّیسواں درس: فاتحہ کی فضیلت اور نماز میں اس کے پڑھنے کا وجوب 22- ۔بائیسواں درس: عذاب قبراوراسکی نعمتیں 23- ۔تیئسواں درس: بشریت رسولﷺ 24- چوبیسواں درس: حقوقِ والدین 25- پچیسواں درس: نبیﷺ کو علم غیب مطلق کا علم نہیں تھا 26- چھبیسواں درس: سات ہلاک کردینے والی چیزیں 27- ستّائیسواں درس: صدقہ فطر کے احکام 28- اٹھائیسواں درس: عید الفطر کے احکام وآداب 29- نتیسواں درس: عرش الہی کے سائے میں رہنے والے سات لوگ 30- تیسواں درس: مسلمان بھائی کے لئے عام نصیحت

  • ریاض الصالحین (اردو آڈیو کی شکل میں): اسوقت آپ کے سامنے ساتویں صدی ہجری کے مشہور محدّث وفقیہ امام نووی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تالیف ‘‘ریاض الصالحین’’ کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں پیش ہے۔ اس کتاب میں عبادات سے لیکر معاملات تک، معاشرت سے لیکر سیاست تک، غرضیکہ ایک مسلمان کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے امور کا آسان اسلوب میں اختصار کے ساتھ تذکرہ ہے۔ چند احادیث کے علاوہ اسکی ساری حدیثیں صحیح وقابل حجت ہیں۔

  • مؤسسہ اسلامیہ مملکت سعودی عرب ، ریاض کی طرف سے پیش کردہ قرآن کریم کے آخری تین پاروں (-30-29-28)کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں۔

  • اولاد ایک عظیم نعمت ہے جسکا احساس اسی شخص کو ہوتا ہے جو اس عظیم نعمت سے محروم ہو،لیکن اگر اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت نہ کی جائے تو یہی اولاد والدین کیلئے ذلت ورسوائی اورمعاشرہ میں بدنامی کا سبب بن جاتی ہے، اس کیسٹ میں اولاد کی اہمیت کا تذکرہ کرکے ان کی صحیح تعلیم و تربیت پرزور دیا گیا ہے تاکہ دنیا میں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اورمرنے کے بعد انکے حق میں دعائے خیرکرنے کا ذریعہ بن سکیں۔

  • اللہ کے نام پر ذبیحہ دینا: عبادت کی بہت ساری قسمیں ہیں جن میں سے ذبح وقربانی ایک اہم عبادت ہے جسے صرف اللہ کیلئے کرنا واجب اور ضروری ہے،اور غیراللہ کے نام کا ذبیحہ یا نذرونیاز پیش کرنا یہ لعنت الہی کا موجب ہے اور شرک تک پہچنے کا سبب ہے جس سے بغیر سچی توبہ کئے انسان کی مغفرت نہیں ہوسکتی ہے۔ اس کیسٹ میں انہی امور کا تفصیلی بیان ہے۔

  • آزادی نسواں اور اسلام : اس کیسٹ میں آزادی نسواں کا مفہوم ،اسکی تاریخ کی ابتدا اور اس سے پیدا ہونے والے برے نتائج کے بارے میں تاریخی حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور سماعت فرمائیں۔

  • روزے کے 30 مسائل: اللہ رب العالمین کا بندوں پر بے پایاں احسان ہے کہ اس نے بہت سارے نیکی وبھلائی کے ایام متعین فرمائے ،جنکے اندر بندہ خیرو بھلائی کرکے اپنے نامہ اعمال میں بڑھوتری حاصل کرلیتا ہے اور اس کے گناہوں میں کمی آجاتی ہے انہیں خیر وسعادت کے ایام میں سے رمضان مبارک کا مہینہ بھی ایک ہے۔ زیر نظر کیسٹ میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی ظہیر – حفظہ اللہ – نے کتاب وسنت کی روشنی میں روزے کےاحكام و آداب اورسنن سے متعلق 30 مسائل کا مختصرطور پر تذکرہ فرمایا ہے۔

  • عفت وپاکدامنی وسائل وفوائد: زیرنظرکیسٹ میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے قرآنی آیات واحادیث نبویہ کی روشنی میں عفت وپاکدامنی کی اہمیت ’ عفت کا مفہوم ومعنى ’پاکدامنی اختیارکرنے کے وسائل واسباب’ نیز عفت وپاکدامنى کے دنیوى واخروی فوائد وغیرہ کونہایت ہی عمدہ اسلوب میں اختصارکے ساتھ ذکر فرمایاہے.

  • زیر نظر سى ڈی میں شیخ عبد المجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں صبر کا معنى ومفہوم’صبر کی اہمیت وضرورت’ صبر کے فوائد وثمرات’صبر انبياء ’صبر صحابہ’ صبرتابعين’صبر سلف وغیرہ پر عمدہ روشنى ڈالی ہے نہایت ہی مفید ومؤثر خطاب ہے ضرور سنیں.

  • زیرنظرسی ڈی میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مد نی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے رمضان المبارک کی فضیلت واہمیت کو نہایت ہی عمدہ اسلوب میں بیان فرمایا ہے.

  • زير نظر ویڈیو میں دین اسلام پر ثابت قدمی کے وسائل واسباب کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے.

  • زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • پیارے مسلم بھائی! مسلمان بھائی کے حق کا اعتراف ایمان کی واجب ترین کڑی ہے ،کیونکہ سارے مسلمان آپس میں دینی بھائی ہیں اور یہی حقیقى اخوت ہے اورایک مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی کے تئیں بہت سارے حقوق ہیں لیکن افسوس اس مادیت کے دور میں جسنے ہماری آنکھوں کو اندھا کردیا ہے اور اس پرزنگ چڑھ گیا ہے مسلما ن کی حالت ایسے ہوگئی ہے کہ اسے اپنے پڑوسی بھائی کے بارے میں کوئی خبرنہیں- بسا اوقات مہینے ودن گزرجاتے ہیں لیکن اپنے بھائی کو نہیں دیکھتا اور نہ ہی اسکی آواز سنتا- اورجب اسے دعوت دی جاتی ہے تو اس پے لبیک نہیں کہتا-اور جب اسکا بھائی بیمارپڑتا ہے تواسکی عیادت نہیں کرتا- یہاں تک کہ مرجانے کے بعد اسکی نمازجنازہ میں بھی شریک نہیں ہوتا. اے مسلم بھائی! کس چیزنے تجھےاپنے بھائی کے حق کا اعتراف کرنے سے روک دیا ہے- دنیاوی مشاغل کا توچاہے ہزاربہانہ کرلے لیکن یہ بہانہ بازی تمہارے بھائی کے تئیں اسلام کی طرف سے واجب کردہ حق کو تم سےساقط نہیں کرسکتی. ویڈیومذکورمیں انہیں حقوق کے بارے میں تفصیلی بیان ہے.نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں.

  • زیرنظر ویڈیو میں موت کو بکثرت یاد کرنے کی اہمیت بیان کی گئی ہے،اور آخرت کی تیاری پرابھارا گیا ہے اور دنیائے فانی سے دھوکہ کھانے سے منع کیا گیا ہے.

  • زیر نظر کیسٹ میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈال کر آپ کی وفات کے سلسلے میں پائی جانے والی غلط تصورّات کی تردید کی گئی ہے.

  • زیر نظر کیسٹ میں دعوت توحید کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے تو حید کی دعوت کے سلسلے میں علماء کے چار طبقات کا تذکرہ کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور سنیں.

  • زیرنظرسی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جہنم کے اوصاف کا تفصیلی ذکرپیش ہے.بہت ہی مفید بیان ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

صفحہ : 3 - سے : 1
فیڈ بیک