عفت وپاکدامنی وسائل وفوائد: زیرنظرکیسٹ میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے قرآنی آیات واحادیث نبویہ کی روشنی میں عفت وپاکدامنی کی اہمیت ’ عفت کا مفہوم ومعنى ’پاکدامنی اختیارکرنے کے وسائل واسباب’ نیز عفت وپاکدامنى کے دنیوى واخروی فوائد وغیرہ کونہایت ہی عمدہ اسلوب میں اختصارکے ساتھ ذکر فرمایاہے.
زیر نظر سى ڈی میں شیخ عبد المجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں صبر کا معنى ومفہوم’صبر کی اہمیت وضرورت’ صبر کے فوائد وثمرات’صبر انبياء ’صبر صحابہ’ صبرتابعين’صبر سلف وغیرہ پر عمدہ روشنى ڈالی ہے نہایت ہی مفید ومؤثر خطاب ہے ضرور سنیں.
زیر نظر کیسٹ میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈال کر آپ کی وفات کے سلسلے میں پائی جانے والی غلط تصورّات کی تردید کی گئی ہے.
زیر نظر کیسٹ میں دعوت توحید کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے تو حید کی دعوت کے سلسلے میں علماء کے چار طبقات کا تذکرہ کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور سنیں.
جنت کیا ہے؟ اسکا کیا معنى ومفہوم ہے؟ کیا جنت آج بھی موجود ہے؟ جنت کے منکرین کون ہیں؟جنت کی کیفیت اور اسکی نعمتیں کیا ہیں ؟سی ڈی مذکور میں ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات کا ذکر ہے.
میں عورت کا کیا مقام ہے؟ دنیا کی سب سے بہترین پونجی کیا ہے؟ میاں بیوی کے ایک دوسرے کے اوپرکیا حقوق مرتب ہوتے ہیں؟ نیک ومثالی بیوی کی پہچان کیا ہے؟ مثالی شوہر کی پہچان کیا ہے؟ ساس وبہو کی آپسی ذمہ داری کیاہے؟ کیا ازدواجی زندگی عبادت ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلى معلومات حاصل کریں گےٍ کیسٹ مذکور میں. بہت اہم ہی بیان ہے ضرور سنیں.
اسلام نے مرد وبیوی کے درمیان ناچاقی واختلاف پید ا ہونے پر کیا رہنمائی فرمائی ہے؟ شرعی طلاق کیا ہے؟ کیا تین طلاق تین شمار ہوتی ہے؟ خلع کا حق کس کو حاصل ہے؟ حلالہ کا شرعی طریقہ کیا ہے ؟ ان سب مسائل سے متعلق تفصیلى جانکاری حاصل کریں گے کیسٹ مذکور میں , نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور سنیں.
زیر نظر کیسٹ میں تخلیق کائنات اور تخلیق آدم سے لیکر عیسى علیہ السلام تك کے حقیقی واقعات وقصے بیان کئے گئے ہیں- نیز آخر میں رحمت عالم صلى اللہ علیہ وسلم اور امہات المؤمنین کی سیرت و واقعات کو مزید تفصیل سے بیان کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور سنیں.
تعزیت کی تعریف و فضیلت ,اسکے شرعی آداب واحکام کیا ہیں ؟ میت کوایصال ثواب پہنچانے کے مروجہ طریقے کیا سنت کے مطابق ہیں ؟ شرعی طورپرمردوں کوایصال ثواب پہنچانے کےکیا طریقے ہیں ؟ ان سب کے بارے میں تفصیلى معلومات حاصل کریں سی ڈی مذکورکے ذریعہ-نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورسنیں اور دعا ئیں دیں.