زیرنظرویڈیومیں محمد اشفاق سلفی حفظہ اللہ(مقرر:پیس ٹی وی اردو) نے توحید کا معنیٰ ومفہوم،اوراس کی قسموں کو اختصارکے ساتھ بیان کیا ہے،اورپھرتوحید سےمتعلق اہم شبہات کا تذکرہ کرکے ان کا علمی ومسکت جواب دیا ہے۔ نہایت ہی مفید اوراہم بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔
اس ویڈیو میں اس بات پر ابھارا گیا ہے کہ آدمی کو دنیا کی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے سنت کے مطابق عمل کرنا چاہئے،اور بدعت سے اپنے دامن کو دور رکھنا چاہئے،نیز بدعت کا صحیح مفہوم،اس کی قسمیں،اس کے مظاہر،اس کی خطرناکی اور دنیا وآخرت میں اس کے برے انجام،اوراس سے نجات پانے کے طریقے کو کتاب وسنت کی روشنی میں بتایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں دنیا کے اندرانسان کے تخلیق کا حقیقی مقصد بیان کیا گیا ہے اوروہ ہے اللہ عزوجل کی تنہا عبادت کرنا،اور اس کے ساتھ کسی طرح کا شرک نہ کرنا، اورتوحید کی اہمیت وفضیلت،اس کا صحیح مفہوم،اوراس کے فوائد وثمرات،اوراہل توحید کے دنیوی واخروی انجام سے با خبرکیا گیا ہے،اسی طرح بدعت کا مفہوم ،اسکی خطرناکیاں،اور اہل بدعت کے دنیوی و اخروی انجام وغیرہ کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟: زیرنظرویڈیومیں سید توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف،آپ کی شہادت کا مطلب ومفہوم اور اس کے تقاضے کوکتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی بہترین اندازمیں اختصارکےساتھ پیش کیا ہے۔
حقوقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم: اس ویڈیو میں ڈاکٹروصی اللہ عباس حفظہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امت پر واجب ہونے والے حقوق واحترام وآداب کا تذکرہ کرکے آپ کی شخصیت سے متعلق شکوک وشبہات اور آپ کی شان میں کئے گئے توہین آمیزسلوک کا بھی اختصارکے ساتھ رد پیش کیا ہے۔
اللہ کون ہے؟:اس ویڈیومیں شیخ سیّد توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے اللہ کی معرفت وحقیقت کا تذکرہ کرکے فطری،عقلی اورنقلی دلائل کے ذریعے اس کے وجود کو ثابت کیا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ وہی صرف عبادت کا تنہا مستحق ہے،اس کی عبادت میں کوئی شریک نہیں،وہ اپنے عرش پرمستوی ہے،اورعلم کے اعتبارسے ساری چیزوں کا خبر رکھنے والا ہے۔
پیش نظرویڈیومیں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے معجزہ وکرامت کا معنیٰ ومفہوم،اس کی شرعی حیثیت،معجزہ کی حقیقت،اسکی قسمیں،معجزہ وکرامت میں فرق، اولیاء الرحمن اور اولیاء الشیطان کی صفات، کرامت کے اصول وضوابط اور کشف وکرامت کے نام پر سادہ لوح عوام کے عقیدہ ومال کا سودا کرنے والوں کی حقیقت کو طشت ازبام کیا ہے۔ نہایت ہی مفید ویڈیوہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
اس ویڈیو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم شخصیت، اللہ کے نزدیک آپ کا مقام ومرتبہ،آپ کی بعثت کی حکمت اور آپ کی روشن تعلیمات کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے جن پر عمل کرکےعالمی امن اور بھائی چارگی قائم ہوسکتی ہے۔
سُنّت وبدعت کا مفہوم: موجودہ دورمیں اہل سنت کہلانے والے حضرات سنت کا لبادہ پہن کر معاشرے میں مختلف طرح کی بدعات کو فروغ دے رہے ہیں ،اور جاہل وسادہ لوح مسلمانوں کے عقیدہ سے کھیل رہے ہیں،لیکن حقیقت میں سنت کیا ہے؟ اہل سنت کون لوگ ہیں؟ اورسنت کی اہمیت،اس کے فوائد وثمرات کیا ہیں؟ اسی طرح سنت کی ضد بدعت کی حقیقت کیا ہے؟ بدعت کی شناعتیں کیا ہیں؟ معاشرہ میں بدعات کے رواج پانے کے اسباب کیا ہیں؟اس کا خاتمہ کس طرح ممکن ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
زیر نظر ویڈیو میں مشہورعالم دین وخطیب حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت وفضیلت اوراُن کے اخلاق وکردار کا نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔ بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
پیش نظر ویڈیو میں حافظ عبد العظیم عمری مدني ۔حفظہ اللہ۔ نے امام الموحدین ،ابو الانبیاء ،اللہ کےخلیل ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے نمایاں پہلؤوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ فرمایا ہے۔
ویڈیو مذکور میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب حفظہ اللہ نے امام المؤحدین،ابو الانبیاء ،اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے ان گوشوں اور پہلؤوں کا تذکرہ کیا ہے جس نے انہیں امت محمدیہ کے لئے قابل اسوہ ونمونہ بنادیا۔
زیرنظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی- حفظہ اللہ- نے قرآن کریم کی فضیلت واہمیت اور امت پر اسکے عظیم حقوق کو اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں۔