معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 400

  • اردو

    اسلام اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین ہے،یہ اپنے کمالات ومحاسن کے اعتبار سے تمام ادیان سے ممتازہے، ضرورت ہے کہ اس دین کی اچھائیوں اور خصوصیات کو غیروں تک عام کیا جائے تاکہ اسلام کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک وشبہات کاازالہ ہوسکے۔ زیرمطالعہ کتاب علامہ عبد الرحمن بن ناصرسعدیؒ کی نہایت عمدہ شاہکار ہے جس میں اسلام کی محاسن اور خوبیوں کو نہایت ہی جامع ومانع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتابچہ میں اہل جاہلیت کی بعض شرکیہ امور کا تذکرہ کرکے ان سے خبردار کیا گیا ہے،جیسے مُردوں سے شفاعت طلب کرنا،ان کا وسیلہ پکڑنا،ان کے لئے عبادت کرنا وغیرہ۔اسی طرح وسیلہ کی جائز(شرعی) وناجائز(غیرشرعی) صورتوں کو بیان کرکے اس سلسلہ میں بعض باطل پرستوں کے شبہات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے۔نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور مستفید ہوں۔

  • اردو

    کتاب التوحید: اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلامی عقیدہ خاص طور پر توحید کا علم بہت ہی اہم اور بنیادی ہے، اسے سیکھنے ،سکھانے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی طرف بھرپور توجّہ دینا ہمارا اولین فریضہ ہے،اس لئے کہ بندوں کے اعمال کی صحت،قبولیت اور نفع بخش ہونے کا یہی ایک راستہ ہے، خاص طورپر ایسے وقت اور ماحول میں جہاں الحاد،تصوّف،رہبانیت،قبرپرستی اور سنت وشریعت مخالف بدعتوں کی تیزوتند آندھیاں چل رہی ہیں، طرح طرح کی گمراہ کن اور خطرناک تحریکیں اور جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں۔ ایسے زہر آلود عہد وماحول میں اگرمسلمان کتاب وسنت پر مبنی صحیح عقیدہ کے ہتھیار سے مسلح نہ ہوں توبہت جلد انھیں گمراہ کن اورفاسد لہریں بہا لے جائیں گی،ان خطرات کے پیش نظر مسلم بچّوں کے لئے کتاب وسنت پرمبنی صحیح عقیدہ پھراس کی تعلیم وتلقین کا اہتمام اور انتظام بہت ضروری ہے، زیرنظر کتاب اس راہ کی ایک سنجیدہ کوشش ہے، کتاب مختصر اور اسلوب بیان نہایت ہی سلیس وعام فہم ہے۔تالیف: صالح بن فوزان الفوزان ۔حفظہ اللہ ۔ ترجمہ وتہذیب وتسہیل: حافظ محمد یوسف سراج (رفیق کار ادارہ ’’دارالاندلس‘‘لاہور)۔

  • اردو

    کتاب التوحید: زیر نظر کتاب قرآن وسنت کی روشنی میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ہے، یہ اپنے موضوع پر بہت ہی مفید ونفع بخش کتاب ہے، اس کے اندر فاضل مصنف۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ نے تو حید کی اہمیت وفضیلت کو بیان کیا ہے ، اور توحید کے منافی امور شرک اکبر، اور شرک اصغر وبدعات وغیرہ کی سختی سے مذمّت فرمائی ہے۔

  • اردو

    موجودہ زمانے میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اکثر لوگ غلو کے شکار ہیں، کچھ تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اسقدرغلو کیا کہ-اللہ کی پناہ- شرک کے درجے تک پہنچ گئے ، جیسے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ کار سے بالکل ہی غافل ہیں، انہوں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کو زندگی کا مشعلِ راہ بنایا اور نہ ہی اسے رہنما سمجھا-آپ کی سیرت طیبہ اور لمحات زندگی کو آسان شکل میں لوگوں تک پیش کرنے کیلئے چند اوراق پر مشتمل یہ کتابچہ ہے جوآپ صلى اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرتِ طیبہ کو سمیٹ تو نہیں سکتا مگر یہ چند جھلکیاں ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کریمہ سے ماخوذ ہیں ،نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔

  • اردو

    عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں عبد الرحمن بن سعد الشتری حفظہ اللہ نے اثنا عشری رافضیوں کے عقائد سے متعلق معلومات کو یکجا کردیا ہے, جن عقائد پر وہ کار بند اور جنکے پھیلانے پر وہ کمر بند ہیں, مزید برآں وہ اپنے باطل عقائد کی طرف دعوت بھی دیتے ہیں پھر وہ عوام الناس , کم علم اور جاہل لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے آل بیت سے محبت رکھتے ہیں باوجود اس کے کہ وہ امام على بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور آپ کی بہت زیادہ اولاد میں سے صرف دو کے ساتھ محبت کے دعوے دارہیں, نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں سے , چچا کے بیٹوں سے اور باقی بنی ہاشم سے محبت نہیں کرتے , باوجود اسکے کہ وہ باقی صحابہ کرام بالخصوص خلفائے اربعہ بجز حضرت على رضی اللہ عنہ کے یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ سب کافر منافق اور مشرک ہیں اور پھر مکمل ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ ان پر لعنت اور سب وشتم کی صراحت کرتے ہیں بلکہ فحش زبان استعمال کرتے ہیں ,جیساکہ ان کی کتابیں ,کیسٹیں اور انکے داعی صراحت کرتے ہیں.مولف نے بتوفیق الہی ان چیزوں کو واضح کردیا ہے جنہیں وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں اور جنکا وہ عقیدہ رکھتے ہیں اور انکی کتابوں سے عبارات کو نقل کیا ہے جن کے مواد کو وہ نشرکرنے کی بھی جرأت نہیں پاتے, لیکن انھی کتابوں نے ان کی عیب کشائی کرکے انھیں رسوا کرڈالا ہے.

  • اردو

    ارکان ایمان,مراتب تقدیر,اللہ کی طرف شرکی نسبت ,معصیت پر تقدیرسے احتجاج,عذاب قبر,عذاب برزخ,جنت وجہنم,پل صراط,,میزان , حوض کوثر,شفاعت عظمى’ ,خلفاء راشدین ,اختلاف صحابہ , اللہ ,ملائکہ ,کتب,رسل, یوم آخرت, تقدیروغیرہ پرایمان لانے کے ثمرات اوردیگردینی اموروغیرہ کے بارے میں اہل سنت وجماعت کے عقیدے کو کتاب وسنت کی روشنی میں پڑھئے.

  • اردو

    زیر نظرکتاب میں اسلامی عقیدے کواختصارکے ساتہ سوال وجواب کی شکل میں کتاب وسنت کی روشنی میں جمع کردیا گیا ہے جوعوام وخواص سب کے لئے یکساں طورپرمفید ہے اورخاص کرکے مدارس واسکول کے طلبہ کیلئے نہایت ہی مفید ہے ,کیا ہی بہترہوتا اگر مدارس ومکاتب اورابتدائی اسکولوں کے نصاب تعلیم میں شامل کردیا جاتا ,تاکہ ابتداء ہی سے اسلامی عقائد وافکارنئی نسلوں کی ذہنوں میں رچ بس جاتیں اورباطل وغلط افکارکے بگولے سے محفوظ رھتیں.

  • اردو

    دین اسلام کے اہم اور نمایاں اصول کی طرف انسانیت کی رہنمائی: توحید اور اصول دین کا علم حاصل کرنا سب سے ضروری امورمیں سے ہے تاکہ اس کے ذریعہ انسان کا عقیدہ صحیح ودرست ہوسکے اوراس کی عبادت مشروع ،رضائے الہی کے لیے خالص اورشریعت محمد یہ کے مطابق ہوسکے۔زیر مطالعہ کتابچہ میں توحید اوراہل سنت والجماعت کے عقائد کے اہم ابواب کو سوال وجواب کی شکل میں نہایت ہی آسان اسلوب میں ترتیب دیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیر مطالعہ کتاب سعودی عرب کے سابق مفتی عام علامہ ابن بازؒ کی سنّت کے وجوب اوربدعت سے اجتناب کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ شاہکار ہے۔ اس میں خاص طور سے عید میلاد النبیﷺ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اورپھر اس کو بنیاد بناکر سعودی عرب کے عقیدے اوراس کی قیادت کے بارے میں گفتگو کی گئی ہے۔ بدعات وخرافات کی افزائی کرنے والوں اور اہل سنّت کے درمیان انتشاروافتراق کرنے والوں کا بھرپورعلمی آپریشن کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ گم گشتہ راہ لوگوں کی ہدایت فرمائے اورسنّت کو اپنانے اوربدعات سے دور رہنے کی توفیق دے۔آمین

  • اردو

    عقیدۂ توحید ہی دین کی اساس وبنیاد ہے،انسانی نجات کا دارومدار عقیدہ کی اصلاح ودرستگی پرمبنی ہے ۔اور موجودہ دور میں چونکہ دینی بے راہ روی عام ہے شرک وبدعات اورجادوگروشعبدہ بازوں کاہر طرف بازار گرم ہے،انسان کا اپنا عقیدہ محفوظ رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ چنانچہ لوگوں کی اصلاح اوران کی صحیح اسلامی خطوط کی طرف رہنمائی کے خاطر سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم ؒ علامہ عبدالعزیز بن بازؒ نے ’’حراست ِ توحید‘‘ کے نام سے یہ رسالہ ترتیب دیا جو در اصل کئی رسائل کا مجموعہ ہے جن میں سے صرف تین رسائل(العقیدۃ الصحیحۃ و مایضادہا(صحیح اسلامی عقیدہ اور اس کے منافی امو ر) ،اقامۃ البراہین علی من استغاث بغیر اللہ(غیر اللہ سے فریاد. شرعی دلائل کی روشنی میں)، حکم السحر والکہانۃ (جادو اور کہانت کی شرعی حیثیت) کو وزارت اسلامی امور واوقاف ودعوت وارشاد کی طرف سے اردوزبان میں ترجمہ کرواکر قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ اس مجموعہ کو مؤلف،مترجم،مراجع،اورناشرین کے لیے ثوابِ دارین کا سبب بنائے،اوراسےگم گشتہ راہ انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔آمین

  • اردو

    عقیدۂ توحید دین کی اساس وبنیاد ہے، انسانی نجات کا دارومدار عقیدہ کی اصلاح پر مبنی ہے،اسی لیے شریعت میں عقیدہ ٔ توحید کی اصلاح پرکافی زوردیا گیا ہے۔ زیرمطالعہ کتاب ایمان کے مفہوم،ایمان کی اہمیت اوراس کے بنیادی ارکان (ایمان باللہ،ایمان بالملائکہ،ایمان بالکتب،ایمان بالرسل،ایمان بالیوم الآخر،ایمان بالقدرخیرہ وشرہ) کی وضاحت وتشریح پر مشتمل ہے، جسے کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں عام فہم اسلوب میں پیش کیا گیا ہے،نیز ارکان ایمان کے سلسلے میں عوام الناس کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اورشکوک وشبہات کا علمی ومسکت جواب بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کتاب کی تیاری میں مدینہ یونیورسٹی کے مطبوعہ عربی نسخہ ’’ارکان ایمان‘‘ سے کافی استفادہ کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ مؤلف،مراجع،ناشرین کو ثواب دارین سے نوازے اورقارئین کے لیے اسے ذریعۂ استفادہ بنائے۔ آمین

  • اردو

    شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہا ب رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ’’کتاب التوحید‘‘ توحید کےموضوع پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے،جس کی متعدد شروحات ہیں،لیکن ان شروحات میں سب سے عمدہ ونفیس شرح عبد الرحمن بن حسن بن محمد بن عبد الوهابؒ کی ’’فتح المجید‘‘ ہے،اس کتاب میں توحید،اس کی فضیلت،شرک،اس کی خطرناکی،شرک کی اقسام ،بدعت اوراس کی خطرناکی وغیرہ کو خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیاہے ،اس کا سلیس اردو ترجمہ افادہ عام کی خاطرمولانا عطاء اللہ ثاقبؒ نے کیا ہے اور علامہ بدیع الدی شاہ راشدی اوردیگرعلماء نے اس کا مراجعہ فرمایا ہے۔

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ نےکلمہ شہادت(لاالہ الا اللہ) کا حقیقی معنیٰ ومفہوم،اس کی اہمیت وفضیلت،اس کےتقاضے وشروط اورفرد ومعاشرے پرمرتّب ہونے والے اس کے بہترین اثرات کو کتاب وسنت کی روشنی میں سلف صالحین کی فہم کے مطابق ذکرفرمایاہے،نیزکلمہ لاالہ الا اللہ کی غلط تفسیر کرنے والوں کا علمی محاکمہ کرکے اس سے متعلّقہ شبہات کا ازالہ فرمایا ہے

  • اردو

    قرآن کی عظمتیں اور اس کے معجزے : قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا معجز کلام ہے جس کا ایک ایک لفظ فصاحت و بلاغت کا آئینہ دار ہے۔ قرآن کریم کا بے تکلف طرز تخاطب انسان کے عقل و شعور کو جھنجوڑتا اور اللہ تعالیٰ کی بندگی پر آمادہ کرتا ہے۔ اس وقت امت مسلمہ کے گوناگوں مسائل کی بنیادی وجہ قرآن کریم کے ساتھ اس وابستگی کا ختم ہونا ہے جو کبھی مسلمانوں کا خاصہ ہوا کرتا تھا۔ ہمارے گھروں میں قرآن مجید تو موجود ہے لیکن ان کو کھولنے کی زحمت کرنا ایک مشکل امر بن چکا ہے۔ زیر نظر کتاب مسلمانوں کے دل میں قرآن کریم کی عظمت کا چراغ روشن کرنے کے لیے تصنیف کی گئی ہے تاکہ بھولا بھٹکا راہی صراط مستقیم کا مسافر بن جائے۔ مصنف نے سب سے پہلے قرآن کی عظمت کے دلائل پیش کیے ہیں اور قرآن کا تعارف قرآن ہی کی آیات مقدسہ سے کرایا ہے اس کے بعد دلائل و براہین کی روشنی میں یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ قرآن کریم قیامت تک کے لیے زندگی کے ہر تقاضے کا جواب دینے کے جوہر سے آراستہ ہے۔ کتاب کے آخر میں بے خبر انسانوں کو حق کی طرف دعوت دی گئی ہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف محمود بن احمد الدوسری ہیں۔ کتاب کا سلیس اور رواں اردو ترجمہ پروفیسر حافظ عبدالرحمٰن ناصرحفظہ اللہ نے انجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید علمی رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔ ناشر: دارالسلام،لاہور

  • اردو

    تفسیرسورہ فاتحہ شیخ محمد بن عثیمینؒ وشیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ: اس کتاب میں سورہ فاتحہ کی نہایت ہی شرح وبسط کے ساتھ تفسیربیان کرکے اس سے مستنبط فوائد ودروس کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں ۔(ش۔ر)

  • اردو

    فتنہ تکفیر: زیر نظرکتابچہ فتنہ تکفیر کے بارے میں علامہ البانی ؒ کا ایک اہم فتوی ہے جسے مولانا طارق علی بروہی حفظہ اللہ نے افادہ عام کی خاطر اردو قالب میں ڈھالا ہے۔علامہ البانیؒ کتاب کے مقدمہ میں فرماتے ہیں کہ: یقینا ہم ایسے زمانے میں ہیں جہاں تکفیر ،لعن وطعن اور تخلید فی النار کے بارے میں گفتگو عام ہوگیا ہے، اس لئے ہمارے لئے یہ ضروری ہوگیا کہ صرف حق بات پر کان دھریں،اور لوگوں کو اسی مقام ومرتبہ پر اتاریں جس پر شریعت نے انہیں اتارا اورمقام دیا ہے۔۔۔ نیز آپ نے یہ بھی فرمایا کہ: مسلمان شخص کی تکفیر باقاعدہ شرعی ضوابط،فقہ وفہم اور تثبت وچھان بین کے بعد ہونی چاہئے،اوریہ صرف علمائےراسخین اور شرعی قاضیوں کا کام ہے جو دلائل وشروط اور اس کے موانع کی سچی معرفت رکھ کر کسی شخص پر کفر کا فتوی لگاتے ہیں ۔لہذا کسی مسلمان شخص پر مجرّد کسی غلطی یا معصیت کے ارتکاب کرنے سے کفرکا فتوی لگانا درست نہیں گرچہ وہ کبیرہ گناہ کا ہی مرتکب نہ ہو جب تک کہ وہ اسے حلال نہ سمجھے۔ آپؒ نے تکفیری فتنہ کا تانا بانا قدیم خارجی فتنہ سے جوڑتے ہوئے موجودہ دور میں اس کے انتشار کا بنیادی سبب علمی بے بضاعتی،شریعت کے عمومی قواعد سے قلّت فہمی اور[سوء فہم وقصد]وغیرہ کو قراردیا ۔اسی طرح آپ نے سورہ المائدہ کی آیت ((ومن لم یحکم بما أنزل اللہ فأولئک ھم الکافرون) کا صحابہ کرام کی تفسیر کے حوالہ سے صحیح مفہوم بھی واضح کیا جو تکفیری جماعتوں کی سب سے بڑی دلیل ہے۔آپ کی اس فتوی کی شیخین (ابن بازوابن عثیمین) رحمہما اللہ نے اپنی علمی تقریظات ومفید تبصرہ جات کے ذریعہ توثیق وتائید فرمائی،اورآخرمیں شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ نے شیخین کے کلام کا ماحصل وخلاصہ پیش فرمایا۔

صفحہ : 20 - سے : 1