معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 400

  • اردو

    توحیدِ خالص اور اس کے تقاضے: زیر نظرکتاب’’توحید خالص اور اس کے تقاضے‘‘ توحید کی وضاحت،قوم نوح اور مشرکین عرب کے شرک کی حقیقت،غلواورشخصیت پرستی،اولیاء اللہ کے بارے میں غلواورزیادتی،اولیاء اللہ سے سچّی محبت اور عقیدت کا طریقہ،شرعی اور غیرشرعی وسیلہ کی حقیقت جیسے اہم بنیادی عقائد سے متعلق مسائل پرمشتمل ہے۔ان شاء اللہ اس کتاب کے مطالعہ سے توحید خالص اورشرک کی حقیقت سمجھنے میں کافی مدد ملے گی۔اس کتاب کی تالیف کا مقصد لوگوں کے عقائد کی اصلاح ہے نہ کی کسی جماعت اور فرقہ پرتنقیدوتبصرہ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کے عقائد اوراعمال کی اصلاح فرمائے اورہمیں کتاب وسنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے،آمین۔(تالیف: مولاناعبدالقادرسلفی، نظرثانی:مولانا انیس الرحمن مدنیؔ ومولانا عبدالغنی سلفی)

  • اردو

    صرف ایک پیغام!: اس کتابچہ میں اللہ کی توحید کے اس مشترکہ پیغام کو ذکر کیا گیا ہے جس کے ساتھ آدم علیہ السلام سے لے کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک سبھی نبی ورسول بھیجے گئے۔ اورآج یہودیوں اورعیسائیوں کے ہاتھوں میں موجود بائبل(عہدنامہ قدیم وعہد نامہ جدید) کے حوالے سے اللہ کی توحید کو ثابت کیا گیا ہے۔ضرورت ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کتابچہ کی نشرواشاعت کرکے اس مشترکہ پیغام کو عام کیا جائے تاکہ لوگ حقیقت حال سے واقف ہوکرصرف معبود برحق کی عبادت کرکے دنیا وآخرت کی ابدی سعادت سے ہمکنار ہوسکیں۔

  • اردو

    اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔۔شرک کی اسی قباحت اور اس کے ناقابل معافی جرم ہونے کے سبب تمام علماء امت نے اس کی مذمت کی اور لوگوں کو اس سے منع کرتے رہے۔عصر حاضر میں شرک پھیلانے کے سب سے بڑے علمبردار بعض نام نہاد اہل سنت اور ان کے معتقدین ہیں، جنہوں نے ہزاروں درباروں اور مزاروں کو کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت" محترم حافظ مقصود احمد صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مزاروں اور درباروں کی شرعی حیثیت پر گفتگو کی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ) ناشر: مرکزی جمعیت اہل حدیث،اسلام آباد

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ ’’ عقیدہ کی خرابیاں اور ان سے بچنے کے طریقے ‘‘ سماحۃ الشیخ ابن باز رحمہ اللہ کی ایک تقریر بعنوان’’ القوادح فی العقیدۃ ووسائل السلامة منها‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعات محترم اسرار الحق عبید اللہ صاحب نے حاصل کی ہے ۔شیخ رحمہ اللہ نے اس میں عقیدہ کےسلسلے میں دو قسم کی خرابیوں کا تذکرہ کیا ہے ۔اول: ایسی قسم جو عقیدے کوبرباد اور ختم کردیتی ہے جس کا مرتکب۔ نعوذ بااللہ کافر ہوجاتاہے ۔ اور دوسری قسم وہ ہے جو عقیدے میں کمی اور کمزوری پیدا کر دیتی ہے ۔

  • اردو

    رہنمائے حجّاج کتاب وسنت اور آثار سلف کی روشنی میں: پیش نظر کتا ب میں قرآن ومستند احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں حج وعمرہ کے احکام ومسائل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، نیز آخر میں چند شرعی وماثور دعاؤں کا بھی تذکرہ کردیا گیا ہے، کتاب کی اہمیت کے پیش نظر مولانا محمد عرفان مدنی حفظہ اللہ نے افادہ عام کی غرض اسے اردوقالب میں ڈھالاہے۔ اس سے قبل فاضل مؤلف کی(فضل المدينة وآداب سكناها وزيارتها) زائرمدینہ کی خدمت میں (مدینہ کی فضیلت اور اسمیں سکونت اور اسکی زیارت کے آداب)، نامی کتاب طبع ہوچکی ہے جسے شیخ عطاء الرحمن ضیاء اللہ نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اور اسلام ہاؤس ڈاٹ کام پر درج ذیل لنک پے دستیاب ہے : http://IslamHouse.com/354846

  • اردو

    عقیدہ توحید اور دین خانقاہی: زیر نظر کتاب میں فاضل مؤلف محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے عقیدہ توحید کی اہمیت وفضیلت،اقسام اور اس کی ضرورت کو بیان کرکے عقیدہ توحید کو مخدوش کرنے والے باطل وصوفیانہ عقائد ،حلول، وحدت الوجود، وحدت الشہود اور صوفیا کی طرف سے پھیلائی گئی توہین آمیز باتوں اور متعدد غیر شرعی رسومات وتہوار سے پردہ اٹھایا ہے۔

  • اردو

    ترجمہ وتفسیر تیسواں پارہ: اس کتاب میں فاضل مصنف حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے جزء عم کا ترجمہ وتفسیر ذکر کرکے اپنی مشہور تفسیر ‘‘احسن البیان’’ کے تفسیری نکا ت ومعارف کو جمع کردیا ہے، اس کتاب کا مدارس اسلامیہ میں بطور نصاب داخل کرنا کا فی مفید ہوگا۔

  • اردو

    پیش نظر مضمون ڈاکٹر صالح سعد سحیمی حفظہ اللہ کی کتاب مذکرہ فی العقیدہ سے ماخوز ایک اہم فصل ہے ۔واضح رہے کہ کتاب (مذکرہ فی العقیدہ ) مدینہ یونیورسٹی کی طرف سے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والے تدریبی کورس میں بطور نصاب پڑھایا جاتا ہے۔مولانا عبدالخالق بن محمد عزیرؔنے موضوع کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے افادہ عام کیلئے اردو قالَب میں ڈھالا ہے ،رب کریم اس مضمون کے نفع کو عام کرے اور ہم سب کے اعمال کو کتاب وسنت کی شرطوں کے مطابق بنائے آمین۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کی گرانقدر تالیف (العقیدہ الواسطیہ) کا اردو ترجمہ ہے، جو عقیدہ سلف کے بیان میں ایک مختصر مگر جامع رسالہ ہے۔ اس کتاب میں شیخ الاسلام ؒ نے توحید باری تعالی کے ساتھ ساتھ، صفات الہی، عرش الہی، رویت الہی اورکرامات اولیاء وغیرہ مباحث کو اپنی گفتگو کا موضوع بنایا ہے۔

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ فضيلة الشيخ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ کی کتاب ‘‘ عقیدۃ التوحید’’ کا ایک باب ہے جسے اہمیت کے پیش نظر مستقل طور پر شائع کیا جا رہا ہے۔ اس میں موصوف نے بدعت کی تعریف ، اس کے اقسام ، شریعت اسلامیہ میں بدعت کا حکم، امت اسلامیہ میں بدعات کے ظہور کی تاریخ اور اسکے اسباب ومحرکات ، بدعات کے بارے میں امت مسلمہ کا موقف اور ان کی تردید کا طریقہ کار نیز عصر حاضر کی بدعات کے چند نمونوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بدعات سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بدعت کی حقیقت اور اس کی سنگینی سے روشناسی حاصل کرنے میں نہایت ہی مفید ثابت ہوگی۔

  • اردو

    صلاة المسلم : زیر نظر رسالہ میں شیخ ابوالحسن مبشر احمد ربانی ۔حفظہ اللہ۔ نے نماز کی ادائیگی کا مختصر طریقہ اور اسکے اہم مسائل کو صحیح وحسن احادیث کی روشنی میں پیش کیا ہے۔

  • اردو

    تفسیر احسن الکلام (عربی / اردو / انگلش) : انگریزی ترجمہ : ڈاکٹر تقی الدین ہلالی ، ڈاکٹر عبد المحسن خان اردو ترجمہ : حافظ صلاح الدین یوسف ، مولانا عبد الجبار

  • اردو

    "سلسلہ تفہیم السنہ" محمد اقبال کیلانی۔ حفظہ اللہ ۔ کی طرف سے جاری کردہ وہ سلسلہ ہے جس میں دین اسلام کی مبادیات اور فروعات سے متعلقہ شرعی مسائل کو نہایت ہی عام وفہم اور آسان اسلوب میں پیش کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔ زير تبصرہ کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی پہلی پیشکش ہے جس میں فاضل مصنف نے نیت ، توحید اور شرک کے جملہ مسائل کو کتاب و سنت کی روشنی میں نہایت ہی آسان اور واضح انداز میں پیش کیا ہے۔ ایمانیات کے موضوع پر بہت ہی عمدہ کتاب ہے جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔

  • اردو

    سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔ کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اردو

    عقیدہ توحید ہی وہ محور ہے جس کے ارد گرد ایمان، اسلام، اخلاق کے تمام تقاضے گردش کرتے ہیں۔ ایمان واسلام کی بنیاد توحید ہی ہے اس بنیاد میں اگر فرق آگیا اور یہ عقیدہ -اللہ نہ کرے- مجروح ہوگیا تو پھر ایمان واسلام ، عبادات وتقوی سب کے سب عند اللہ نا معتبر قرار پاتے ہیں۔ توحید ہی تمام انبیاء کی دعوت و تبلیغ کا نقطہ آغاز تھا، نقطہ وسط بھی اور نقطہ اختتام بھی۔ دین میں توحید کی اسی اہمیت اور مقام ومرتبہ کی وجہ سے اللہ نے ایک مکمل سورہ، سورہ اخلاص کے نام سے نازل فرمائی جس میں توحید خالص سے بحث کی گئی ہے۔ پیش نظر کتاب: ‘‘ تفسیر سورہ اخلاص’’ متعدد مستند تفاسیروں کا نچوڑ ہے جسے مولانا جلال الدین قاسمی - حفظہ اللہ - نے ترتیب دی ہے۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب " ذکر اور دعاء کتاب وسنت کی روشنی میں" مدینہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق بن عبد المحسن البدر –حفظہ اللہ - کی عربی تالیفـ " الذکر والدعاء فی ضوء الکتاب والسنة" کا اردو ترجمہ ہے جس میں اذکار نبوی اور ادعیہ ماثورہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختصار کے ساتھ صحیح اور مستند روایات کی روشنی میں جمع کرد یا گیا ہے۔ ذکر کی اہمیت اور اس کے عظیم مقام و مرتبہ کے پیش نظر شاہ فہد قرآن شریف کمپلکس مدینہ منورہ نے ، وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت وارشاد کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے ساری دنیا کے مسلمانوں کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ کتاب کے مترجم شیخ الطاف مالانی ، اور ترجمے پر نظر ثانی کرنے والے ڈاکٹر محمد شفاعت ربانی اور ڈاکٹر الطاف الرحمن ثناء اللہ ہیں۔

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں علامہ عبد المحسن العبّاد –حفظہ اللہ- نے حدیث جبریل کی تفصیلی شرح پیش کی ہے جو اسلام ،ایمان اوراحسان پر مشتمل ہے۔اس حدیث کی شان میں امام نووی نے فرمایا ہے:‘‘جان لوکہ اس حدیث میں علوم،آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں بلکہ یہ حدیث اسلام کی اصل ہے جیسا کہ ہم نے قاضی عیاض سے نقل کیا ہے۔’’ [شرح النووى 1/160] اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے حافظ زبیر علی زئی –حفظہ اللہ – نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔