شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں
عناصر کی تعداد: 400
- اردو
زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد حنیف شاہد کی کتاب " Why Islam is our choice " کا اردو ترجمہ ہے-جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی، تجربات، سابقہ عقائد، اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے- کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قومیتوں کے رؤساء، دانشور، معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں- ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : عادل سهيل ظفر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر ایک تحقیقی لا جواب کتاب جسمیں عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم منانے والوں کے ایک ایک جواب کا علمی رد پیش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس عید کا اسلام اور مسلمانوں سے کچھ بھی تعلق نہیں -
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز ترجمہ : أبو عدنان محمد منير قمر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مدینہ منورہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کی جگہ ہے جہاں سے دین اسلام کی دعوت پورے عالم میں پھیلی ,یہی اسلام کی دوسری مسجد ہے جس کی طرف عبادت کی غرض سے رخت سفرکرنا مشروع ہے البتہ اسکا حج سے کوئی تعلق نہیں زیرنظرمضمون میں مدینہ منورہ کی زیارت کے آداب واحکام کوبیان کرکے اسمیں کی جانے والی بعض بدعات سے ڈرایا گیا ہے.
- اردو
رياض الصالحين : ساتویں صدی ہجری کے امام نووی کی ایسی تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔ عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سے اردو میں اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ لیکن عوام ان سے پوری طرح فیض یاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ محدود علم اور غور و فہم کی کم استعداد کی بناء پر بہت سے مقامات ان کے لئے الجھن کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا اس عظیم الشان کتاب میں ترجمے کے ساتھ مختصر تشریح اور فوائد کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ایک تو حدیث کا صحیح مفہوم واضح ہو جائے۔ دوسرے، پیدا ہو سکنے والے اشکالات کا ازالہ ہو جائے اور تیسرے حدیث سے جو اسباق اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ نمایاں اور اجاگر ہو کر سامنے آجائیں۔ چنانچہ ہر حدیث کے بعد فوائد کا اس میں اضافہ ہے اور اسی طرح بہت سے مقامات پر فوائد آیات بھی۔ دوسری امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں تخریج کے عنوان سے ہر حدیث کا مکمل حوالہ نقل کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کی اکثر احادیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ہیں، اس لیے صحت کے اعتبار سے وہ مستند ترین ہیں۔ تاہم کچھ روایات سنن اربعہ (ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ) اور کچھ مؤطا امام مالک ، مستدرک حاکم اور بیہقی وغیرہ کی بھی ہیں۔ ان میں بعض روایات سنداً ضیف ہیں ۔ اس کتاب میں ایسی روایات کے ضعف کو واضح کر دیا گیا ہے۔ ضعف کے علل و اسباب تو بیان نہیں کئے گئے ہیں تاہم اس کا حکم بیان کر دیا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر اعتماد شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : عبد المنعم الجداوي مراجعہ : عطاء الرحمن ضياء الله مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظرکتاب "یہ در،یہ آستانے" دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحر بیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکر ساحل حق و نجات سے ہمکنار ہوا...پھر اپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اور نفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمار مسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو، نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : عبد الرحمن بن ناصر السعدي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے: 1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے. 2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے. 3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے. 4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے. 5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے. 6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے. 7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے. 8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے. 9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے. 10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے. مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.
- اردو مؤلّف : حافظ صلاح الدین یوسف مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس کتاب میں سب سے پہلے کلمہ طیبہ "لاالہ الا اللہ" کا معنى ومفہوم اور اس کے تقاضوں کو واضح کیا گیا ہے. دوسرے باب میں توحید کی حقیقت اور اس کی قسموں کا بیان ہے. تیسرے باب میں شرک کی حقیقت, اس کی قسموں اور مظاہر کی تفصیل ہے. چوتھے باب میں ان مغالطوں کی وضاحت ہے, جن سے شرک کا جواز مہیا کیا جاتاہے یا کم ازکم ان سے شرک کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے. چونکہ یہ مغالطے بڑے عام ہیں اور مختلف نوعیت کے ہیں, اس لیے مولف نے ان پر قدرے تفصیل سے گفتگو کی ہے, تاکہ توحید کی حقیقت پوری طرح نکھر کر سامنے آجائے.کیونکہ ظلمت شب کے دور ہونے پر ہی صبح کی روشنی کا اجلا پھیلتا اور نمایاں ہوتا ہے.
- اردو مؤلّف : ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کلمہ گو مشرک: اس کتاب میں شرک کی مذمت اور دعوت توحید کو قرآن وسنت کے محکم دلائل سے واضح کیا گیا ہے اور بالتفصیل یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ مشرکین عرب اللہ کے علاوہ انبیاء, اولیاء, شہداء, جن وملائکہ , شجروحجر وغیرہ کو مافوق الاسباب قوتوں کا مالک ومختار سمجھتے تھے اور اللہ کو ماننے کے ساتھ ان ہستیوں کو بھی پکارتے تھے.اللہ نے ان کے اس عقیدے کو شرک قراریا اور انہیں مشرک کہا.اور امت مسلمہ میں سے جوبھی ان جیسا عقیدہ رکھے گا اور ان کی پیروی کرے گا وہ کلمہ پڑھنے کے باوجود مشرک کہلائے گا اور اس کے تمام اعمال اکارت ہوجائیں گے. اسی طرح اس کتاب میں قبر پرستی اور پختہ قبور کے متعلق احادیث صحیحہ اور ائمہ محدثین, فقہ حنفی, مالکی, شافعی, حنبلی اور فقہ جعفریہ کی معتبر کتب سے بادلائل ثابت کیا گیا ہے کہ پختہ قبریں بنانے کا اسلام میں کو ئی تصور موجود نہیں. علاوہ ازیں کتاب کے آغاز میں مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کا ایک مضمون "مسلمان مشرک" بھی افادہ عام کے لیے ملحق کردیا گیا ہے.
- اردو
ابتداء آفرینش سے ہی حق وباطل کے درمیان رساکشی جاری رہی ہے اعداء اسلام یہود ونصاری’ ومجوس ہمیشہ اسلام کے خلاف ریشہ دوانیا ں کرتے رہےہیں چونکہ اسلام ہی رب کے نزدیک سب سے بہتردین ہے اورسابقہ ادیا ن کوباطل وفسخ گرداننے والا ہے اسلئے یہودونصاری’ اسکے خاتمہ کے لئے مختلف طرح کے باطل ہتکنڈے اپنا تے رہے لیکن غزوہ فکری کا ہتکنڈہ نہایت ہی خطرناک ثابت ہوا اسی میں سے "اتحاد ادیا ن"یا وحدت ادیا ن کے خودساختہ شریعت کا ہتکنڈابھی ہے( یعنی یہودیت نصرانیت اسلام ) سب ایک ہے آپس میں سارے ادیا ن میں یگانگت وہم آہنگی پائی جاتی ہے اسکے لئے مختلف طرح کی کانفرنسز عمل میں آئیں اوراسکے مختلف نام دئے گئے حتى’ کہ بہت سے نام نہاد مسلمان اسکے دام فریب میں آکراسکے پرچارک بن بیٹھے اورنتیجہ یہ ہوا کہ اٹلی میں پوپ کی زیرقیادت عالمی نمازمیں کچہ مسلمانوں نے بھی شرکت کی ,اوربعض نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے تورات وانجیل اورقرآن کی طباعت کرکے ایک ہی غلاف میں ایک ساتہ جمع کرنے کی تجویزپیش کی گئی نعوذباللہ من ذالک,حالانکہ اس تحریک کے پس پردہ اسلام کی جڑوں اوربنیادوں کوکھوکھلاکرکے مسلمانوں کویہودیت وعیسائیت کے رنگ میں ڈھالنا تھا, زیرنظرکتاب میں نظریہ وحدت ادیا ن کی تعارف و ابتداء اسکی عروج وانتشار اوراسکے برے نتائج سے مسلمانوں کوآگاہ کیا گیا ہے بہت ہی جامع ومانع تالیف ہے ضرورپڑھیں.
- اردو
زیرنظرکتاب محدث عصر,ذہبی زماں ,وقت کے ابن حجرعلامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی ان نادرومایہ نازتا لیفات میں سے ایک ہے جسکے اندرقبروں پرمساجد تعمیرکرنے,ان پرنمازپڑھنےاوردعامانگنے,قرآن کی تلاوت کرنے, قبرنبوی - صلى الله عليه وسلم - کے مسجد نبوی میں داخل ہونے, نیزقبوریوں کے شبہات اورانکی مزعومہ حجتوں وغیرہ کے جوابات قرآن وحدیث کے محکم دلائل اورائمہ کرام وعلمائے سلف کے اقوال کی روشنی میںتفصیلی اورتحقیقی طورپردئے گئے ہیں اس کتاب کا مطالعہ انصاف پسند قبرپرست شخص کے لئے ہدایت ومشعل راہ ثابت ہوگی. ضرورپڑھیں اوردعائیں دیں.
- اردو
زیرنظرکتاب میں جائز وناجائزوسیلہ کے احکام واقسام نیز بدعی توسل سے متعلق پائی جانے والی تمام کمزور دلائل ا ور شکوک وشبہات کا شرعی تفصیلی جائزہ لے کرانکا مسکت جواب دیا گیا ہے میری نظرمیں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب" قاعدۃ جلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ " کےیعد یہ کتاب توسل کے باب میں نہایت ہی اہم اورجامع ومانع سمجھی جاتی ہے.
- اردو ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی
چالیس حدیثیں برائے اطفال : زیر نظر کتاب نبی کریمﷺ کی چالیس احادیث پر مشتمل ایک حسین مجموعہ ہے، جسے عالمِ عرب کے ایک نامور عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد بن سلیمان المھنا حفظہ اللہ نے مختصر شرح کے ساتھ مدوّن کیا ہے۔ دراصل فاضل مؤلف حفظہ اللہ نے یہ کتاب بچوں کے لیے ترتیب دیا ہے تاکہ ہمارے بچے احادیث کی اہمیت کو سمجھیں اور نبی کریم ﷺ کی ان جامع احادیث کو یاد کر سکیں اور پھر ان میں موجود تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاضل مؤلف نے خود ہی حدیث کی شرح نہایت اختصار کے ساتھ پیش کی ہے تا کہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی رہے، اور وہ ان احادیث کے مفہوم کو اچھی طرح ذہن نشین کرسکیں۔کہنے کو یہ کتاب بچوں کے لیے ہے، مگر سبھی عمر کے لوگوں کے لیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہر شخص کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرمطالعہ کتابچہ میں انسان پر یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن سکھلانے سے پہلے توحید کی تعلیم دیں ،تاکہ اسلامی فطرت کے مطابق وہ کامل انسان بن سکیں،اور ایمانی راستہ کو اختیار کرکے بہترین موحد بن سکیں۔
- اردو مؤلّف : عبد اللہ بن محمد سلفی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
اس کتاب میں اختصار کے ساتھ اہل تشیع کے عظیم فرقہ’’ شیعہ اثناعشریہ‘‘ کے اعتقاد ونظریات سے مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے،اوراس مذہب کی حقیقت کوخود انہی کےمستند مصادر ومآخذ سے بے نقاب کیا گیا ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کے عقائد ونظریات اسلام کے اصول ونظریات سے پورے طورپرمتصادم ہیں،بلکہ سراسرخرافات کا ملغوبہ ہیں۔
- اردو مؤلّف : حافظ محمد اسحاق زاہد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر تبصرہ کتاب ان نفوس قدسیہ کے فضائل ومناقب پر مشتمل ہے جنہیں رب کریم نے اپنے سلسلۂ رسالت کے آخری کڑی حبیب کائنات محمد رسول اللہﷺ کے لیے منتخب فرمایا، جن سے رب راضی ہوا،اوروہ رب سے راضی ہوئے۔ خاص طور سے خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار ،ازواج مطہرات، عائشہ ؓ،فاطمہ ؓ،انصار مدینہ،اہل بدر،اہل اُحد،اہل بیعت رضوان کے فضائل ومناقب،اہل بیت ودیگرصحابۂ کرام کے مابین باہمی گہرے تعلقات ورشتہ داریاں، صحابۂ کرام اوراہل بیت کے بارے میں اہل سنت والجماعت کے عقائد ،نیزانہیں سب وستم کا نشانہ بنانے والوں یا بغض وحسد کا اظہار کرنے والوں کے بارے میں ان کے موقف جیسے اہم عناوین اس کتاب کی زینت ہیں۔صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب اور دفاع صحابہ واہل بیت ِ اطہار رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں نہایت ہی مفیدومعتمد علمی کاوش ہے ۔رب کریم اس کتاب کو مؤلف،مراجع،ناشرین کے لیے صدقہ ٔ جاریہ بنائے ،اورگم گشتہ راہ انسانوں کی ہدایت کاذریعہ بنائے۔آمین
- اردو مؤلّف : فضل الهي ظهير مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اللہ رب العزّت کے امّت اسلامیہ پر ان گنت احسانات میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے اپنی کتاب عزیز قرآن مجید اور سنّت مصطفیٰﷺ میں اپنے خلیل ابراہیم علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بحیثیت والد سیرت مطہّرہ کو ہمیشہ ہمیش کے لیے محفوظ فرمادیا ہے جو کہ راہ نمائی کے طلب گار والدین کے لئے مشعل راہ اور منارہدایت ہے۔ان کی سیرت مطہرہ میں اولاد کے متعلق والدین کے بہت سے سوالات کے جوابات موجود ہیں ،انہی سوالات میں سےدرج ذیل تین سوالات ہیں جو اس کتاب کا بنیادی موضوع ومحور ہیں: ۱۔ابراہیم علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لیے کن چیزوں کو پسند فرمایا؟ ۲۔انہوں نے کن چیزوں سے اپنی اولاد کو بچانے کی رغبت اور کوشش کی؟ ۳۔اولاد کے بارے میں اپنے عزائم اور ارادوں کی تکمیل کے لیے انہوں نے کیا طریقے اختیارکئے؟
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر کتاب میں گناہوں کی دوقسمیں صغیرہ وکبیرہ کا تذکرہ کرکے عقائد،عبادات،اخلاق،معاملات،امارت وزینت وغیرہ سے متعلق کبیرہ گناہ کو ذکرکرکے ان سے بچنے کا شرعی طریقہ بیان کیا گیا ہے،اوروہ توبہ نصوح ہے جس سے ان گناہوں کا کفارہ ہوسکتا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظرکتاب میں اسلام میں مسجد کی اہمیت اورافراد کی تربیت سازی میں اس کا کردار،مسجد کے بعض آداب وشروط،مسجد تعمیرکرنے کی فضیلت ،مساجد ثلاثہ کی اہمیت وفضیلت اور اس کی طرف ثواب کی نیت سے سفر کی اجازت اورمسجد سے متعلق دیگر اہم امور کا کتاب وسنت کی روشنی میں تذکرہ کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظرکتاب میں جہاد کی اہمیت وفضیلت،اورجہاد کی شرعی حیثیت اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد إقبال كيلاني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرکتاب میں نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل کا نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا گیا ہے ساتھ ہی آپ ﷺ کا لوگوں کی ہدایت کے حرص اور اس سلسلے میں پیش کی گئی قربانیوں کا تذکرہ ہے