معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 400

  • اردو

    علم کے آداب: علم کی تعریف، اس کے فضائل وثمرات، حصولِ علم کا شرعی حکم، طالب علم کے آداب، تحصیل علم پر معاون اسباب،علم حاصل کرنے کے وسائل وطرق، وہ غلطیاں جو اکتسابِ علم میں رُکاوٹ بنتی ہیں اور تشنگان علم ان کا ارتکاب کرتے نظر آتے ہیں، ان سب امور کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف(کتاب العلم) کے ابتدائی تین ابواب کے ترجمہ کا ضرور مطالعہ فرمائیں۔ مترجم: عبد القوی لقمان کیلانی۔حفظہ اللہ۔

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں قرآنی فضائل کا تفصیلی ذکر ہے اور اس بات کی پر زیادہ زور دیا گیا ہے کہ ہمیں قرآن سے ہمیشہ رشتہ جوڑے رہنا چاہئے، کیونکہ اسی سے ہمیں دنیا وآخرت میں سرخروئی وسعادت حاصل ہوسکتی ہے۔

  • اردو

    نمازِ نبوی با تصویر : زیرمطالعہ کتاب میں حافظ مبشر حسین لاھوری ۔ حفظہ اللہ۔ نے وضو، تیمم اور نماز کے جملہ مسائل کو صحیح احادیث اور عملی تصاویر کی روشنی میں پیش کرکے ان سے متعلقہ عام غلطیوں کی بھی نشاندھی فرمائی ہے۔

  • اردو

    دعا کے مسائل: پیش نظر کتاب "سلسلہ تفہیم السنہ" کی ساتویں پیشکش ہے جس میں شیخ محمد اقبال کیلانی حفظہ اللہ نے قرآن وسنت کی روشنی میں دعا کی اہمیت وفضیلت، اسکے آداب وشرائط، ادعیہ ماثورہ اور غیرماثورہ وغیرہ کو نہایت ہی تفصیل سے پیش کی ہے۔ دعا کے موضوع پر نہایت ہی بہترین کتاب ہے ، البتہ کتاب کی ص ۱۱۵ پر سورہ حشرکے آخری تین آیتوں کی فضیلت میں ذکر کردہ حدیث کی تصحیح درست نہیں ہے، بلکہ اس حدیث کو علامہ نووی ، علامہ البانی ، شیخ ابن باز اور شعیب ارنووط رحمہم اللہ وغیرہم نے ضعیف قرار دیا ہے۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب مشہور عالم دین عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی نہایت ہی شاہکار وجامع تفسیر ہے جس میں قرآنی آیات وصحیح احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں مکمل قرآن کی تفسیر وتوضیح کی گئی ہے ، اور جابجا آیات سے حاصل ہونے والے نکات ومسائل اور فوائد کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا گیا ہے۔اس تفسیر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام باطل افکارونظریات کے حامل فرقوں اور گروہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے، مغربی افکارونظریات اور تہذیب وتمدن سے مرعوب ومتاثرطبقہ کی سخت گرفت کی گئی ہے، اور غزوات وسرایا کی آیات کے تفسیر کے وقت انکا تفصیلی پس منظر پیش کیا گیا ہے، عصر حاضر کے فتنوں سے آگاہ کرکے ان سے نبرد آزما ہونے کا ڈھنگ بتایا گیا ہے۔ اسلوب نگارش نہایت ہی سلیس وسادہ اپنایا گیا ہے جس سے ہر عام وخاص کو سمجھنا آسان ہوسکے۔

  • اردو

    اللہ سبحانہ وتعالی کی ذات کے بارے میں لوگوں کے مختلف نظریات پائے جاتے ہیں ،بعض کا کہنا ہے کہ اللہ ہمارے دل میں ہے، بعض کا کہنا کہ اللہ ہر جگہ موجود ہے، تو بعض کا کچھ اور کہنا ہے لیکن دراصل اللہ کہاں ہے؟ کیا وہ اپنی ذات کے اعتبار سے ہرجگہ موجود ہے یا وہ ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہے جو علم کے اعتبار سے ساری چیزوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے ؟ کتاب مذکور میں ڈاکٹرعادل سہیل ظفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے کتاب وسنت کی روشن دلیلوں اور سلف صالحین وائمہ کرام کے اقوال کی روشنی میں اللہ کا ذات کے اعتبار سے عرش پر مستوی ہونے کو ثابت کیا ہے اور اس سے مئعلق باطل اعتقادات ونظریات کی تردید فرمائی ہے۔

  • اردو

    والدین اور اولاد کے حقوق : پیش نظر کتاب میں قرآن و احادیث صحیحہ کی روشنی میں والدین اور اولاد کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے ۔ اگر ان حقو ق کی صحیح معرفت حاصل ہوجائے تو ان شاء اللہ اولاد و والدین کے تعلقات خو شگوار ہو جائیں گے اور نفرت کی جگہ الفت ومحبت کی فضا ہموار ہو جائے گی۔

  • اردو

    حُکمراں صحابہ رضی اللہ عنہم: پیش نظر کتاب میں شیخ محمود احمد غضنفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے اکیس ایسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شاندار تذکرہ کیا ہے ، جنہوں نے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہو کر امت مسلمہ کی گراں قدر خدمات سَر انجام دیں۔ جن کی طرزِ حُکمرانی سے انسانی معاشرے میں آسودہ حالی کی بہار پیدا ہوئی ۔ جنہوں نے اقوام عالم میں حکومت کو عبادت کے روپ میں متعارف کرایا۔ جن کا مقصدِ حیات اللہ تعالی کے دین کو روئے زمین پر سرفراز وسر بلند کرنا تھا۔ ان مثالی حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیاں اور میدان سیاست میں ان کے حیرت انگیز کارنامے ہر دور کے مسلم حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ان قدسی نفوس سربراہان مملکت اسلامیہ کے نقشِ قدم پر چل کر موجودہ مسلم حکمراں سرفرازی وسربلندی کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب خلفائے راشدین (ابوبکر صدیق، عمر فاروق، عثمان غنی اور علی بن ابی طالب رضوان اللہ علیہم اجمعین ) کی سوانح عمری ، خلافت وفتوحات اور شاندار کارنا موں پر مشتمل ہے۔

  • اردو

    روز مرہ کی مسنون دعائیں مع فوائد و تشریح (حصّہ سوم) : امام ابن القیم- رحمہ اللہ- فرماتے ہیں: ‘‘زیادہ افضل اور نفع والا ذکر وہ ہے جس میں دل اور زبان کے درمیان موافقت ہو اور وہ ذکر رسول ﷺ سے صحیح ثابت ہو اور ذکر کرنے والا اس کے معانی ومقاصد کو سمجھتا ہو’’۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدینہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر-حفظہ اللہ - نے (فقه الأدعية والأذكار) یعنی ‘‘روزمرہ کی مسنون دعائیں’’ نامی کتاب تالیف فرمائی تاکہ مسلمان ان مسنون اذکار کا اہتمام کرکے ، ان کی حکمتوں، پوشیدہ معانی اورفوائد کو سمجھ کرکے رب کریم سے اپنی جائز مرادیں اور تمنائیں پوری کرسکے، اور ناگہانی اور غیر ناگہانی پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکے۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ شیخ ابو عبد اللہ مسعود احمد محمد داؤد مدرس جامع ابی بکر الاسلامیہ کراچی نے سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کیلئے بے حد مفید ہے۔

  • اردو

    حج توحید کے آئينے میں: بلا شبہ حج ایک عظیم ایمانی تربیت گاہ ہے،جسمیں مسلمان عظیم فوائد واسباق اورنفع بخش نصیحتیں حاصل کرتے ہیں جو زندگی کے مختلف نواحی اور دین کے تمام ابواب کو شامل ہیں، خواہ وہ عقائد وعبادات کا باب ہویا سلوک وارشاد کا موضوع ہو،اورچونکہ توحید ہی اعمال کی اساس وبنیاد ہے اور اسی پر پورا دین قائم ہے اسلئے شیخ عبد الرزاق عبد المحسن البدر - حفظہ اللہ- نے پیش نظر رسالہ میں عقیدہ سے متعلق حج سے حاصل ہونے والےتیرہ اہم اسباق ودروس کو یکجا کردیا ہے، کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی اسلئے اسے اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے محمد رمضان بن ثناءاللہ زاہد- حفظہ اللہ- نے اردو قالَب میں ڈھالا ہے اورمراجعہ وتصحیح کا کام ڈاکٹرعبداللطیف الکندی- حفظہ اللہ- نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔

  • اردو

    بعض غفلت شعار لوگوں کی نیک نیتى کی بنا پر یا دین میں بگاڑپیدا کرنے کا ارادہ رکھنے والے بعض مفسدہ پردازلوگوں کے سبب زمانہ قدیم سے مسلمانوں میں بدعات کی ایجاد اوران پرعمل کا سلسلہ جاری ہے-ان گمراہ کن بدعتوں کی ترویج بعض علمائے سوء اورارباب تصوف کے ذریعہ ہوئی جودنیاوى منافع کےلئے عوام کی قیادت کے شائق ہوتے ہیں، بنابریں یہ لوگ بہت سی بدعات کے داعی بن گئے اوراپنے پرکشش پروپیگنڈوں کے ذریعہ بدعات کی اشاعت کرتے رہے-کبھی یہ لوگ بدعتوں کو ذکراللہ اور فنا فی اللہ سے تعبیرکرتے ہیں،كبھی انہیں حبّ نبوى کا لبادہ پہنادیتے ہیں، کبھی ان بدعات کو اولیاء مقربین اورصالحین کی محبت کے سانچے میں ڈھال لیتے ہیں- کبھی سادہ لوح عوام کے سامنے ان بدعتوں پر ایسی خوارق عادات چیزوں کی ملمع کاری کردیتے ہیں جن کی بنیاد فریب وشعبدہ بازی پرہوتی ہے- یا پھرنباتات اورگھاس پھوس نیزجانوروں کے خواص کے علم سے کام لے کرایسی چیزیں تیارکرلیتے ہیں جوجاہل آدمی کی نظرمیں کرامات معلوم ہوتی ہیں- جیسا کہ بعض لوگ آگ کے اثرکو روکنے والے بعض روغن بدن پرمَل کرآگ کے اندرگھس جاتے ہیں یا کسی شیطانى منترکے ذریعہ سانپ پکڑلیتے ہیں یا شیاطین کوتابع بناکران کے خلاف ِعادت کوئی بھی کام آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں یا پھرشیاطین ہی ان سے اس طرح کے کام کراڈالتے ہیں وغیرہ وغیرہ- چنانچہ ان بدعات سے آگاہ کرنے اوران پر قدغن لگانے کیلئے شیخ احمد بن حجرآل بوطامی –رحمہ اللہ –نے "بدعات اورانکا شرعی پوسٹ مارٹم" نامی کتاب تالیف فرمائی-اس کتاب میں حقیقی طور پر موضوع سے متعلقہ تمام مواد کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں عقائد و عبادات سے متعلق بہت سی بدعات کو جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے قواعد کا تذکرہ موجود ہے جو اس موضوع پر بنیادی اصول کا درجہ رکھتے ہیں۔جہاں اہل بدعات کے شبہات کا ذکر اوران کا مدلل رد موجود ہے وہیں بدعت کی تمام اقسام کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی تشریعی حیثیت کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ کتاب کا خاتمہ مختلف ابواب میں وارد شدہ موضوع احادیث کے مجموعہ پر کیا گیا ہے جس نے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں قرآن مجید کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اسکے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کی گئی ہے.

  • اردو

    بُرج اور ستارے حقيقت كيا ہے؟: “اسوقت لاالہ الا اللہ کہنے والى قوم میں نجوم پرستى عروج پرہے- "آپکا سٹارکون سا ہے" "ستاروں کی روشنى میں آپکا دن/ ہفتہ کیسے گزرے گا" (zodiac-horoscope) جیسے جملے ہرجگہ سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں- تاریخ پیدائش یا نام کے پہلے حرف سے بارہ برجوں: حمل (Aries)، ثور (Taurus)،جوزا (Gemini)،سرطان (Cancer)، اسد (Leo)،سنبلہ (Virgo)، ميزان (Libra)، عقرب (Scorpio)،قوس (Sagittarius)،جدى (Capricorn)، دلو(Aquarius)، اور حوت (Pisces) كا حقيقت میں كوئي وجود نہیں اورنہ ہی سیارے اورستارے انسانی زندگی یا حالات وواقعات پراثراندازہوتے ہیں- یہ سب کچھ جھوٹ ، فريب اور بت پرستى کی ہی ایک شکل ہے-- اس کتاب میں نجوم پرستى کی تخیلاتى تاریخ کو آسان ترتیب اوربڑی تفصیل سے واضح کیا گیا ہے- اس شرک سے خود بچیں اوردوسروں کوبھی بچائیں”-

  • اردو

    پیشِ نظر فتاوى میں عقائد وعبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جواب فراہم کئے گئے ہیں ،جن سے کتاب وسنت اورادلّہ شرعیہ کا موقف نمایاں ہوکرسامنے آجاتا ہے- کتاب کا اسلوب سوال وجواب کے مفید طریق کوپیش کرتا ہے- اس سے پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اورتحقیقی ذوق محسوس کرے گا- عالم اسلام کے ممتازمحقق اورمفتى الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کواللہ تعالى نے علمی رسوخ اورزہد وتقوى کی خوبیوں سے نوازا تھا- انہوں نے فتاوى کی اس مختصرمگرجامع کتاب میں عقائد وعبادات پرعامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام ترامکانى سوالوں کے ادلّہ شرعیہ کی روشنى میں ایسے محکم مدلل اوردلنشیں جوابات مرحمت فرمائے ہیں کہ جن سے قلب ونظرکوطمانیت اورذوق عمل میں یقین کا عنصرشامل ہوجاتا ہے- عقائد وعبادات کے ضمن میں اس کتاب کا گہرا مطالعہ ایک ایمانی حلاوت اوردینی شعورپیدا کرے گا.ترجمہ:مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ.

  • اردو

    زیرمطالعہ کتاب میں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا گیا ہے: 1- نماز نبوى کا طریقہ (شیخ ابن باز). 2- نماز باجماعت کی اہمیت. 3- وضوء - غسل - تیمم اورنماز کا بیان (شیخ ابن عثیمین). 4- نمازکی مکروہات. 5- نماز کوباطل کرنے والی چیزیں. 6- سجدہ سہو کے احکام. 7- مریض کی طہارت کا طریقہ. 8- مریض کی نماز کا طریقہ. 9- نماز کی چارشرطیں محمد بن عبدالوہاب.

  • اردو

    زير مطالعہ کتاب میں پروفیسر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل - حفظہ اللہ - نے غیرمسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلا م کے نظام حدود وتعزیرات کے سلسلے میں پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات اورباطل اعتراضات کا علمی پوسٹ مارٹم کیا ہے. نیز وضعی قوانین اورشرعی قوانین کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا ہے. کتاب کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسمیں سیکولرقانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان مقارنہ کیا ہے. کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے.اپنے موضوع پر نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    زیرمطالعہ کتاب میں مولانا محمد نافع –رحمہ اللہ- نے خلیفہ سوم عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں اقربا پروری سے متعلق سبائیت کے ناپاک سازش وجھوٹے اتہامات سے پردہ اٹھا کر صدیق اکبر’فاروق اعظم’اورسیدنا عثمان غنی ’تینوں خلفاء کے ساتھ على اور اولاد على رضی اللہ عنہم کے حسن سلوک’باہمى تعاون’خانگی مراسم’نسبی تعلقات اور امورخلافت میں بھرپوراعانت کوکم وبیش دوسوسے زائد قدیم وجدید کتب کے حوالہ جات سے روزِ روشن کی طرح واضح کیا ہے. یہ کہنا بے جا نہیں کہ اس موضوع پر اس دور میں یہ پہلی مدلل تحقیقی کتا ب ہے جو سادہ’رواں اور عام فہم اردوزبان میں لکھی گئی ہے. اتحاد بین المسلمین اوراتحادِعالم اسلام کے ضمن میں اس کتاب کو اس لحاظ سے اساسی اور بنیادی حیثیت حاصل ہے کہ موصوف نے مخالفین اسلام کے تفرقہ اندازی کی اصل بنیادوں کی نشاندہی کرکے اِس سازش کے تاروپَود بکھیردئے ہیں. کتاب کے مطالعہ سے جہاں یہ اطمینان قلبی حاصل ہوگا کہ تمام صحابہ کرام ’اہل بیت عظام سمیت باہمی شیروشکرتھے. ان میں اختلاف کا شائبہ تک نہ تھا-وہیں یہ بات بھی مترشح ہوتی ہے کہ اسلام کی صداقت وحقانیت ’عالمگیرحیثیت اورغلبہ کے سامنے باطل کبھی ٹہرنہیں سکا.اورجب بھی اسے ضعف پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے.اسکے لئے افتراق وتشتت ہی کا حربہ استعمال میں لایا گیا.

  • اردو

    کتاب\”ریاض الاخلاق\” کے مصنف اخبار\”اہلحدیث\” کے مشہورمقالہ نگارمولانا حکیم محمد صادق سیالکوٹی ہیں-کتاب واقعی اسم بامسّمى ہے علم اخلاق پربے شمارکتابیں نئے اورپرانے زمانہ میں لکھی جاچکی ہیں- جن میں سے بعض نے اچھی شہرت پائی ہے-مگراس کتاب میں جوخوبی ہم دیکھتے ہیں-وہ دوسری کتابوں میں بہت کم نظرآتی ہے-مصنف نے اخلاق کا کوئی پہلونہیں چھوڑا-اخلاق فاضلہ کی جوتشریح کی گئی ہے- وہ قابل تحسین ہے’پھراخلاقی مضامین کے علاوہ اسلامى آداب اورتہذیب کوایسے شگفتہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے- کہ کتاب کو خود بخود پڑھنے کوجی چاہتا ہے-کئ سوعنوانوں پرمشتمل ہے-جسمیں احادیث نبویہ اورآیات قرآنیہ کا دریا موجیں مارتا ہوا نظرآتا ہے-حقیقت میں یہ کتاب واعظوں اورخطیبوں کی جان ہے’ہرمسجد ومجلس میں سنائے جانے کے قابل ہے-کتنا ہی سنگ دل سے سنگ دل انسان ہو-وہ بھی اس کتاب کو پڑھ کرمتاثرہوجائے گا- اللہ تعالى مصنف کوجزائے خیردے’کہ انہوں نے عوام وخواص کی تہذیب اسلامی’اورآداب شریعت’ اوراخلاق فاضلہ کواپنانے کیلئے شستہ زبان میں’خطیبانہ رنگ میں’ایک ایسے زمانہ میں یہ کتاب تحریرفرمائی ہے-جبکہ انسانی اخلاق پامال ہورہے ہیں- انسانیت گررہی ہے’اس کتاب کا مطالعہ ’انسان کو سنجیدہ اوربااخلاق بننے کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا.