زیر نظر ویڈیو سورہ الہمزۃ کی تفسیر پرمشتمل ہے جس ميں عرب کے اندر زمانہ جاهليت میں پھیلی ہوئی بعض اخلاقی برائیوں کا تذکرہ کرکے انکے بھیا نک انجام سے ڈرایا گیا ہے.
تو حید انسانی بدن میں سر کی حیثیت رکھتا ہے اگرانسان کے جسم سے سرکو الگ کردیا جائے تو انسان کے بدن کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے اسی طرح توحید کے بغیر انسان کے سارے اعمال کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ,ویڈیو مذکورمیں اسی توحید سے متعلق استاذِ محترم الشیخ عبد المجید عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.
علم کی اہمیت کسی پر مخفی نہیں , علم یہ ایمان کا راہنما ہے بغیر علم کے کوئی قوم نہ تو دنیا میں ترقی حاصل کرسکتی ہے نہ ہی آخرت میں فلاح پاسکتی ہے ویڈیو مذکورمیں علم دین کی اہمیت سے متعلق تفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے.
زیر نظر ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے صرف زبانی محبت کا دعوى کرنا کا فی نہیں بلکہ آپ صلى اللہ کی حقیقی محبت کا راز آپ کی کامل اتباع وپیروی میں مضمر ہے.