زیر نظرویڈیو میں اختصارکے ساتھ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ کس طرح عورت زمانہ جاہلیت اوردیگرمذاہب میں ظلم وستم کا نشانہ بنائی گئی،لیکن مذہب اسلام نے آکر اس کے مقام کو بلند کیا،اس کی عزّت وتکریم کی،اوراسے زندگی کے تمام جائز حقوق عطا کئے۔اوردنیا کی سب سے بہترین پونجی قراردی۔ لیکن عورت اپنے حق سے ناواقف ہے،اورمیڈیا کی غلط پروپیگنڈہ کا شکارہوکرآج بھی اپنے حق سے محروم اورجگہ جگہ ماری پھرتی ہے۔۔
اس ویڈیو میں نوجوانوں کے اخلاقی فساد وبگاڑ،اور ان کی بے راہ روی سے پردہ اٹھا کر،ان کے انتشار کےاسباب کو بیان کیا گیا ہے،اوران اخلاقی بگاڑ سے نجات پانے کا مناسب وشرعی حل پیش کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں اللہ رب العالمین کا تقوی اختیار کرنے،اس کا ذکر کرنے اور اس کا شکرکرنے پر ابھارا گیا ہے،نیز ذکر کی اہمیت وفضیلت،اس کی اقسام،شروط،اوقات،اور اس کے فوائد کو بیان کیا گیا ہے،اورذکر الہی سے غفلت کرنے والوں کی مذّمت بیان کی گئی ہے۔
فتنہ کا صحیح معنیٰ ومفہوم ، فتنہ کی نوعیت ،گمراہی وضلالت اورشر کے راستے کون کون سے ہیں جن سے ایک مسلمان دنیا میں راہ راست سے بھٹک سکتا ہے اورآخرت میں ناکام ہوسکتا ہے؟ فتنوں سے بچنے کے وسائل وذرائع کیا ہیں؟ اورانسان دین پرکیسے ثابت قدم رہ سکتا ہے ؟ مقرر:شیخ ابوزید ضمیرحفظہ اللہ
زیرنظرویڈٰیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جھاڑ،پھونک،تعویذ،گنڈا،جادو،ٹونا ،نظربد اورکہانت وغیرہ کے سلسلے میں شرعی موقف بیان کرکے جادوٹونا وغیرہ سے بچنے کا شرعی طریقہ وعلاج پیش کیا ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔
علماء کا احترام: پیش نظر ویڈیو میں مشہورعالم دین وخطیب حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ۔ نے علم اورعلماء کا مقام ومرتبہ، کتاب وسنت پرمبنی علماء کے اقوال پراعتماد وبھروسہ،علماء کے احترام وآداب کا طریقہ،سلف کے یہاں علم اورعلماء کا مقام،اوران کا عزت واحترام، نیزعلماء لوگوں کے احترام کا مستحق کیسے بن سکتے ہیں وغیرہ کے بارے میں نہایت مفید معلومات پیش کیا ہے۔ ضرورمشاہدہ فرمائیں اوردعائیں دیں۔ (ش.ر)
اس ویڈیومیں شیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت کوبیان کرکے یہ واضح کیاہے کہ یہ جشن نہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں منایا گیا، نہ ہی عہد صحابہ میں، اورنہ ہی عہد تابعین میں ،بلکہ یہ بعد کی ایجاد کردہ بدعت ہےجس کا اسلام سے دورکا بھی واسطہ نہیں ہے۔
کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عید میلاد منایا؟:پیش نظر ویڈیو میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن نہ عہد رسالت ،نہ عہد صحابہ اورنہ ہی عہد تابعین میں منایا گیا،بلکہ اسے چوتھی صدی ہجری میں فاطمی خلفاء نے ایجاد کیا جو یہود یا مجوس کی اولاد سے تھے۔لہذا صحابہ کرام کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہمیں اس بدعت کو کرنے سے باز رہنا چاہئے۔