سوال: اگر میں شرابی ہوں ،پھر بھی میں نیت کر لوں کہ 9 اور 10 محرّم کے روزے رکھوں گا تو کیا مجھے ان روزوں کا ثواب ملے گا ،اور اگر ملے گا تو کیا میرے سابقہ اور آئندہ سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے ؟
سوال: اسلامى سال ہجرى ختم ہونے كے قريب ہو تو موبائل پر ميسج آنا شروع ہو جاتے ہيں كہ اعمال كا دفتر سال ختم ہونے پر لپيٹ ديا جائيگا، اور سال كا اختتام استغفار اور روزہ ركھ كر كرنے كى ترغيب دلائى جاتى ہے؛ اس طرح كے ميسج كا كيا حكم ہے، اور كيا سال كا آخرى دن اگر سوموار يا جمعرات بن جائے تو كيا روزہ ركھنا سنت ہو گا يا بدعت ؟
سوال: میرے ذمہ رمضان كى قضاء کرنا باقی ہے اور ميں عاشوراء كا روزہ ركھنا چاہتا ہوں، تو كيا ميرے ليے قضاء سے قبل عاشوراء كا روزہ ركھنا جائز ہے؟ اور كيا ميں عاشوراء ،دس اور گيارہ محرم كا روزہ رمضان كى قضاء كى نيت سے ركھ سكتا ہوں، اور كيا مجھے عاشوراء كے روزے كا اجروثواب حاصل ہو گا ؟
سوال: ایک شخص میقات سے احرام باندھتا ہے، اور اپنے عمرہ کا ثواب تمام مسلمانوں کو ہدیہ کرنے کی نیت کرتا ہے، تو کیا اس کا عمرہ مقبول ہوگا؟ اور کیا اس کے اس عمل کا اجر مسلمانوں کو پہنچے گا؟
سوال:کیا یہ میرے لئے جائز ہے کہ میں 100 بار سبحان اللہ ، یا کوئی اور ورد کرنے کے بعد یہ دعا کروں کہ اس کا ثواب میرے والدین کو ملے؟ واضح رہے کہ میرے والد صاحب فوت ہوچکے ہیں، جبکہ میری والدہ ابھی زندہ ہیں۔
سوال:ميں اس سال اپنے خاوند كے ساتھ حج پر گئى، ہمارى فلائٹ ابو ظبى سے جدہ كى تھى، اور ہوائى جہاز كا پائلٹ بھى غير مسلم تھا، اعلان كيا گيا كہ اب سے پینتاليس ( 45 ) منٹ كے بعد ہم ميقات كے برابر ہونگے، ليكن وقت پورا ہونے كے وقت انہوں نے ميقات آنے كے بارے میں نہیں بتايا، ہم نے سنا كہ مسافروں نے تلبيہ شروع كر ديا ہے، كيا اس حالت ميں ہم پر كوئى دم تو لازم نہیں آتا ہے ؟
سوال: ہم بس كے ذريعہ عمرہ پر گئے ليكن بس كے ڈرائيور كو ميقات كا پتہ نہ چل سكا، سو كلو ميٹر كے بعد جا كر علم ہوا ليكن اس نے وہاں سے واپس ميقات پر جانے سے انكار كرديا اور جدہ پہنچ گيا، برائے مہربانى ہميں اس حالت ميں كيا كرنا ہو گا ؟
سوال: غیرحاجی مسلمان کے لیے عشرہ ذوالحجہ کے ابتدائی ایام ميں كيا کیا کرنا واجب ہے ؟ يعنى كيا قربانى كرنے سے پہلے ناخن اور بال کاٹنا جائز نہیں ہے اورکیا مہندی لگانا اور نیالبا س پہننا قربانی کے بعد ہی جائز ہے؟
سوال:بعض لوگ دورانِ طواف حطیم کے دروازے سے داخل ہوکردوسری طرف نکل جاتے ہیں اورحطیم کے باہر سے طواف مکمل نہیں کرتے خاص کرشدید ازدھام(بھیڑ بھاڑ) کے وقت ایسا ہوتا ہے ، توکیا ان کا طواف صحیح ہوگا ؟
سوال : اگر کوئی شخص دو عقیقے کرے یا دو قربانیاں کرے تو کیا ان میں ایک مکمل جانور کو خود کھا سکتا ہے، اور دوسرے جانور کا پورا صدقہ کر سکتا ہے؟ پہلے جانور کا کچھ بھی حصہ صدقہ نہیں کیا اور دوسرے جانور میں سے کچھ بھی گوشت خود نہیں کھایا، تو کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ یا پھر دونوں میں سے صدقہ کرنا لازم ہے؟