معلومات المواد باللغة العربية

شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - ویڈیوز

عناصر کی تعداد: 569

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں اسلام پر لگائے بعض اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں شہادت حسین رضی اللہ عنہ کو بیان کرکے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ درحقیقت انکے قاتل شیعہ ہی تھے جو آج ان پرماتم کرتے ہیں .

  • اردو

    کیا نبی صلى اللہ علیہ وسلم کومطلق علم غیب حاصل تھا ؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین غیب کا علم رکھتے تھے؟ انبیاء علیہ السلام کے بارے میں مطلق علم غیب کا اعتقاد رکھنا کیسا ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں ویڈیو مذکورمیں.

  • اردو

    ویڈیو مذکور میں شرعی پردہ کے سلسلے میں کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلى گفتگو کی گئی ہے.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں تقوى کی تعریف , اسکی فضیلت واہمیت اور اسکے مراتب وغیرہ سے متعلق تفصیلى گفتگو گئی ہے. نیز زندگی کے تمام امور میں تقوى الہی کو اپنانے کی تاکید کی گئی ہے.

  • اردو

    ویڈیو مذکور میں والدین کی عظمت ومنزلت کو بیان کرکے انکے ساتھ حسن سلوک وفرمانبرداری کرنے کی تاکید کی گئی ہے ساتھ ہی انکی نافرمانی سے ڈرایا گیا ہے.

  • اردو

    نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"نماز اسی طرح پڑہو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکہا ہے"- ویڈیو مذکور میں نماز محمدی صلى اللہ علیہ وسلم کی کیفیت سے متعلق نہایت ہی اہم بیان موجود ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں تقلید کی آفت سے امت محمدیہ کو ڈرایا گیا ہے جو امت محمدیہ میں انتشار وافتراق کا اہم سبب ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ کو لازم پکڑنے کی تاکید کی گئی ہے.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو نہایت ہی دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    بہت سارے لوگ نماز وروزہ کے پا بند ہوتے ہیں اسی طرح حج وعمرہ بھی ادا کئے ہوتے ہیں لیکن اخلاق میں صفر ہوتے ہیں لوگوں کے ساتھ معاملات میں بدتمیزی وبد سلوکی سے پیش آتے ہیں جبکہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :" میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے جو اخلاق میں سب سے زیادہ بہتر ہو" ( ترمذی) ویڈیو مذکور میں اسی اخلاق کا تفصیلى بیان ہے جس سے ایک مومن شخص کو متصف ہونا ضروری ہے.

  • اردو

    قرآن وحدیث میں سود خوری کی بڑی قباحتیں آئی ہیں براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ سود کے بہتر دروازے ہیں اسکا ادنی درجہ ماں کے ساتھ بدکاری کرنا اور سب سے بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر زبان درازی کرے " ( طبرانی نے اسکو معجم الأوسط میں روایت کیا ہے) ویڈیو مذکور میں سود خوری کی مذمت اور اسکے مفاسد کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں دعوت وتبلیغ کی اہمیت , اسکی فضیلت اور اسکے طریقے کار اور مراحل وغیرہ سے متعلق تفصیلى گفتگو کی گئی ہے.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں دعا کی اہمیت وفضیلت, اسکے شروط وآداب اور اس سے متعلقہ شبہات کا رد پیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    عورت كو قبل از اسلام انسانیت کے دائرہ سے بالكل خارج قرار ديدیا گیاتھا، یونانیوں میں عورت کا وجود ناپاک اور شیطانی تصور کیا جاتا تھا۔ عورت فقط خدمت اورنفسانی خواہشات کی تکمیل کا ذریعہ تھی۔ رومی لوگ عورت کو روح انسانی سے خالی جانتے تھے وہ اسے قیامت کے دن دوبارہ زندہ کئے جانے کے قابل نہیں سمجھتے تھے۔ساسانی بادشاہوں کے زمانے میں عورت کا شمار اشیاء خرید و فروخت میں ہوتا تھا،زمانہ جاہلیت کے عرب تو بیٹی کی پیدائش کو اپنے لئے موجب ننگ و عار جانتے تھے۔ہندو اور پارسی ،عورت کو ہر خرابی کی جڑ ، فتنہ کی بنیاد اور حقیر ترین چیز شمار کرتے تھے۔ چین کے فلسفی (کونفوشیوس) کا قول ہے عورت حکم و احکام دینے کے قابل نہیں ہے ،عورت کو گھر میں بند رہنا چاہئے تاکہ لوگ اس کے شر سے محفوظ رہیں۔قبل از اسلام جزیرہ نما عرب میں عورت زندہ رہنے کے قابل نہیں سمجھی جاتی تھی۔ بیٹی کی پیدائش ننگ و عار اور فضیحت و شرمساری کا موجب تھی ۔ اسلام نے عورت کو وہ مقام دیا اور ایسی عظمت دی جس کا تصور کسی غیر مسلم معاشرے میں ممکن نہیں ہے عورت کے مقام ومرتبہ کیلئے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کا صرف یہی ارشاد کا فی ہے:"دنیا ساری کی ساری متاع ہے اور دنیا کی سب سے بہترین پونجی نیک بیوی ہے "(ابن ماجہ) ویڈیو مذکور میں اسی حقوق سے متعلق تفصیلی بیان ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں مسلک اہل حدیث کی حقانیت کو مختصر طور پرپیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ محبت رسول کا نام نہاد دعوى کرنے سے کوئی فائدہ نہیں بلکہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سچی اطاعت وپیروی کی جائے تب جاکر اللہ کی محبت حاصل ہوگی نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں نہایت ہی دلکش انداز میں تقوى اور خشیت الہی پیدا کرنے کی تاکید کی گئی ہے.