ماہ صفر کے مسائل: زیر نظر مقالہ میں ماہ صفر کے احکام ومسائل کے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر روشنی ڈالی گئی ہے نیز اس ماہ سے نحوست وبد شگونی لینے سے روکا گیا ہے.
انسان پر اللہ کا کرم ہے کہ اسنے ایسے ایام وزمانے مقرر کئے جن میں بندہ اپنے رب کی عبادت کرکے نیکیوں میں اضافہ کرسکتا ہے اور گنا ہوں سے توبہ کرکے رب کی رحمت کا مستحق بن سکتا ہے , محرم الحرام کا مہینہ بھی انہیں میں سے ایک ہے جسکی دسویں تاریخ کوخاص اہمیت و فضیلت حاصل ہے جسکے اندر روزہ رکھنے سے سال گزشتہ کے صغیرہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں.زیر نظرمضمون میں اسی یوم عاشوراء کی فضیلت کا مختصر بیان ہے.
صحیح بخاری ومسلم میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: " جس نے اس (مدینہ منورہ) میں کوئی بدعت ایجاد کی یا کسی بدعتى کو پناہ دی – اس پراللہ تعالی ,فرشتوں اورتمام انسانوں کی لعنت ہو, اس سے اسکی کوئی توبہ وفدیہ یا فرضی ونفلی عبادت قبول نہ کی جائے گی"- زیر نظر مضمون میں مدینہ منورہ میں بدعت کا ارتکاب کرنے والوں اور بدعتی کو پناہ دینے والوں کے متعلق شرعی تحذیرکا بیان ہے.
یہ کتابچہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے فرمان (خذواعنی مناسککم) "مجھ سے حج کے طریقے سیکھ لو " کی مکمل تفسیرہے جس میں حج وعمرہ کے تمام احکامات ومسائل اور اعمال وفضائل نہایت عمدہ اسلوب ,آسان اورسلیس زبان میں اختصارکے ساتھ بتایا گیا ہے.
عشره ذی الحجہ نہایت ہی اہمیت وفضیلت کا حامل ہے اس عشرہ کی فضیلت کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ تمام بڑی اوراہم عبادات اس عشرہ میں جمع ہوگئی ہیں , جیسے نماز, روزہ ,صدقہ, حج ,قربانی ,تسبیح وتہلیل اورتحمید وتکبیروغیرہ جوکسی اوروقت اورکسی مہینہ میں جمع نہیں ہوتی.
کتاب وسنت صحیحہ کے مطابق عام فہم رہنمائے حج كا يہ پمفلٹ جس کو شیخ البانی رحمہ اللہ کی کتاب "مناسک حج وعمرہ " سے ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید ہے ،ضروراستفادہ حاصل کریں.
زیر نظر مقالہ میں جنازہ , قبر اور تعزیت سے متعلق مسلم معاشرہ میں پائی جانے والی چند بدعات کا جائزہ لے کر انکا شرعی رد پیش کیا گیا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
زکاۃ کے کیا فوائد ہیں ہیں؟ زکاۃ کے حقیقی مستحقین کون ہیں؟ زکاۃ فطرکا کیا حکم ہے ؟ اسکے مستحقین کون ہیں ان سب کے بارے میں جانکاری حاصل کریں مقالہ مذکورمیں.
پندر ہویں شعبان سے متعلق احادیث – ایک جائزہ: زیرنظر مقالہ میں پندرہویں شعبان کی رات سے متعلّق تمام روایتوں کا دراسہ کرکے شب براءت کی بدعت سے پردہ اٹھایا گیا ہے، اور اس سے دور رہنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔
زیر نظر مقالہ میں شیخ عطاء الرحمن ضیاء اللہ مدنی - حفظہ اللہ - نے ماہ رجب کی بدعات سے پردہ اٹھا کر ان سے دور رہنے کی تاکید فرمائی ہے۔ بدعت رجب کی تردید میں نہایت ہی اہم ومفید مضمون ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔
جب ظلم گزرتا ہے حد سے قدرت کوجلال آجاتا ہے : فرعون کا سرجب اٹھتا ہے موسی کوئی پیداہوتا ہے محرّم الحرام فرعونی ظلم سے نجات اوردنیا کے ظالموں کے لئےعبرت ودرس کا مہینہ ہے.