شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی - ویڈیوز
عناصر کی تعداد: 569
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ 3) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: وفاتِ یزید ، کربلا کے بعد اسلام کے زندہ ہونے کا دعوی اور اسکی حقیقت، کیایزید نام رکہنا درست ہے؟ کیا یزید کو "رحمه الله " کہنا درست ہے؟ وغیرہ۔۔۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ دوم) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: کیا یزید حسینؓ کا قاتل تھا؟ اگر یزید حسینؓ کا قاتل نہیں تھا تو کیا وہ انکی قتل پر خوش تھا؟ حسینؓ کے قتل پر یزید کا موقف ، عبد اللہ بن زبیرؓ کا حسینؓ کی وفات کے بعد مکہ میں خلافت کا دعوی ، اہل مدینہ کا یزید کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرنا، کبار صحابہ کا اہل مدینہ سے یزید کی بیعت نہ توڑنے کی اپیل، اہل مدینہ کے انکار پر یزید کا اعلانِ جنگ ، اہل مدینہ سے قتال پر یزید کا افسوس اور انہیں عطیات کی بوچھار، کیا یزید شرابی اور نماز کا تارک تھا؟ یزید کی مذمت میں وارد روایات کی تحقیق، یزید کے سلسلہ میں اہل سنت والجماعت کا موقف۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ اول) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: 1- مُردوں کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف 2-صحابہ کرام کے درمیان رونما ہونے والے اختلافات کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف 3-تاریخی روایات کی تحقیق وتفتیش 4- یزید کی پیدائش، اسکی خلافت ، حسین رضی اللہ عنہ کا یزید کی بیعت سے انکار، اہل کوفہ کی دعوت پر حسین رضی اللہ عنہ کا کوفہ جانے پر اصرار، سانحہ کربلاء اور حسین رضی اللہ عنہ کا اہل کوفہ کے ہاتھوں بے دردی سے قتل۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ مقصود الحسن فيضى –حفظہ اللہ- نے ماہ محرم کی اہمیت وفضیلت کا تذکرہ فرما کر اس ماہ میں اور خاص طور سے اسکی دسویں تاریخ کو نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے کئے جانے والے شرکیہ ومبتدعانہ رسوم واعمال کی سختی سے مذمت کی ہے-
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظہ اللہ – نے تقوی کا حقیقی مفہوم،تقوی کی اہمیت وفضیلت، ، متقی کی پہچان ، تقوی کے ثمرات ونتائج اور تقوی کے تقاضے وغیرہ سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مؤثر وقیع خطاب فرمایا ہے۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیو میں شیخ عبدالأحد بن عبدالقدوس- حفظہ اللہ- نے نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی عظمتِ شان کاعمدہ تذکرہ فرما کر اھل یوروپ کی طرف سے اسلام اور پیغمراسلام کی شان میں گستاخانہ فلم نشر کرنےکی شدت سے مذمّت کی ہے۔ساتھ ہی ساتھ اس توہین آمیز عمل کے اسباب کا بھی تذکرہ کیا ھے، اورایسے موقع پر تمام مسلمانوں سے صبروضبط اورتحمّل سے کام لینے کی درخواست کی ھے،اورزیادہ سے زیادہ آپ صلى الله عليه وسلم کی سنت کو زندہ کرنے اور آپ سے سچّی محبت کا اظہار فرمانے کی تاکید کی ہےـ
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ذہنی پریشانی( Depression) سے کیسےنجات پائیں؟: آج کے دور میں انسان جتنی مادّی ترقی کرتا چلا جارہا ہے اتنا ہی طرح طرح کے مسائل میں گھرتا چلا جارہا ہے۔ آج کے دور میں انسان کو پیش آنے والی پریشانیاں یا بیماریوں میں سے ایک اہم ترین بیماری جسے آپ روحانی بیماری کہ سکتے ہیں وہ ہے ڈپریشن۔ توآئیے ہم معلوم کرتے ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے؟ ڈ پریشن کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسکے کیا عوارض ہیں؟ ڈپریشن سے کیسے نجات پایا جا سکتا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں ـ
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیومیں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی شان میں مضحکہ خیزکارٹون اور فیلم بنانے والوں کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم شہوت پرست اور دہشت گرد نہ تھے،بلکہ آ پ صلى الله عليه وسلم سراپا رحمت کے مجسّم تھےـ آپ کی رحمت صرف انسانوں اور دوستوں کے ساتھ خاص نہ تھی بلکہ دشمنوں اورحیوانوں کے ساتھ بھی عام تھی ـ
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
فرض نماز کے بعد نمازیوں کے چاراحوال ہیں: 1-سلام کے بعد فوراً مسجد سے باہرنکل جانا 2-سلام کے بعد فوراً سنت پڑھنے لگنا 3-سلام کے بعد فوراً سرپرہاتھ رکھکریاقویّ یاقویّ کا ورد گیارہ بارلگانا 4-سلام کے بعد امام کے اجتماعی دعا مانگنے کا انتظارکرنا لیکن کیا یہ اعمال سنت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہیں یا اسکے مخالف؟ ان سب سوالوں کا تشفی بخش جواب جاننے کیلئے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عطاء الرحمن عبد اللہ سعیدی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اللہ کے نزدیک سب سے کامیاب وہوشیار وہ شخص ہے جو نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور نفسانی خواہشات کی اتباع وپیروی سے باز رھتا ہے تاکہ بروز قیامت محاسبہ الہی سے بچ سکے. ویڈیو مذکورمیں محاسبہ نفس کی طرف دعوت دے کراسکی اصلاح وتزکیے کا حکم دیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سود کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ سود کی قسمیں کیا ہیں؟ سود کے نقصانات کیا ہیں؟ سود کو اسلام نے کیوں حرام قراردیا ہے؟ سود پر مبنی معاشی نظام ومظالم سے نپٹنے کے طریقے کیا ہیں ؟ اسکے علاوہ سود سے متعلق دیگرمفید معلومات کیلئے شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ کی اس اہم ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکورمیں شیخ ذوالفقار حفظہ اللہ نے آیت کریمہ }يريدون ليطفئوا نور الله بأفواههم والله متم نوره ولو كره الكافرون{ (سورة الصف:8) کی نہایت ہی عمدہ تشریح فرمائی ہے.
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکورمیں طلاق کے احکام ومسائل کو شریعت کی روشنی میں مختصرا بیان کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : سیّد توصیف الرحمن راشدی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکورمیں فاضل خطیب نے اتحاد واتفاق کی اہمیت وضرورت کو اجاگرکرکے فرقہ بندی واختلاف سے بچنے کی تاکید کی ہے.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام سے پہلے عورت ذلت کی نظر سے دیکھی جاتی تھی ، بلکہ اسکی زندگی جانور سے بھی بدتر تھی’اسلام نے آکر عورت کو وہ عزت ووقار عطا کیا جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی. اسلام نے اسکی عفت وعصمت کی حفاظت کیلئے پردہ کا نظام نافذکیا ’ اسیطرح بلا پردہ کئے ہوئے اور اہم ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنے کو ممنوع قراردیا.ویڈیو مذکور میں شیخ عبدالمجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی پردہ کی اہمیت وضرورت سے متعلق نہایت ہی مؤثر ومفید خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں شیخ عبد المجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں صبر کا معنى ومفہوم’صبر کی اہمیت وضرورت’ صبر کے فوائد وثمرات’صبر انبياء ’صبر صحابہ’ صبرتابعين ’صبر سلف وغيره پر روشنى ڈالی ہے نہایت ہی مفید ومؤثر خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام ایک صاف ستھرا دین ہے جسمیں ہر قسم کی توہمات اور بدشگونی وبدفالی کی شدید مذمت کی گئی ہے, اسی طرح کسی دن یا مہینہ کو منحوس سمجھنے سے روکا کیا گیا ہے لیکن أفسوس ! اپنے آپ کو اہل سنت وجماعت کا دعوى کرنے والا مسلمان اس بیجا نحوست وبدفالی کا شکا ر ہے جسکی زندہ مثال ماہ صفرکو منحوس سمجھنا ہے. ویڈیو مذکورمیں شیخ عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے اسی نحوست سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے ضرور دیکھیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے صحابی رسول وکاتب وحی معاویہ رضی اللہ عنہ کی منقبت وفضیلت بیان کرکے انہیں طعن وتشنیع اور سب وشتم کا نشانہ بنانے والوں کی سختی سے ترید فرمائی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : سیّد توصیف الرحمن راشدی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قیامت کی بہت ساری نشانیاں ہیں جو اس دنیا میں بحکم الہی یکے بعد دیگرے واقع ہوتی رہتی ہیں ’جنکا مقصد یہ ہے کہ انسان ان نشانیوں پر غور وفکرکرکے زیادہ سے زیادہ نیکى وتقوى کا کام کرے تاکہ بروز قیامت عذاب الہی سے نجات پا کر جنت کا مستحق ہوسکے. ویڈیو مذکور میں انہیں نشانیوں کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ ومؤثّراسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرور مشاہدہ فرمائیں.