علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

مکہ، مدینہ اور اقصی کی تاریخ

عناصر کی تعداد: 31

  • اردو

    PDF

    زائرین مدینہ کی خدمت میں : زير نظر رسالہ مدینہ منورہ کی فضیلت،اس میں سکونت پذیر ہونے اور اسکی زیارت کرنے کے منجملہ آداب کے بیان میں ہے، شہر مدینہ کی فضیلت وزیارت کے موضوع پر نہایت ہی علمی وتحقیقی کتاب ہے جسے مدینہ یونیورسٹى کے سابق وائس چانسلر اور مسجد نبوی کے واعظ ومدرس شیخ / عبدالمحسن حمد العباد حفظہ اللہ نے ترتیب دی ہے. حجاج کرام اور معتمرین کیلئے خصوصی طورپر اسکا مطالعہ مفید ہے.

  • اردو

    PDF

    زیارتِ مدینہ آداب وفضائل: زیر نظر پمفلٹ میں مدینہ طیبہ کی حرمت وفضیلت، آداب زیارت مسجد نبوی اور زائرین کی طرف سے کی جانے والی چند بدعات کا مختصر تذکرہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    مجھ سے مسجدحرام کی تاريخ کے بارہ میں ایک مقالہ مطلوب ہے ، اس سلسلہ میں میں آپ سے تعاون چاہتا ہوں ؟

  • اردو

    PDF

    بے شک روئے زمین پر اللہ کے کچہ ایسے فرشتے مقرر ہیں جو نبی صلى اللہ علیہ وسلم تک امّتیوں کی درودو سلام پہنچاتے رہتے ہیں مگراس کے باوجود بھی اکثر لوگ حجاج کرام اور زائرین مدینہ کے ہاتھوں خط وکتابت یا زبانی طورپر نبی صلى اللہ علیہ وسلم تک درود و سلام بھجواتے رہتے ہیں جو سراسر بدعت ہے کیونکہ سلف صالحین اور ائمہ عظام کے هاں اسکا کوئی تصور نہیں تھا.

  • اردو

    PDF

    یہ کتاب جو عربی زبان میں لکھی گئی ہے اور جس کے مؤلف صاحب الجامع الکامل سابق مدرس حرم نبوی شیخ ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ ہیں،اس کتاب میں حرمین شریفین کی فضیلت اور اسکے تقدس کو اجاگر کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    خُطبات حرم (کوکبۃ الکوکبۃ ): اسلام نے خطابت کی شان نہایت بلند کی ہے کیونکہ دعوت وتبلیغ میں فن خطابت کوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم خطباء کے امام اوران کے لئے بہترین نمونہ تھے۔خطابت کا یہ سنہرا سلسلہ سلف صالحین میں اسی طرح ایک سے دوسرے تک منتقل ہوتا رہا، یہاں تک کہ ہم تک بھی اس کی جھلکیاں اور آثارپہچنے۔موجودہ دورمیں انٹرنٹ کی ایجاد نے مسلمانوں تک اسلام کا پیغام پہنچانا بہت آسان کردیا ہے لہذا خطیب کی ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے، خطیب کو اس ماہرطبیب کی طرح ہونا چاہئے جو معاشرے کی بیماریوں کی تشخیص اوران کے اسباب کا جائزہ لے کرحکمت ودانائی سے صحیح علاج تجویزکرے۔اوراس سلسلے میں اسے اپنے سامنے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ حسنہ رکھنا چاہئے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ معتدل اور متوازن راستہ فراہم کرتا ہے۔خطیب کو چاہئے کہ اپنے خطاب میں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور ان میں اتحاد پیدا کرنے والی باتیں کرے تاکہ ان میں ایسی دراڑیں نہ پڑیں جن سے معاشرے کی چُولیں ڈھیلی ہوں۔ یقیناً وہ خطیب عقلمند ہوگا جو اپنے منصب کو پہچانے ،اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور سامعین کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی بات کو رکھے۔زیرنظرکتاب’’کوکبۃ الکوکبۃ‘‘ اختصار’’ کوکبة المنيفة من منبرالكعبة الشريفة"ان خطبات جمعہ کا پہلا مجموعہ ہے جو مسجد حرام کے امام وخطیب وسربراہ امورحرمین شریفین ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبد العزیز السدیس حفظہ اللہ نے ارشاد فرمائے ہیں اورجسے افادہ عام کی خاطرشیخ عبد الہادی عمری مدنی حفظہ اللہ نے بہترین اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔قارئین کرام!یہ بات واضح رہے کہ امام محترم ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس حفظہ اللہ کی دنیا بھرمیں تلاوت قرآن مجید کے منفرد اسلوب کی وجہ سے ایک خاص پہچان ہے۔دنیا کے کروڑوں مسلمان آپ کے اسلوب تلاوت سے اپنی تلاوت کو مربوط کرنا باعثِ سعادت سمجھتے ہیں۔اس بلند مقام کے ساتھ ساتھ آپ نہایت بلند پایہ خطیب،پختہ عالم دین اور صاحب ِ اسلوب ادیب ہیں۔آپ کے خطبات کی شان نرالی ہے،زبان وبیان کی مہارت گویا موجیں مارتا ہوا سمندر ہے۔عموماً حمد وثنا ہی میں خطبے کے موضوع کا خلاصہ سمیٹ دیتے ہیں،پھرحالاتِ حاضرہ پر بقدر ضرورت تبصرہ اورعالم اسلام کے مرکزی منبرسے متعلقین،حکّام،مبلغین،صحافی،اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ان کی ذمہ داریوں کی حکیمانہ اسلوب میں یاد دہانی آپ کا خاص امتیازہے۔ علامہ موصوف کے دل میں دنیا بھرکے مسلمانوں کے لئے جوتڑپ ہے اس کا اندازہ ان خطبات پر نظرڈالتے ہی ہوجاتا ہے۔اورامّتِ مسلمہ کے لئے شیخ محترم کی پرسوز دعاؤں کا تذکرہ توزبان زدخاص وعام ہے۔ خطباتِ جمعہ کا یہ خوبصورت گلدستہ امام حرم کی طرف سے دنیا کے ائمہ وخطبائے مساجد کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے۔ (نظرثانی:طارق جاویدعارفی اوران کے رفقاء ناشر:مکتبہ دارالسلام،ریاض۔سعودی عرب)

  • اردو

    PDF

    تاریخ مدینہ منوّرہ: یہ کتاب مدینہ منوّرہ کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا مدینہ منوّرہ کی بنیاد وتعمیر، اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ ۔کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مدینہ منوّرہ کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے مسجد نبوی شریف، مسجد قبا،جبل اُحد، اور بقیع الغرقد وغیرہ۔ ۔مسجد نبوی کے تفصیلی ذکر کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد نبوی میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ ۔کتاب میں قابل اعتماد اور اصل مصادر سے ماخوز متعدّد تصاویر شامل کی گئی ہیں جو موضوع کے مختلف پہلؤوں کو اُجاگر کرتی ہے۔ ۔۔کتاب کے آخر میں زائرین کی رہنمائی کے لئے مسجد نبوی اور دیگر مقدّس مقامات کی زیارت کے آداب اختصار کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، معتبر روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔ مدینہ منوّرہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام ، ریاض ، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)

  • اردو

    PDF

    تاریخ مکّہ مُکرّمہ : یہ کتاب مکہ مکرّمہ اور بیت اللہ شریف کے مختلف پہلؤوں سے بحث کرتی ہے اور ان خاص تاریخی واقعات کا ذکر کرتی ہے جن کا بیت اللہ شریف کی بنیاد وتعمیر،اس کے تقدّس اور دینی مقام ومرتبہ سے براہ راست تعلّق ہے۔ کتاب میں ان مقامات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جن کا ذکر مکہ مکرّمہ کے ذکر کے ساتھ لازم ملزوم ہے، جیسے حجر اسود،چاہ زمزم، منی اور عرفات وغیرہ۔ خانہ کعبہ اور مسجدحرام کے لئے الگ عنوان قائم کیا گیا ہے جس میں تاریخ کے مختلف ادوار میں مسجد حرام میں ہونے والی توسیع اور تزئین وآرائش کا تذکرہ ہے۔ کتاب کےآخری حصّہ میں حجاج بیت اللہ الحرام اور معتمرین کی رہنمائی کے لئے مناسک حج اور عمرہ کی ادائیگی کا مکمل طریق کار اور مختصراحکام ذکر کئے گئے ہیں۔ دوران تالیف اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ صرف مستند واقعات، روایات اور صحیح احادیث ہی کتاب میں شامل کی جائیں۔مکہ مکرّمہ کی تاریخ اور اس کے احوال کے موضوع پر یہ کتاب ایک اسلامی لائبریری کی حقیقی ضرورت ہے جو عام قارئین اور محقیقین کے لئے یکساں مفید ہے۔ (اعداد کردہ شعبہ تحقیق وتالیف دارالسلام، نظرثانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ)

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں قبرستان ‘‘بقیع الغرقد’’ کی زیارت کا مسنون طریقہ بیان کر کے اس موقع پر حُجّاج و معتمرین سے صادر ہونے والی غلطیوں سے خبر دار کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    پیش نظر ویڈیو میں ’’ شُہداءِ اُحد‘‘ قبرستان کی زیارت کے وقت حجّاج و معتمرین سے واقع ہونے والی غلطیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے ، جن میں سے مُردوں کو پُکارنا، وہاں کی مٹی وپتّھروں سے تبّرک حاصل کرنا، وہاں کی قبروں پر بال و ناخن پھینکنا اور تالے وغیرہ ڈالنا سب سے اہم ہے۔

  • اردو

    PDF

    وہ مقدس چٹان جس پرنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی معراج کے دن سوار ہوئ تھی کہتے ہیں کہ اللہ تعالی کی قدرت سے ہوا میں معلق ہے ، اس بارہ میں فتوی دیں اللہ تعالی آپ کوجزاۓ خیر عطافرماۓ ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کچھ دیر قبل مجھے ایک ای میل لیٹر ملا جس میں مسجد اقصی کی حالت اورمسجداقصی اورقبہ صخرہ کے درمیان فرق کیا گيا ہے تو کیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس کی وضا حت کریں کہ مسجد اقصی اورقبہ صخرہ کے درمیان فرق ہے ؟ ہم سب اسلامی جگہ پریہ کیوں دیکھتے ہیں کہ ہرجگہ پرہی یہ قبہ مسجد اقصی کی نشاندہی کرتا ہے ، میں اور بہت سارے مسلمان اس فرق کوجانتے تک نہیں ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ماء زمزم کی کیا قدرومنزلت اورفضیلت ہے اورمسلمان زمزم پراتنےحریص کیوں ہیں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    زمزم کے فائدے کیا ہيں ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیا زمزم کی کوئ اھمیت وقیمت ہے ، اورکیا کو‏ئ ایسی حدیث واد ہے جس میں ماء زمزم کوشفا قرار دیا گیا ہے ، یا یہ کہ پینے سے قبل کو‏ئ نیت کرنا ضروری ہے ؟ جزاکم اللہ خیرا ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں مسلمان ہونے کے ناطے مسلسل یہ سنتارہا ہوں کہ قدس شہر ہمارے لیے بہت ہی اہم ہے لیکن اس کا سبب کیا ہے ؟ مجھےاس کا توعلم ہے کہ نبی اللہ یعقوب علیہ السلام نے مسجد اقصی اسی شہر میں بنائ ، اورہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد اقصی میں سب انبیاء کی نمازمیں امامت کرائ جو کہ سب انبیاء کی رسالت اوروحی الہی کی وحدت پردلیل ہے ۔ توکیا اس کے علاوہ کوئ اوربھی ایسا سبب پایاجاتا ہے جواس شہرکی اہمیت واضح کرے ، یا کہ اس سبب سےکہ ہم یھودیوں کے ساتھ معاملات نہ کریں ؟ مجھے توایسا لگتا ہے کہ اس شہرمیں ہم سے زیادہ حصہ یھودیوں کا ہے ۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میں نے اپنے شيخ سے سنا ہے کہ اسماعیل علیہ السلام کی والدہ ھاجرحجر اسما‏عیل ( حطیم ) میں دفن ہیں کیا یہ صحیح ہے ؟

  • اردو

    PDF

    کیا مکہ اورمدینہ کے کبوتروں میں کوئ خصوصیت پائ جاتی ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    موجودہ جگہ پرکعبہ کون لایا تھا ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    کیامقام ابراھیم علیہ السلام پر نشانات ابراھیم علیہ السلام کے پاؤں کے ہیں یا کہ نہیں ؟

صفحہ : 2 - سے : 1