معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 32

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کی شکل میں سود کے نقصانات اور حلال کمائی کی اہمیت سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں.

  • اردو

    MP4

    قرآن وحدیث میں سود خوری کی بڑی قباحتیں آئی ہیں براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ سود کے بہتر دروازے ہیں اسکا ادنی درجہ ماں کے ساتھ بدکاری کرنا اور سب سے بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر زبان درازی کرے " ( طبرانی نے اسکو معجم الأوسط میں روایت کیا ہے) ویڈیو مذکور میں سود خوری کی مذمت اور اسکے مفاسد کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    MP3

    مُقرّر : فضل الهي ظهير

  • اردو

    PDF

    تعليم الفرائض(أردو) زیر تبصرہ کتاب’’ تعلیم الفرائض‘‘محدث العصر مجتہد وفقیہ حافظ عبداللہ محدث روپڑی﷫ کے لائق ترین شاگرد اور روپڑی ﷫ کے فتاوی ٰ جات کو تین مجلدات میں فتاویٰ اہل حدیث کے نام سے مرتب کرنے والے ابوالسلام مولانا محمد صدیق سرگودہوی﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔ یہ کتاب در اصل محدث روپڑی کے ارشاد پر ’’وارثت اسلامیہ‘‘ کےنام سے مرتب کیے گئے نقشہ کی طبع دوم ہے مولانا صاحب نے جب اس نقشہ کومرتب کیا تو اکابر علماء وقت نے اسے بہت پسند کیا ۔تو پھر مرتب نے اس میں بعض مسائل کا اضافہ کیا اور اسے ’’تعلیم الفرائض ‘‘ کے نام سے شائع کیا ۔اسلامی وراثت کے موضوع پر یہ کتا ب مختصر ،جامع اور آسان تصنیف ہے ۔ اسی وجہ سے اکثر مدارس سلفیہ میں شامل نصاب ہے۔ (م۔ا)ناشر:ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ،سرگودھا،پنجاب،پاکستان۔

  • اردو
  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو میں شیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ نے قرآن وسنت کی واضح دلیلوں کی روشنی میں سود کی حرمت ومذمّت کو بیان کرکے اس سے بچنے کی تلقین کی ہے۔

  • اردو

    PDF

    500 سوال و جواب برائے خرید وفروخت: ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘(سورۃ البقرۃ:۲۰۸)، لہذا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی مَن مانی کرے او ر اپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کے متعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات درست کرسکے اور انہیں شریعت کے منشا کے مطابق انجام دے سکے ۔ كتاب کی اہمیت کے پیش نظر پروفیسر عبد الجبار حفظہ اللہ نے اسے نہایت عرق ریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کی تیاری ونشرو اشاعت میں شریک جملہ حضرات کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميں مطلقہ ہوں اور طلاق اس ليے طلب كى كہ خاوند نے مجھے چھوڑ ركھا تھا، اور اس ليے بھى كہ اسنے رشوت دے كر بے اے كى جعلى ڈگرى حاصل كى، اور يہ علم ميں رہے كہ ميں نے اسے نصيحت بھى كى كہ اس گواہى سے آنے والا مال حرام ہے اور پھر وہ بھى اس سے غافل نہ تھا اسے اس كا علم بھى تھا اس نے كئى بار رشوت دى اور جو چاہتا تھا وہ حاصل بھى كيا. اس كے علاوہ اس نے اپنے اٹھارہ سالہ بھائى كو بھى ميرے ساتھ فليٹ ميں ركھا اور اسے چابى دے ركھى تھى كہ جب چاہے آئے اور جائے، اس سلسلہ ميں ميرا خاوند كے ساتھ اختلاف بھى ہوا، اور اسى وقت ميرے خاوند نے ميرے گھر والوں كى تذليل بھى كى جنہوں نے اس كے ساتھ كوئى برا سلوك نہيں كيا تھا. يہ علم ميں رہے كہ خاوند كى ملازمت كى وجہ سے ہم كسى دوسرے ملك ميں اكٹھے رہتے تھے اس كے بعد خاوند نے مجھ سے ٹيلى فون بھى لے ليا اور بغير محرم مجھے اپنے پانچ سالہ بچے كے ساتھ اپنے ملك بھى روانہ كر ديا صرف ميرے ساتھ خادمہ تھى، تو يہاں سے اس نے ميرے ساتھ عليحدگى اور بائيكاٹ شروع كيا، اس كے بعد اور بھى بہت سارى مشكلات پيدا ہوئيں جن ميں غير اخلاقى حركات بھى تھيں اور ميں نے طلاق كا مطالبہ كر ديا، تو كيا ميرے طلاق طلب كرنے ميں مجھے كوئى گناہ تو نہيں، اس كا ميرے ساتھ اكثر طور پر معاملہ ايك ملازمہ جيسا تھا اور نہ ہى احترام كرتا تھا.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ميرے والد نےوفات سے ايك برس قبل ہميں تين لڑكيوں اور ايك لڑكے كواس كے خاص مالي حساب وكتاب كےاوراق ديے جوانہوں نے ہمارے ليے ہم سے كئي برس دور رہ كر كتني مشكلات سے جمع كيے ، ہم سب جانتے ہيں كہ انہوں نے ہمارے ليے يہ سب كچھ كرنے ميں كتني مشكل اٹھائي اس ليے احتراما ہم ميں سےكسي ايك نے بھي يہ جرات نہيں كي كہ اس مال ميں سے ان كے پوچھےبغير كچھ رقم نكلوائے . ميرےبھائي اور بہن كےدرميان جھگڑا ہوا جس كي بنا پر بھائي نے اكاؤنٹ سےساري رقم نكلوا لي ، والد مرحوم لڑكيوں كي طرف داري ميں تھے جس كي بنا پر بھائي ( اللہ اسے معاف فرمائے) نے وہ ساري رقم نكلوا لي جووالد صاحب نےاس كے اكاؤنٹ ميں ركھي تھي اور اس كےكاغذات بھي اسے دے ديے تھے، اور جب بھائي كواس وصيت كا علم ہوا تواس نے اس كےخلاف دعوي دائر كرديا جس ميں اس نے وصيت اور اس كي مشروعيت ميں كيڑے نكالنے كي كوشش شروع كردي . جب والد صاحب كوبنك سے اس كا علم ہوا توانہيں بہت شديد صدمہ پہنچا ، اور اسے رقم واپس كرنے كا كہا اس ليے كہ انہيں بيماري ميں رقم كي ضرورت ہے ليكن بھائي نے والد صاحب كورقم واپس كرنے سے انكار كرديا جس كا والد صاحب پر بہت برا اثر ہوا ، اور والد صاحب بھائي پر ناراضگي كي حالت ميں ہي فوت ہوگئے ، صحيح ہوش وحواس ميں رہتے ہوئے انہوں نے وفات سے قبل بيٹيوں كےليے ايك تہائي كي وصيت لكھ دي يہ وصيت بھائي كےليے بطورسزا تھي . ميں نے خود بھي يہ وصيت ماننے سے انكار كرديا تھا كيونكہ ميں اس وصيت پر خوش نہيں تھي اور ميں نے صرف اپنا شرعي حق ليا اور اپني بہنوں كي بھي نصيحت كي كہ اس وصيت كوچھوڑ ديں تا كہ اگر والد صاحب كسي غلطي ميں پڑے ہوں تو ہم اس شك سے بھي نكل سكيں ، اور اسي طرح بھائي كےساتھ بھي صلہ رحمي قائم رہے جيسا كہ اللہ تعالي نے ہميں حكم بھي ديا ہے ، ليكن انہيں اس پر مطمئن كرنے كي ميري كئي كوشش كامياب نہ ہوسكيں اور انہوں نے اس وصيت پر عمل كرنے كےليے مقدمہ بازي كا راستہ اختيار كر ليا . ميري والدہ مرحومہ كےآنسو بھي انہيں اس مطالبہ سے باز نہ ركھ سكے ، ميں نے بھائي كےساتھ بھي كئي ايك بار كوشش كي كہ وہ والد صاحب كے نام اور شہرت كي حفاظت كي خاطر بہنوں كےساتھ مقدمہ بازي ميں نہ پڑے ليكن اس ميں بھي كامياب نہ ہوسكي ، اور اسے كہا كہ يہ سب كچھ وہ اپنے ليے دنيا ميں ان اعمال كي سزا تصور كرلے جو كچھ اس نے والد صاحب كے ساتھ كيا تھا ، ليكن اس نے جو اپنا حق سمجھ ركھا تھا اس سے پيچھے ہٹنے سے انكار كرديا ، اور دونوں فريق مجھے يہ كہنا شروع ہوگئے كہ تم حق كا ساتھ نہيں ديتي ، ميں نے ابتدا سے ہي اس جھگڑے ميں نہ پڑنے كا فيصلہ كرليا اور وكيل كےذريعہ اس معاملہ سے انكار كرتي رہي . ميري گزارش ہے كہ اس بارہ ميں آپ جوشرعي حكم ديكھتے ہيں وہ بيان كريں اور ميري بہنوں كا اس ميں شرعي حق كيا ہوگا ، اور ان كےمتعلق ميرے كيا واجبات ہيں ميري صلہ رحمي كي كئي ايك كوشش كےباوجود انہوں نے ميرے بارہ ميں موقف اختيار كرركھا ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    ہمارے گھر ميں ايك ملازمہ كام كرتى ہے جو كہ مسلمان نہيں، والدہ نے اسے ہر قسم كا كھانا پكانے كى تعليم دى حتى كہ وہ اس ميں ماہر ہو گئى ہے، اور ملازمہ نے خود ہى كھانے كے سارے طريقے ايك كاپى ميں لكھ ليے ہيں، سوال يہ ہے كہ: اب والدہ اس كى وہ كاپى اس دليل كے ساتھ ملازمہ كے علم كے بغير لينا چاہتى ہے كہ يہ سب كچھ اس نے ہى سكھايا ہے، اور اسے يہ لينے كا حق حاصل ہے، تو كيا يہ ملازمہ پر ظلم شمار تو نہيں ہو گا ؟

  • اردو

    PDF

    شرعى علم كا مذاكرہ اور مطالعہ كرتے وقت بعض طلباء شرط ركھتے ہيں كہ جو بھى كسى مسئلہ ميں غلطى كريگا وہ غلطى كى تصحيح كرنے والے كو ايك كتاب خريد كر ديگا، تو كيا يہ حلال ہے ؟

  • اردو

    DOC

    كيا سامان كی قيمت بڑھا كرقسطوں ميں فروخت كرنا جائز ہے ؟

  • اردو

    PDF

    مال حرام سے توبہ کرنے کے بعد اگر انسان کو اس مال کے استعمال کی ضرورت پڑ جائے تو شرعی نقطہ نظر سے اسکا کیا حکم ہے ؟۔ فتوی مذکور میں اسی کا تفصیلی جواب پیش ہے۔

  • اردو

    PDF

    زير مطالعہ کتاب قرض کے فضائل ومسائل کے سلسلے میں ہے جسمیں فاضل مؤلف پروفیسر ڈاکٹر فضل الہی –حفظه الله - نے مندرجہ ذیل مباحث کو موضوعِ گفتگو بنایا ہے: مبحث اوّل: قرض اور اسکی شرعی حیثیت مبحث دوم: قرض دینے اور مقروض کے ساتھ حسن معاملہ کی تلقین مبحث سوم: ادائیگی قرض کی تلقین مبحث چہارم: قرض کی واپسی کے لئے قانونی اقدامات مبحث پنجم: ادائیگی قرض کو یقینی بنانے کیلئے بعض تدبیریں مبحث ششم: نا دار مقروض کی اعانت مبحث ہفتم: ادائیگی قرض میں تاخیر پر تجویز کردہ دو سزاؤں کی شرعی حیثیت مبحث ہشتم: قرض کے ساتھ کوئی اور شرط لگانا مبحث نہم: قرض کی زکٰوۃ مبحث دہم: بنک کارڈ اور ان کی شرعی حیثیت

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    میرے والدین نے قسطوں پرگھرخریدا ہے اوروہ اس قرض پرسود ادا کرتے ہيں ، اوراب انہوں نے حج پرجانے کا فیصلہ کیا ہے اورمکان کی اقساط کی ادائیگي کے ابھی پندرہ برس باقی ہیں توکیا مقروض ہونے کے باوجود ان کےلیے حج کی ادائیگي جائزہے ؟ آیاانہیں پندرہ برس انتظار کرنا چاہیے کہ نہیں ؟ اوراگرفی الحال ان کےلیے حج کی ادائيگي جائزنہيں توکیا وہ اس دوران عمرہ ادا کرسکتے ہیں ؟

  • اردو

    MP4

    سود کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ سود کی قسمیں کیا ہیں؟ سود کے نقصانات کیا ہیں؟ سود کو اسلام نے کیوں حرام قراردیا ہے؟ سود پر مبنی معاشی نظام ومظالم سے نپٹنے کے طریقے کیا ہیں ؟ اسکے علاوہ سود سے متعلق دیگرمفید معلومات کیلئے شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ کی اس اہم ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    YOUTUBE

    زیر نظر ویڈیو میں حلال کمائی کی اہمیت’ تجارت کے اصول ’ بینکنگ کے مسائل’ سرمایہ کاری’ سبسڈی’ انشورنش اور شئربازار وغیرہ جیسے حساس موضوع سے متعلق نہایت ہی مفید بیان پیش کیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    PDF

    موجودہ دور میں سود معاشرے کا ایک ناسور بن چکا ہے جسکے برے اثرات سے اکثر لوگ متاثر ہیں کتاب مذکور میں اسی سود کی تباہ کاری اور اور معاشرے پر اسکے برے اثرات سے متعلق شرعی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور سودی کاروبار سے اپنے معاشرے کو بچائیں.

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں تجارت کی اھمیت اور حلال کمائی کی فضیلت بیان کی گئی ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں تجارت کی اھمیت اور حلال کمائی کی فضیلت بیان کی گئی ھے۔

صفحہ : 2 - سے : 1