- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- طہارت
- نماز
- جنائز
- زکاۃ
- روزہ
- حج وعمرہ
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- عبادات
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ
یہ صفحہ ترجمہ قرآن کریم کے لئے خاص ھے، اس میں دنیا کی تمام زندہ زبانوں میں ترجمہ قرآن کو رکھا گیا ھے ، ھماری کوشش ھے کہ اغلاط سے پاک ترجمہ قرآن کو یھاں جگہ دیں، اس لئے قارئین سے درخواست ھے کہ کسی بھی زبان میں ترجمہ قرآن کو ھمیں ھدیہ کریں تاکہ اس صفحہ میں زیادہ سے زیادہ ترجمہ قرآن کو جگہ دے سکیں ۔
عناصر کی تعداد: 8
- مین پیج
- انٹرفیس کی زبان : اردو
- مشتملات کی زبان : تمام زبانیں
- قرآن کریم کے معانی کا ترجمہ
- اردو ترجمہ : ثناء الله شبير أحمد مدني
یہ قرآنِ کریم کے معانی و مطالب کا بے حد آسان اردو ترجمہ ہے، جس میں عوام کے ذہن کو سامنے رکھتے ہوئے آسان اسلوب اپنایا گیا ہے۔ اردو زبان میں متداول ۱۰سے زائد تراجم ِ قرآن کو سامنے رکھ کر اس ترجمے کو پیش کیا گیا ہے۔ ہر سورہ کا خلاصہ سورہ کے شروع ہی میں ذکر کر دیا گیا ہے، تاکہ پہلے سے ذہن تیار ہو جائے۔ کہیں کہیں بریکٹ کے درمیان آیت کی تشریح کی گئی ہے۔
- اردو مؤلّف : حافظ صلاح الدین یوسف مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ وتفسیر تیسواں پارہ: اس کتاب میں فاضل مصنف حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے جزء عم کا ترجمہ وتفسیر ذکر کرکے اپنی مشہور تفسیر ‘‘احسن البیان’’ کے تفسیری نکا ت ومعارف کو جمع کردیا ہے، اس کتاب کا مدارس اسلامیہ میں بطور نصاب داخل کرنا کا فی مفید ہوگا۔
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو ترجمہ : حافظ نذر احمد مراجعہ : مولانا عزیز زبیدی
قرآن کریم کے معانی کا آسان اردوترجمہ: قرآن کتاب الہی ہے جس میں انسانوں کی رشدوہدایت اوربھلائی وکامیابی کے تمام اصول وضوابط بیان کردئے گئے ہیں،لہذا ضرورت ہے کہ ہم اس کے معانی کوسمجھ کرپڑھیں،اوراس کے احکام کے مطابق عمل کریں تاکہ دنیاوآخرت کی سعادت اور رضائے الہی کا حقدار بن سکیں۔ اورقرآن چونکہ عربی زبان میں ہے اس لئے عربی نہ جاننے والوں کے لئے اس کا سمجھنا دشوار تھا، لہذا اس بات کا خیال کرتے ہوئے حافظ نذراحمد صاحب نے اس کا آسان اردو ترجمہ فرمایا،اس ترجمہ کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ: اس میں ہرکلمہ کا لفظی ترجمہ کیا گیا ہے اور اس کے نیچے ہی اس کا سلیس ومحاورتی ترجمہ بھی کردیا گیا ہے،ساتھ ہی اس ترجمہ کوتمام مکاتب فکر(اہل حدیث،دیوبندی،بریلوی) کے علما ئے کرام کی مکمل تائید واتفاق حاصل ہے۔عربی نہ جاننے والوں کے لئے قرآن فہمی میں یہ ترجمہ بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔ مترجم: حافظ نذراحمد مراجعہ :مولانا عزیز زبیدی ودیگرعلمائے کرام۔ ناشر: مسلم اکادمی،محمد نگر،لاہور۔ (ش۔ر)
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لیے رُشد وہدایت کا ذریعہ ہے،اللہ تعالیٰ نے اس کتابِ ہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے جیسا کہ ارشاد گرامی ہے : (و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء)، اور قرآن مجید سینکڑوں موضوعات پرمشتمل ہے، مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتابیں تصنیف کی ہیں ،علامہ وحید الزمانؒ کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘ اور شمس العلماء مولانا سید ممتاز علیؒ کی’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مضامین قرآن ‘‘ از زاہد ملک بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے ، فاضل مؤلف نے رب ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم جامع عنوانات میں اس طر ح تقسیم کیا ہے کہ جس سے عام مسلمانوں کو قرآنی تعلیمات، ہدایات واحکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔( ان شاء للہ) ،فاضل مؤلف نے تمام موضوعات کو الف بائی ترتیب سے مرتب کیا ہے اور ہر موضوع سے متعلق آیا ت کا ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ یہ کتاب قرآن مجید کے مضامین کو سمجھے او رجاننے کے لیے انتہائی مفید اور ہر لائبریری اور گھر میں رکھنے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)( م۔ا)۔