علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

توسّل

عناصر کی تعداد: 11

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتابچہ میں اہل جاہلیت کی بعض شرکیہ امور کا تذکرہ کرکے ان سے خبردار کیا گیا ہے،جیسے مُردوں سے شفاعت طلب کرنا،ان کا وسیلہ پکڑنا،ان کے لئے عبادت کرنا وغیرہ۔اسی طرح وسیلہ کی جائز(شرعی) وناجائز(غیرشرعی) صورتوں کو بیان کرکے اس سلسلہ میں بعض باطل پرستوں کے شبہات کا بھی ازالہ کیا گیا ہے۔نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور مستفید ہوں۔

  • اردو

    PDF

    سوال: کیا فوت شدہ صالحین اور نيك لوگوں كےمقام ومرتبہ کی بنا پر زندہ لوگوں پر اللہ تعالیٰ كرم كرتا ہے ، جب ہم اللہ تعالیٰ سے کسی صالح اور نيك شخص کی نيکی اور اصلاح اور اس کی عبادت كےواسطےسے کسی مصيبت سے چھٹكارا طلب كريں، حالانكہ ہميں علم ہے كہ فائدہ صرف اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہی ہوتاہے ؟

  • اردو

    YOUTUBE

    کیا وسیلہ کے بغیردعا قبول نہیں ہوتی؟: ویڈیو مذکورمیں شیخ سید توصیف الرحمن راشدی –حفظہ اللہ- نےٍ نہایت ہی سختی سے ان لوگوں کی تردید فرمائی ہے جو اللہ سے دعا وپکارکے وقت کسی نبی، فرشتہ، پیر،اور مردہ وغیرہ کا وسیلہ پکڑتے ہیں.اورصرف رب العالمین سے ڈائرکٹ دعا کرنے کو واجب قراردیا ہے. نہایت ہی مؤثربیان ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    وسیلہ کا معنى ومفہوم کیا ہے؟ وسیلہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ مشروع وغیرمشروع وسیلہ کیا ہیں؟ قرآن وحدیث میں وسیلہ کن معنوں میں استعمال ہوا ہے؟ کیا وسیلہ اختیار کرنا ضروری ہے؟ وسیلہ سے متعلق کیا شبہات ہیں؟ وسیلہ سے متعلق ضعیف وخودساختہ روایات وغیرہ کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عطاء الرحمن سعیدی وشیخ عبدالہادی مدنی حفظہما اللہ کے سوال وجواب پرمشتمل اس ویڈیوکا ضرور مشاہدہ فرمائیں-

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں وسیلہ کی تعریف , اسکی شرعی حیثیت, اور اس سے متعلق پائی جانے والی غلط تصوّر وغیرہ کے بارے میں نہایت ہی عمدہ روشنی ڈالی گئی ہے.

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب میں جائز وناجائزوسیلہ کے احکام واقسام نیز بدعی توسل سے متعلق پائی جانے والی تمام کمزور دلائل ا ور شکوک وشبہات کا شرعی تفصیلی جائزہ لے کرانکا مسکت جواب دیا گیا ہے میری نظرمیں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب" قاعدۃ جلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ " کےیعد یہ کتاب توسل کے باب میں نہایت ہی اہم اورجامع ومانع سمجھی جاتی ہے.

  • اردو

    PDF

    ماہنامہ جہلم السنۃ: خصوصی اشاعت وسیلہ نمبر:اس عدد میں درج ذیل موضوعات کے تحت مضامین پیش کئے گئے ہیں: وسیلہ ۔۔۔مفہوم واقسام ۔ وسیلہ اور قرآن کریم۔ وسیلہ صحیح احادیث اور فہم سلف کی روشنی میں۔ مختلف مکاتب فکراور وسیلہ ۔ وسیلے کی ممنوع اقسام پر دلائل کا جائزہ۔ آدم علیہ السلام کا وسیلہ۔ آپﷺ اگرنہ ہوتے۔۔۔ ۔ نماز غوثیہ ۔ صفحات کی تعداد:267

  • اردو

    PDF

    کتاب الوسیلہ لابن تیمیہ: شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا اسم گرامی محتاج تعارف نہیں ۔ساتویں صدی ہجری میں جب کہ ہر طرف شرک و بدعت ،تصوف و فلسفہ اور الحاد ولادینیت کے گھٹا ٹوپ اندھیرے چھائے ہوئے تھے،جناب امام نے توحید رسالت اور آخرت پر ایمان و یقین کی قندیلیں روشن کیں او ر شرک و بدعت کے خلاف عَلَمِ جہاد بلند کیا۔امام صاحب کے زمانہ میں ایک گمراہ کن عقیدہ یہ بھی فروغ پارہا تھا کہ اللہ تعالی تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کسی بزرگ کے وسیلہ کی ضرورت ہے ۔جس طرح ایک عام شہری کسی درمیانی واسطہ کے بغیر براہ راست بادشاہ وقت تک نہیں پہنچ سکتا،اسی طرح اللہ عزوجل کا تقرب بھی کسی توسط کے بغیر ممکن نہیں ۔ظاہر ہے کہ یہ نظریہ قرآن وحدیث سے کسی طرح میل نہیں کھاتا لہذا امام صاحب نے اس کی پرزور تردید کی اور شرعی دلائل کی روشنی میں وسیلہ کے جائز و ناجائز پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی ۔موجودہ زمانے میں بھی یہ مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ اہل بدعت وسیلہ کے غلط تصور کو معاشرے میں پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں ۔لہذا ہر متبع سنت کو اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ حقیقت حال سے آگاہ ہو سکے اور شکوک و شبہات سے خود بھی بچ سکے اور دوسروں کو بھی بچا سکے-

  • اردو

    PDF

    غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں : عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبدالله-آپ پر بہترین رحمتیں اور پاکیزہ سلامتی ہو-کی دعوت قائم ہے .اوریہ بنیاد حقیقتا تمام رسولوں کی جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کی بدعات واباطیل سے جنگ ہے .کیونکہ ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین میں سوچ بچار کرے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق اللہ تعالى کی عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف میں سے پہلے مسلمان اپنے دین کے معاملہ میں ہدایت پرتھے. کیونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کریم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کی اکثریت اپنے عقائد واعمال میں کتاب وسنت کی سیدھی راہ سے ہٹ گئی توانکے عقائد، مذاہب، سیاست اور احکام کے لحاظ سے کئی فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں بدعات، اباطیل،اورشعبدہ بازی کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زنی کی راہ مل گئی.علمائے اسلام اپنی تالیفات میں ان پرانی ارونئی بدعات سے ڈراتے رہے .انہیں اہم تالیفات میں سے شیخ ابن بازرحمہ اللہ کا "إقامة البراهين" کا یہ رسالہ ہے جودرج ذیل تین رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے: 1-نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کا حکم 2-جنوں اور شیطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونیاز کا حکم 3-بدعیہ اور شرکیہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم.

  • اردو

    PDF

    تبرک کامفہوم اوراسکی حقیقت کیا ہے؟ کیا انبیاء کی ذات سے تبرک حاصل کرنا جائز ہے؟ آثارصالحین واولیاء اورمقدس مقامات وازمان اوربابرکت کھانے وغیرہ سے تبرک حاصل کرنا کیسا ہے ؟ مشروع وغیرمشروع تبرک کے انواع کیا ہیں؟ یہ اوراس کے علاوہ دیگرمعلومات کا کتاب وسنت واقوال ائمہ کی روشنی میں جانکاری حاصل کریں گے ,میرے ناقص علم کے مطابق تبرک کے موضوع پربہت ہی نادر,جامع ومانع علمی شاہکار ہے.

  • اردو

    PDF

    اس مختصر کتابچہ میں وسائط وتوسل ،توحید وشرک وغیرہ جیسے عقیدہ کے اہم مباحث کے بارے میں گفتگو کرکے خالق ومخلوق کے درمیان واسطہ کی حقیقت کو واضح کیا گیا ہے۔