علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

اسلامی معاشرہ

عناصر کی تعداد: 45

  • اردو

    PDF

    ایسا شخص جسے شیطان اللہ تعالی کے متعلق بہت بڑے بڑے وسوسوں سے دوچار کرتا ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ خوف زدہ ہے اسے کیا کرنا چاہئے؟۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں جادو اور ٹونہ کے فرد اور معاشرے پرہونے والے خطرناک اثرات کو انتہائی علمی انداز میں بیان کیا گیا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    خوشگوار زندگی کے لیے مفید ذرائع

  • اردو

    PDF

    خوشگوار زندگی کے مفید وسائل

  • اردو

    PDF

    عصرحاضرمیں عالمى سطح پر فتنے وفسادات’خوف وخطرات اورقتل وغارتگری عام ہیں’ انسان کے جان ومال’عزت وآبرو کی حفاظت مشکل میں پڑگئی ہے’ ایسے نازک حالات میں اسلام ہی وہ واحد مذہب نظرآتا ہے جواپنے دامن میں امن وسلامتى کا پیغام لئے ہوئے ہے ’ لیکن بسااوقات اسلام کی صحیح ترجمانى نہ ہونے کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات رونما ہونے لگتے ہیں, حالانکہ دین اسلام فساد اورفسادیوں کی سختى سے مذمت کرتا ہے’ اسلامى حکومت میں غیر مسلم کی جان ومال کی حفاظت کرنے کا حکم دیتا ہے’انسان تو انسان حیوان کے ساتھ بھی اچھے برتاؤ کی تلقین کرتا ہے.

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکورمیں سوال وجواب کی شکل میں شراب کی تباہی اور اسکے برے اثرات کے سلسلے میں كتاب وسنت اور علم طب کی روشنی میں نہایت ہی مفید باتیں پیش کی گئی ہیں ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    PDF

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار: اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، انسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔ یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ) (نظرثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنیؔ)

  • اردو

    PDF

    سوال:آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:(مَن تمسَّك بسنّتي عندَ فسادِ أمّتي له أجرُ مائةِ شهيد(’’جس شخص نے میری امت میں فساد بپا ہونے کے وقت بھی میری سنت کو تھام کر رکھا اس کیلئے سو شہیدوں کا ثواب ہے‘‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ اور اگر صحیح ہے تو پھر انسان کو سنت پر کار بند رہنے کیلئے کن کن کاموں کو بجا لانا چاہیے تا کہ سنت کو تھامنے والوں میں شمار ہو سکے؟ میں ایک عرب ملک میں رہائش پذیر ہوں اور صورت حال سب کے سامنے ہے۔۔تو کیا صرف گناہوں سے دور رہنا اس کیلئے کافی ہوگا؟

  • اردو

    YOUTUBE

    زیرنظر ویڈیو میں دین سے دوری اوربے راہ روی کے اہم اسباب کا تذکرہ کرکے ان کا مناسب شرعی حل وعلاج بتایا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید ویڈیو ہے خود مشاہدہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی مشاہدہ کرنے کی ترغیب دیں۔

  • اردو

    MP4

    نوجوانانِ اسلام اور ان کی ذمہ داریاں : صہبا کی تپش بَن کے ایاغوں میں جلو: تم نور بصیرت ہو دماغوں میں جلو ہے روشنی درکار زمانے کو ابھی:روغن کی طرح اپنےچراغوں میں جلو (فضاابن فییضیؒ) نوجوان کسی بھی قوم یا معاشرہ کے اندر ریڑھ کی ھڈی کا درجہ رکھتے ہیں، اگران کی اصلاح ہوجائے تو بڑے سے بڑے انقلاب آسکتے ہیں، لیکن اگرنوجوان بگڑجائیں تو معاشرے میں انارکی وفساد عام ہوجائے گا۔ اسی کے پیش نظر ویڈیو مذکور میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی-حفظہ اللہ-نے فرد ، معاشرہ ، وطن اور دین کے تئیں نوجوانان اسلام کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی شاندار کوشش کی ہےـ تمام زمرہ جات، فقہ، خاندان، نوجوانوں کے مسائل،اصلاح معاشرہ.

  • اردو

    PDF

    ہم جنسی فطرت کے خلاف بغاوت ہے: فطرت سلیمہ سے بغاوت کرنے والے اور پورے معاشرے اور سوسائٹی کو تباہ وبرباد کرنے والے چند مردوں اور عورتوں اور ووٹ بنک پر نگاہ رکھنے والے کچھ نیتاؤں کو چھوڑ کر فطرت سلیمہ اور عقل سلیم رکھنے والے مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے ہم جنس پرستی کو قانونی جواز فراہم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ جن میں ہندو بھی ہیں مسلمان بھی ،سکھ بھی ہیں عیسائی بھی، عوام بھی ہیں اور مذہبی پیشوا اور رہنما بھی۔ کیونکہ ان کی دور رس اور دوربیں نگاہیں دیکھ رہی ہیں کہ اگر‘‘ہم جنس پرستی’’ کو قانونی درجہ اور قانونی جواز دے دیا گیا تو اس کے بھیانک اور خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور ملک سے مذہبی اور اخلاقی قدروں کا جنازہ نکل جائے گا اور اس کو تباہی اور بربادی سے کوئی بجا نہیں سکتا۔ ان حالات میں امر بالمعروف اورنہی عن المنکر کے فریضہ کو سامنے رکھتے ہوئے بلا امتیاز مذہب وشریعت اور بلا تفریق مسلک ومشرب ہرباشعور اور سلیم الفطرت انسان کو ڈٹ کر ہم جنسی کے جواز کی مخالفت کرنی چاہئے اور بھر پور اسکا مقابلہ کرنا چاہئے۔ مذکورہ بالا معاملہ کی قباحت وشناعت اور اسکی خطرناکی کے پیش نظر مولانا عاشق علی اثری ۔حفظہ اللہ۔ نے ہم جنس پرستی کی تاریخ ، اس کی خطرناکی اور اسکے نتیجہ میں آنے والی تباہی وبربادی اور دنیا اور آخرت میں ہونے والے عذاب کے سلسلہ میں مختصر روشنی ڈالی ہے۔ تاکہ ایسے اعمال قبیحہ میں ملوّث ہونے والے مرد وعورتیں اور ان کی پُشت پناہی کرنے والے افراد، ادارے اور تنظیمیں ، روساء اور وزراء اس کے انجام بد سے واقف ہوجائیں اور اپنے آپ کو اور معاشرہ کو تباہی اور بربادی سے بچانے کی کوشش کریں۔

  • اردو

    PDF

    ايك شادى شدہ نوجوان آدمى جو جنون جيسے مرض كا شكار ہونے كى بنا پر ہر وقت پريشان سا رہتا ہے، اور كمزور حافظہ كى بنا پر وسوسے كا بہت زيادہ شكار ہے, وہ اپنے اس خاندان والوں كے ساتھ ہى رہائش پذير ہے جو نجوميوں اور بدفالي پر ايمان ركھتا ہے. اسى بنا پر وہ اسے كہتے ہيں كہ اسے جو بيارى اور تكليف ہو رہى ہے اس كا سبب اس كى بيوى ہے اور وہ اسے منحوس قرار ديتے ہيں، كيونكہ اس كا ستارہ منحوس ہے، اور اگر وہ اسے نہيں چھوڑتا تو بيمارى بھى نہيں جائيگى. اس نوجوان نے بيمارى سے شفايابى كا لالچ كرتے ہوئے بيوى كو تين طلاق كےالفاظ ادا كر ديے، ان الفاظ كى ادائيگى كرتے وقت اس كے پاس كوئى شخص نہ تھا حتى كہ بيوى بھى نہ تھى، اور بيوى كے گھر سے چلے جانے اور واپس نہ آنے كے خوف كى بنا پر اس نے اس كے بارہ ميں كسى كو بتايا بھى نہيں، وہ كچھ عرصہ اس كے پاس رہى حتى كہ اس كے بچے كو جنم ديا. اس نوجوان نے اس كے متعلق دريافت كيا تو اسے كہا گيا كہ جب وہ اسے بتائےگا تو اس كے بعد اس پر عدت ہوگى پھر وہ اس سے رجوع كر سكتا ہے، اور اسے اب چار برس بيت چكے ہيں اس نوجوان نے كسى اور سے بھى دريافت كيا: تو اس شخص نے اسے بتايا كہ نہ تو اسے طلاق ہوئى ہے اور نہ ہى وہ عدت گزارے گى، ليكن تمہيں اللہ سے توبہ كرنى چاہيے. برائے مہربانى مجھے يہ بتائيں كہ اس طلاق پر كيا مرتب ہوتا ہے، كيونكہ بيوى اب تك ميرے پاس گھر ميں ہے اور ميرى حالت بھى ويسى ہى ہے ؟ اور اس طرح كے اعمال كے صحيح ہونے اور ان سے فائدہ ہونے كا اعتقاد ركھنے والے كو آپ كيا نصيحت كرتے ہيں ؟ اور اسى طرح آپ بغير علم كے فتوى دينے والے لوگوں كو كيا نصيحت كريں گے.

  • اردو

    PDF

    میں اپنے بہن بھائیوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا ہوں تا کہ غلط چيزوں کا ادراک ہوسکے اورحقیقتا اس سے فساد اورغلط قسم کی باتوں کودورکیا جاسکا ہے ، اس بارہ میں آپ کی رائے کیا ہے ، آپ کے علم میں ہونا چاہیے کہ انہیں اس کا علم نہیں ؟

  • اردو

    YOUTUBE

    ذہنی پریشانی( Depression) سے کیسےنجات پائیں؟: آج کے دور میں انسان جتنی مادّی ترقی کرتا چلا جارہا ہے اتنا ہی طرح طرح کے مسائل میں گھرتا چلا جارہا ہے۔ آج کے دور میں انسان کو پیش آنے والی پریشانیاں یا بیماریوں میں سے ایک اہم ترین بیماری جسے آپ روحانی بیماری کہ سکتے ہیں وہ ہے ڈپریشن۔ توآئیے ہم معلوم کرتے ہیں کہ ڈپریشن کیا ہے؟ ڈ پریشن کیوں پیدا ہوتا ہے؟ اسکے کیا عوارض ہیں؟ ڈپریشن سے کیسے نجات پایا جا سکتا ہے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے محترمہ ڈاکٹر فرحت ہاشمی کی اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں ـ

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں سوال وجواب کے طور پر غیرمسلم معاشرے میں مسلمانوں کے کردارکو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرورمشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زير نظر ویڈیو میں بے روز گاری سے نجات پانے کے بعض اهم اسلامی اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں جنكو اپنا کر انسان بے روزگاری سے نجات پاسکتا ہے.

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں مسلم معاشرے میں بے برکتی اور محرومی کے اسباب سے متعلق تفصیلی روشنی ڈال کر برکت کے حصولیابی کے ذرائع کو بیان کیا گیا ہے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر رسالہ میں مولف نےحسب ونسب یعنى عزت وآبرو کے اسلامی اور انسانی بنیادی مصلحت یا حق کے تحفظ پر ڈاکہ ڈالنے والى افواہوں کی جنگ کے خلاف تدابیر کو اپنا موضوع بنایا ہے , جنکو اختیار کرکے عزت وآبرو کی حفاظت کا کام بحسن وخوبى انجام دیا جا سکتا ہے.

  • اردو

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ایک مومن اپنی غربت کیسے دور کر سکتا ھے اس کے بارے میں پوری تفصیل بیان کی گئی ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں ایک مومن اپنی غربت کیسے دور کر سکتا ھے اس کے بارے میں پوری تفصیل بیان کی گئی ھے۔

صفحہ : 3 - سے : 1