- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- توحید اور اس کی قسمیں
- عبادت اور اس کی انواع
- اسلام
- ایمان اور اس کے ارکان
- ایمان کے مسائل
- احسان
- کفر
- نفاق
- شرک اور اس کی خطرناکی
- بدعت، اس کے انواع اور اس کی کچھ مثالیں
- صحابہ و آل بیت
- توسّل
- ولایت و کرامت اولیاء
- جن
- اسلام میں دوستی و دشمنی کے احکام
- اہل سنت و جماعت
- ادیان و مِلل
- فرقے
- اسلام کی طرف منسوب فرقے
- معاصر فکری مذاہب
- فقہ
- عبادات
- معاملات
- قسم و نذر
- خاندان
- دوا و علاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- قضا
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل پر مبنی فقہ
- اقلّیات کے مسائل پر مبنی فقہ
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوی
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- فضائل اعمال و طاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- Major Sins and Prohibitions
- عربی زبان
- دعوت الی اللہ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- رقائق و مواعظ
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- اسلامی دعوت کی صورت حال
- The Importance of Calling to Allah
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- بار بار آنے والے مواقع
- الواقع المعاصر وأحوال المسلمين
- التعليم والمدارس
- میڈیا اور صحافت
- مجلے اور علمی کانفرنسیں
- مواصلات اور انٹرنیٹ
- مسلمانوں کی سائنسی خدمات
- نظامہائے اسلامی
- ویب سائٹ کے مسابقے
- مختلف پروگرام اور ایپس
- لنکس
- ادارہ
- منبری خطبے
- Academic lessons
- The Prophetic Biography
- Introducing Islam to Muslims
- Introducing Islam to non-Muslims
نبی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مختلف مضامین
عناصر کی تعداد: 121
- مین پیج
- انٹرفیس کی زبان : اردو
- مشتملات کی زبان : تمام زبانیں
- نبی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مختلف مضامین
- اردو مؤلّف : عبد الملک القاسم مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
موجودہ زمانے میں نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے اکثر لوگ غلو کے شکار ہیں، کچھ تو ایسے ہیں کہ جنہوں نے رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اسقدرغلو کیا کہ-اللہ کی پناہ- شرک کے درجے تک پہنچ گئے ، جیسے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو پکارنا اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم سے مدد طلب کرنا ، اور کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت اور طریقہ کار سے بالکل ہی غافل ہیں، انہوں نے آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کو زندگی کا مشعلِ راہ بنایا اور نہ ہی اسے رہنما سمجھا-آپ کی سیرت طیبہ اور لمحات زندگی کو آسان شکل میں لوگوں تک پیش کرنے کیلئے چند اوراق پر مشتمل یہ کتابچہ ہے جوآپ صلى اللہ علیہ وسلم کی مکمل سیرتِ طیبہ کو سمیٹ تو نہیں سکتا مگر یہ چند جھلکیاں ہیں جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے اوصاف کریمہ سے ماخوذ ہیں ،نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔
- اردو
- اردو
- اردو مُفتی : شعبہ علمی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سوال: کیا ایسا ممکن ہے کہ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام یا بعض معجزات کی فہرست بیان کردیں؟
- اردو مُقرّر : سیّد توصیف الرحمن راشدی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟: زیرنظرویڈیومیں سید توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف،آپ کی شہادت کا مطلب ومفہوم اور اس کے تقاضے کوکتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی بہترین اندازمیں اختصارکےساتھ پیش کیا ہے۔
- اردو مُقرّر : وصی اللہ بن محمد عباس مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حقوقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم: اس ویڈیو میں ڈاکٹروصی اللہ عباس حفظہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امت پر واجب ہونے والے حقوق واحترام وآداب کا تذکرہ کرکے آپ کی شخصیت سے متعلق شکوک وشبہات اور آپ کی شان میں کئے گئے توہین آمیزسلوک کا بھی اختصارکے ساتھ رد پیش کیا ہے۔
- اردو مُقرّر : برادر عمران مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس ویڈیو میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم شخصیت، اللہ کے نزدیک آپ کا مقام ومرتبہ،آپ کی بعثت کی حکمت اور آپ کی روشن تعلیمات کا شاندار تذکرہ کیا گیا ہے جن پر عمل کرکےعالمی امن اور بھائی چارگی قائم ہوسکتی ہے۔
- اردو
- اردو
- اردو تحریر : عبد المحسن القاسم مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امام وخطیب مسجد نبوی ڈاکٹرعبد المحسن القاسم حفظہ اللہ نے 23 ربیع الاول 1435ھ کا خطبہ جمعہ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ کرام کا اندازِ محبت‘‘ کے عنوان پر دیا جس میں انہوں نے فرمایا کہ: اطاعت الہی اس دنیا میں ہر بھلائی کا ذریعہ ہے، جبکہ معصیتِ الہی بدبختی اور پریشانیوں کا موجب ہے، پھر انہوں نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی ایسی انمول مثالیں پیش کیں جن میں بغیر چوں چرا کے کامل اتباع کا رنگ بھرا ہوا تھا، اس خطبہ کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ ہم بھی صحابہ کرام کی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت کا اظہار کریں، اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم شرک وبدعت کو چھوڑ کر آپ کی سنت کو دل وجان سے ماننے لگ جائیں۔
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
محبت وعشق میں کیا فرق ہے ؟ کیا عشق کا لفظ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرنا درست ہے؟ محبت رسول کا حقیقی مفہوم ومعنی کیا ہے؟ محبت رسول کے مراتب کیا ہیں؟ محبت رسول کی علامتیں کیا ہیں؟ محبت رسول کے تقاضے کیا ہیں؟ محبت رسول کے فضائل و فوائد کیا ہیں؟ محبت رسول میں غلو کا معنى ومطلب اور اسکے نقصانات کیا ہیں؟ ویڈیو مذکور میں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی مفیدو موثّر خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مؤلّف : ابو المکرم عبد الجلیل مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : محمد اقبال عبد العزیز مؤلّف : محمد طاہر حنیف ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز مراجعہ : محمد طاہر حنیف
شریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اتباع رسول کا حقیقی مفہوم’ اسکی اہمیت وفضیلت ’اسکے فوائد وغیرہ سے متعلق عام فہم اسلوب میں نہایت ہی مدلّل خطاب پیش فرمایا ہے .
- اردو مُقرّر : حافظ ارشد بشیر عمری مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں کتاب وسنت اوردیگر مذہبی کتابوں کی روشنی میں یہ ثابت کیا گیا کہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم ساری انسانیت کیلئے رہنما ونمونہ ہیں اور آپ کی رحمت صرف انسانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی محیط تھی.
- اردو مُقرّر : جلال الدین قاسمی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی شخصیت ,آپکے نام اورمنصب سے متعلق مختصر روشنی ڈالى گئی ہے-
- اردو مُقرّر : جلال الدین قاسمی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے صرف زبانی محبت کا دعوى کرنا کا فی نہیں بلکہ آپ صلى اللہ کی حقیقی محبت کا راز آپ کی کامل اتباع وپیروی میں مضمر ہے.
- اردو
اللہ تعالی نے انسان کو عقل وشعور سے نوازا ہے-عقل کو اگر شتر بے مہار کی طرح آزاد چھوڑ دیا جائے اور اسے خاص حدود وضوابط کا پابند نہ بنایا جائے تو وہ فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بنتی لہے- اسی لیے اللہ نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کیلئے انبیاء ورسل کا سلسلہ جاری فرمایا- ہر عہد اور ہر علاقے میں انبیاء آتے اور فریضہ تبلیغ ودعوت ادا کرتے رہے تا آنکہ وحی ورسالت کا یہ زریں سلسلہ نبی عربی محمد صلى اللہ علیہ وسلم پر ختم کردیا گیا – اب قیامت تک آنے والے انسانوں کیلئے آپ ہی اللہ کی طرف سے ہادی ورہنما ہیں- آپ ہی کی بتلائی ہوئی تعلیمات وہدایات انسانیت کی نجات اور ابدی سعادت وخوش بختی کا واحد ذریعہ ہیں- ان سے اعراض وگزیرکرتے ہوئے محض اپنی عقل پر انحصار کرکے انسانیت قعرِ مذلت میں تو گرسکتی ہے لیکن امن وسکون وعافیت وراحت اور ابدی نجات سے ہمکنار نہیں ہوسکتی- اگرانسان موجودہ خلفشار اور پیش آمدہ تباہی وبربادی سے بچنا چاہتا ہے تو اسکیلئے ناگزیرہے کہ وہ پیغمبر رحمت صلى اللہ علیہ وسلم کے دامنِ عافیت میں پناہ لے جن کو خود اللہ تعالی نے رحمت للعالمین کے لقب سے ملقب فرمایا ہے , اور اس دین رحمت کے حصار میں آجائے جو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش فرمایا- زیرنظر کتاب نبی صل اللہ علیہ وسلم کی رحمۃ للعالمینی کے اسی پہلو کواجاگر اورواضح کرتی ہے – کاش ! لوگ آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت وکردار اور اسوہ حسنہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنی زندگی میں سمولیں کہ اسی میں مسلمانوں کی عظمت رفتہ کا راز مضمر ہے اور انسانیت کی فلاح ونجات بھی اسی سے وابستہ ہے-
- اردو
- اردو
- اردو