- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- طہارت
- نماز
- جنائز
- زکاۃ
- روزہ
- حج وعمرہ
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- عبادات
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق شبہات
عناصر کی تعداد: 7
- مین پیج
- انٹرفیس کی زبان : اردو
- مشتملات کی زبان : تمام زبانیں
- صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق شبہات
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
عہدِ صحابہ اور جدید ذہن کے شُبہات: پیش نظر کتاب میں فاضل مصنّف محمد مبشّر نذیر-حفظہ اللہ - نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی بیعت، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف بغاوت، جنگ جمل، جنگ صِفّین اور سانحہ کربلا وغیرہ سے متعلق لوگوں کے ذہنوں میں پائے جانے والے سوالات کا کتاب وسنت اور تاریخی تنقید کے اصولوں کی روشنی میں تشفیّ بخش جواب دیا ہے، نا چیز کی ناقص رائے کے مطابق دِفاع صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے موضوع پر اُردو زبان کی سب سے بہترین تالیف ہے ،ضرور مطالعہ فرمائیں۔
- اردو مُفتی : محمد صالح
مجھے یہ علم ہے کہ امیرالمومنین علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ بڑے بڑے صحابہ میں سے ایک اورچوتھے خلیفہ تھے اوروہ کبھی کسی بت کے سامنے سجدہ ریزنہیں ہوۓ تواسی لیے ہم ان کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں ۔ توسوال یہ ہے کہ علی بن ابی طالب رضي اللہ تعالی عنہ کے لیے کرم اللہ وجہہ سب سے پہلے کس نے استعمال کیا ؟
- اردو مُفتی : محمد صالح
على بن ابى طالب رضى اللہ تعالى عنہ كو " كرم اللہ وجھہ " كہنے كا حكم كيا ہے ؟ كيا اس ميں انہيں باقى صحابہ كرام سے كوئى فضيلت حاصل ہے، اور اگر ہم " كرم اللہ وجوہ الصحابۃ اجمعين " كہيں تو كيا اس ميں كوئى حرج ہے ؟
- اردو مؤلّف : ابوبکربن العربی ترجمہ : محمد سلیمان کیلانی
العواصم من القواصم (یعنی وہ چیزیں جو ایمان کو توڑدیتی ہیں اور بربادکردیتی ہیں اس سے محفوظ رکھنے والے حقائق): یہ کتاب جسے کبار ائمہ مسلمین میں سے ایک امام قاضی ابوبکر ابن العربی مالکی نے تالیف کیا ہے یہ بتانے کے لئے لکھی گئی ہے کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صفات وکمالات کو بیان کیا جائے اور ان پر اور ان کے اتباع پر جو ناپاک حملے کئے گئے ہیں ان کی مدافعت کی جائے،گو یہ کتاب حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے لیکن یہ ایک حق کی بجلی ہے جو اپنی چمک سے بد اندیش لوگوں کی دسیسہ کاریاں دکھائے گی اور مسلمانوں کے نوجوان طبقہ کو صحابہ کے دشمنوں کا پتہ دے گی اور ا س سے دشمنانِ صحابہ کی فریب کاریوں کی مثالیں سامنے آجائیں گی اور جنھیں نیکی کی توفیق ارزانی ہوگی وہ حقیقی تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے اور اسکے حاملین کی صفاتِ عالیہ کو روشن دیکھیں گے اور انھیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ نے جو انسانیت کی تاریخ میں ان کے ہاتھوں عظیم انقلاب بپا کرایا واقعی وہ اس معجزہ کے مستحق تھے اور اگر خدانخواستہ صحابہ اور تابعین کی وہ صورت ہوتی جو صحابہ کے دشمنوں نے دکھائی ہے تو یہ ایک نہایت نا ممکن بات ہوتی کہ انکے ہاتھوں پر اتنے فتوحات ہوتے اور اللہ کے دین میں داخل ہونے کیلئے فوج فوج لوگ ان کی آواز پر چلے آتے – تالیف : قاضی ابوبکر ابن العربی ،تعلیق: علّامہ مُحبّ الدین خطیبؒ، ترجمہ: مولانا مُحمّد سلیمان کیلانی، تحشیہ: خالد گرجا کھی
- اردو
زیر مطالعہ کتاب میں صحابی رسول أبو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا ہے ’ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے آپ کی صحبت’ حدیث نبوى کی خدمت میں آپ کی کوششوں کو بیان کیا گیا ہے ’ اوراعداء اسلام خصوصاً متشرقین وغیرہ کی طرف سے آپ پر لگائے گئے الزامات و اعتراضات کا علمی جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.
- اردو
یہ کتاب حضرت رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات سے لے کرنواسئہ رسول سیدنا حسین بن على رضی اللہ عنہ کی شہادت 61ھ تک کے اہم ترین عرصہ پر مشتمل ہے- اس کتاب میں مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے: سقیفہ بنی ساعدہ, قصہ شورى, حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر اعتراضات , شہادت عثمان رضی اللہ عنہ, خلافت على رضی اللہ عنہ, معرکہ جمل, معرکہ صفین, معرکہ نہروان, شہادت على المرتضی , خلافت حسن بن على بن ابی طالب , عام الجماعة, خلافت معاویہ بن ابی سفیان , خلافت یزید بن معاویہ , شہادت حسین بن على , صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عدالت پر پاکدامنی, صحابہ کرام کے متعلق پھیلائی گئی بدگمانیاں اور انکے جوابات, امامت على المرتضی کی اوّلیت کے دلائل اورانکے جوابات وغیرہ- عدالت صحابہ پر لاجواب تحقیقی اور علمی کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں. نوٹ: واضح رہے کہ کتاب "آئنہ ایام تاریخ" (صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین) کے نام سے بھی نشر ہوئی ہے ،لہذا قارئین اس سے دھوکہ نہ کھائیں۔ ش۔ف۔
- اردو مؤلّف : حافظ عبد الحسیب عمری مدنی
ہندوستان کى ایک مشہور متنازع شخصیت سید سلمان ندوی نے یوٹیوب پر بعض صحابہ کرام کى شان میں گستاخانہ تقریر کى تھى ،جس کا عنوان تھا«منافق صحابہ کے بارے میں قرآن کیا کہتا ہے» یہ کتاب سید سلمان ندوى کى بعض صحابہ کرام سے متعلق اسى گستاخیت اور دفاع صحابہ میں لکھى گئى ہے۔ کتاب کے مؤلف ایک غیرت منہجى نوجوان عالم دین شیخ عبد الحسیب عمرى مدنى صاحب ہیں۔