علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

جہاد

عناصر کی تعداد: 9

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ شریعت اسلامیہ کے دو نظام ہیں ایک مذہبی نظام اور دوسری سیاسی نظام اور سیاسی نظام کو مستحکم وپائیدار بنانے کیلئے کسی نہ کسی خلیفہ یا رہبر وقائد کا ہونا ضروری ہے تاکہ سیاسی نظام کسی خلفشار کا شکار نہ ہو اسی طرح خلیفہ ورہبر کے اندر تقوى کا پایا جانا ضروری ہے تاکہ قوم کا تعامل انکے ساتھ برابر حاصل رہے اور جماعت میں اختلاف نہ ہو.

  • اردو

    MP4

    مذہب اسلام سراپا دین رحمت ہے یہ دہشت گردی کو ہوا نہیں دیتا , نہ ہی اسکا رسول دہشت گرد ہے , جس رسول نے پرندوں , جانوروں , جماداتوں کے ساتھ رحم وکرم کا بے مثال نمونہ پیش کیا کیا وہ دہشت گرد ہوسکتا ہے؟ ویڈیو مذکور میں اسلام اور دہشت گردی سے متعلق تفصیلى بیان ہے جسکو جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    MP4

    مذہب اسلام سراپا دین رحمت ہے یہ دہشت گردی کو ہوا نہیں دیتا , نہ ہی اسکا رسول دہشت گرد ہے , جس رسول نے پرندوں , جانوروں , جماداتوں کے ساتھ رحم وکرم کا بے مثال نمونہ پیش کیا کیا وہ دہشت گرد ہوسکتا ہے؟ ویڈیو مذکور میں اسلام اور دہشت گردی سے متعلق تفصیلى بیان ہے جسکو جلال الدین قاسمی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    MP3

    فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے کیوں کہ وہ دار الاسلام بن گیا ہے، لیکن حسن نیت پر جہاد اور ہجرت کا ثواب حاصل کر سکتا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زیر نظرکتاب میں جہاد کی اہمیت وفضیلت،اورجہاد کی شرعی حیثیت اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    ميں جہاد فى سبيل اللہ كے متعلق ايك سوال دريافت كرنا چاہتا ہوں، يہ علم ميں رہے كہ ميں اپنے بھائيوں ميں سب سے بڑا ہوں اور ميرے والد صاحب فوت ہو چكے ہيں، اور والدہ موجود ہيں، ميرى بيوى اور بچے بھى ہيں، ميں نے والدہ سے جہاد ميں جانے كى اجازت طلب كى ليكن انہوں نے اجازت دينے سے انكار كر ديا؛ تو كيا ميں جہاد كر سكتا ہوں ؟

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب جامعہ کویت کے اسلامک اسٹڈیز کالج کے شعبہ تفسیروحدیث کے زیرانتظام یکم ربیع الاوّل 1425ھ کو’’جہاد کی حقیقت وضوابط‘‘ کے عنوان پرمنعقد سیمینار میں ڈاکٹرمحمد بن عمر بازمول حفظہ اللہ کی طرف سے پیش کردہ ایک مقالہ ہےجسے محترم طارق علی بروہی حفظہ اللہ نے افادہ عام کی خاطراردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس بحث میں فاضل مصنّف نے جہاد کے چند اہم احکام کو سنت نبوی کی روشنی میں بیان کرنے کی کاوش کی ہے، آپ نے جہاد کے اصول وضوابط کو تین فصول میں تقسیم کیا ہے: فصل اول: ضوابط جہاد باعتبارحکم فصل دوم: ضوابط جہاد باعتبار طریقہ کار فصل سوم: ضوابط جہاد باعتبارمال غیمت ابتدا میں ایک مفید مقدمہ پیش کیا ہے جس میں نہایت اختصار کے ساتھ فضائل جہاد اورمعصوم جانوں کا خون حلال کرنے وغیرہ کے خطرات پرروشنی ڈالی ہے،اوربعض لوگوں کی سوچ میں جو یہ بات سرایت کرچکی ہے کہ وہ مسلمانوں کے خون بہانے کو جہاد کا نام دیتے ہیں اس سے بھی خبردار کیا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ یہ بدعی جہاد ہے کیونکہ ایسے لوگ اس جہاد کے معاملہ میں شرعی حدود سے تجاوز کرگئے ہیں،چنانچہ یہ جہاد اپنی خواہش ،ہوائے نفس اوربدعت کی نصرت کے لئے ہے نہ کہ اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے،لہذا یہ فی سبیل اللہ نہیں ہوسکتا!اور آخرمیں پوری بحث کا شاندار خلاصہ پیش کرکےدعائیہ کلمات کے ذریعہ اپنی بات کو ختم کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    جہاد اور دہشت گردی: زیرنظرکتاب میں شیخ حافظ مبشرحسین لاہوری حفظہ اللہ نے جہاد اور دہشتگردی کے حوالے سے گفتکوکرتے ہوئے جہاد اسلامی کا صحیح مفہوم اور اسکی حقیقت کو واضح کیا ہے، ساتھ ہی دشمنان اسلام کی طرف سے اسلامی جہاد کے خلاف پھیلائے گئے تمام پروپیگنڈوں،اوراس سے متعلقہ شبہات اوراشکالات سے پردہ اٹھاکرقرآن وسنت کے ٹھوس دلائل سے ان کا مسکت جواب دیا ہے، اوریہ واضح کیا ہے کہ دین اسلام کا دہشت گردی سے کچھ بھی تعلق نہیں ہے،بلکہ یہ سراپاامن وسلامتی،اورمحبت ورواداری کا دین ہے جوسارے عالم میں امن وسلامتی قائم کرنے کے لئے آیا ہے۔ ناشر: مبشّر اکیڈمی، لاهور.

  • اردو

    PDF

    مُفتی : محمد صالح

    كيا شريعت اسلاميہ ميں عورت كا حكمران بننا جائز ہے، ميں چاہتا ہوں كہ قرآن مجيد سے دليل دى جائے ؟