معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 15

  • اردو

    DOCX

    سوال :اسلام میں صوفیوں کا کیا مقام ہے ؟ اور یہ قول کہاں تک صحیح ہے کہ کچھ اولیاء اورعبادت گزار اللہ تعالیٰ سے رابطہ رکھتے ہیں، اوربعض لوگ اس (ظاہرہ) کا اعتقاد رکھتے ہیں اور یہ کہ دنیا میں مختلف جگہ اور ادیان میں اس کا ثبوت ملتا ہے ۔اورجو لوگ صوفی ہونے یا صوفیوں کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی رویت کیسے ممکن ہے ؟ اور کیا نماز اور اللہ تعالیٰ کا ذکر اللہ سبحانہ وتعالی ٰسے رابطہ کی قسم میں سے نہیں ہے؟

  • اردو

    PDF

    زیرنظرکتاب "یہ در،یہ آستانے" دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحر بیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکر ساحل حق و نجات سے ہمکنار ہوا...پھر اپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اور نفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمار مسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو، نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    زيرنظرمقالہ میں صوفیاء کےگمراہ کن عقائد اورغلط افکارونظريات کوقرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے.

  • اردو
  • اردو

    PDF

    صوفیوں کے متعلق اماميه اثنا عشريه شيعوں کا موقف

  • اردو

    PDF

    صوفیت کی ابتدا و ارتقاء: زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر طارق عبدالحلیم اور ڈاکٹر محمد العبدہ کی عربی کتاب " الصوفية نشأتها وتطورها " کا اردو ترجمہ ہے جسے مدثر احمد لودہی حفظہ اللہ نے سر انجام دیا ہے ۔اس کتاب میں صوفیت ،صوفیائے کرام ،ان کی عبادات وفضائل اور صوفیت کی آڑ میں توحید و رسالت اور کتاب وسنت کی پامالی کا سرسری جائزہ ہے. فاضل مصنف نے صوفیت کے ارتقائی مراحل کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے ، اسلامی معاشرے میں طبقہ عباد وزہاد کے ظہور سے متعلق ایک تمہید ہے، پھر پہلا مرحلہ ان ابتدائی صوفیاء کے بارے میں ہے جن کے متعلق کہنا چاہئے کہ یہیں سے تفرق شروع ہوا ،اس کے بعد اس فرقے کی مستقل اصطلاحات کا مرحلہ ہے اور پھر آخری مرحلہ عقیدہ وحدت الوجود کی ابتداء اور صوفیت میں جو کہ پہلے ہی تنگ یونانی فلسفے سے گڈ مڈ تھی اس کے داخل کئے جانے سے متعلق ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں دیوبندی علماء کے ان عقائد کو بیان کیا گیا ہے جو اہل سنت وجماعت کے اصول ومنہج کے بالکل مخالف ہیں مگر اکثر لوگ جہالت ومذہی تعصب کی وجہ سےانہیں اپنائے ہوئے ہیں

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں دیوبندی علماء کے ان عقائد کو بیان کیا گیا ہے جو اہل سنت وجماعت کے اصول ومنہج کے بالکل مخالف ہیں مگر اکثر لوگ جہالت ومذہی تعصب کی وجہ سےانہیں اپنائے ہوئے ہیں

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں بریلوی اور اہل حدیث کے مابین علمی تحقیقی مناظرہ پیش کیا گیا ہے جسکے اندر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ فرقہ بریلویہ کے اکثرعقائد واعمال کتاب وسنت صحیحہ کے مخالف ہیں جن سے اجتناب کرنا ضروری ہے.

  • اردو

    PDF

    کیا دیوبندیت کے عقائد وافکار سلف صالحین کے منہج کے مطابق ہیں؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی وتحقیقی جانکاری حاصل کریں کتاب مذکورمیں. نہایت ہی مفید وجامع مانع کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.

  • اردو

    MP3

  • اردو

    PDF

    ہر قمری مہینہ کی گیارہویں رات کو شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ کے نام پر جو کھانا تیار کیا جاتا ہے وہ ‘‘گیارہویں شریف’’ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کا رواج نہ تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، نہ صحابہ، نہ تابعین، نہ ائمہ دین اور نہ خود شیخ عبد القادر جیلانی کے دور میں ہوا بلکہ یہ بعد کی ایجاد کردہ بدعت ہے جس میں بہت سارے شرک وبدعت پر مبنی امور انجام دئے جاتے ہیں جبکہ آپ رحمہ اللہ خود شرک وبدعت سے سختی سے منع کرتے تھے اور سنت کو اپنانے کو لازم قرار دیتے تھے۔ پیش نظر مختصر رسالہ میں شیخ عبد القادر جیلانی کی بعض تعلیمات وارشادات بیان کرنے کے بعد گیارہویں شریف کی بدعت سے پردہ اٹھایا گیا ہے اور اس رات میں کی جانے والی بارہ سے زائد شرعی مخالفتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    حقيقت صوفيت : یہ کتاب صوفیانہ افکار کا استیصال کرتی ھے جو اسلام کا تیا پانچہ کرنے کے لئے اسلام کے لبادہ میں داخل کیا گیا ھے اور صوفیوں کے عقائد اور سر بستہ راز کی قلعی کھولتی ھے، نیز صوفیوں سے مناظرہ کا طریقہ بھی بیان کیا گیا ھے۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں بریلوی گروہ کے عقائد وافکار کی نقاب کشائی کی گئى ہےجو نہ صرف فروعات میں شریعت اسلامیہ اور کتاب وسنت کے مخالف ھیں, بلکہ اس کے بنیادی عقائد ہی اسلام سے متصادم ہیں, جو اپنے سوا تمام لوگوں پر کفر وارتداد کا فتوى لگاتے ہیں, اس کتاب کو مولف نے 5 ابواب پر تقسیم کیا ہے: بریلویت – تاریخ وبانی, بریلوی عقائد, بریلوی تعلیمات, بریلویت اور تکفیری فتوے,افسانوی حکایات.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں آپکی خدمت میں ایک ایسے پاکستانی دیوبندی مفتی کی توبہ کی کہانی خود اسی کی زبانی پیش کررہے ہیں جسے سن کرانشاء اللہ حق کی راہیں آپ کیلئے آسان ہوجائیں گی . ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ اس مواد کو بطور ہدیہ دوسرے احباب کو پیش کریں ممکن ہے یہ معمولی سا تحفہ کسی کی ہدایت کا سبب بن جائے.