- درجہ بندیوں کا شجرہ
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- طہارت
- نماز
- جنائز
- زکاۃ
- روزہ
- حج وعمرہ
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- فقہ کی کتابیں
- عبادات
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- بھلائی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
- رقائق ومواعظ
- اسلام کی دعوت
- Issues That Muslims Need to Know
- عربی زبان
- تاریخ
- الثقافة الإسلامية
- منبری خطبے
- Academic lessons
جنگیں اور معرکے
عناصر کی تعداد: 19
- اردو مُقرّر : صفي الرحمن المباركفوري مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر شریط میں یہ احساس دلایا گیا ہے کہ ہم سال کے اختتام پراپنے اعمال کا جائزہ لیں, اگرہم نے اسے رب کی اطاعت وفرمانبرداری میں گزارا هے تواس پراللہ کا شکر اداکریں , اورمزید نیک عمل کا جذبہ پیدا کریں , اگر ہمار ا سال رب کی معصیت ونافرمانی میں گزرا ہے توگناہوں پر ندامت کرکے اللہ سے توبہ مانگیں ,اورنئے ہجری سال کا استقبال رب کی اطاعت وفرمانبرداری سےٍ کریں ,اوررب کے نافرمانوں کے برے انجام کو یاد کرکے عبرت حاصل کریں, اور یوم عاشوراء کے دن نبی صلى اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں بطور خوشی روزہ رکھیں نہ کہ اسے حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے مربوط کرکے غم وماتم ,سینہ کوبی اورصحابہ کرام پرلعن وطعن کا دن بنائیں.
- اردو مُقرّر : سيد معراج رباني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ميدان كربلا كانام سن کرآنکھیں اشک بارہوجاتی ہیں، اورقاتلین حسین کے بارے میں زبان سے بددعائیں نکلنے لگتی ہیں ،لیکن حقیقت میں قاتلين حسین کون لوگ ہیں ،انکے قتل کے پس پردہ کیا عزائم پنہاں تھے؟ ان سب کوجانئے معراج ربانی کی آوازميں، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورسنیں.
- اردو مُقرّر : عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے واقعہ کربلا کے تعلق سے چنداہم نکات پر گفتگو فرمائی ہے جو کربلا کے حقائق وپس منظر کو سمجھنے کے لئے کافی ہیں: 1۔ تاریخ کا اتنا مشہور واقعہ تاریخ سے زیادہ افسانہ کیوں بن گیا؟ 2۔ واقعہ کربلا کے تعلق سے تالیفات وتصنیفات افراط وتفریط کا شکار کیوں؟ 3۔صحابہ کرام اور بالخصوص حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق اہل سنت والجماعت کا موقف کیا ہے؟ 4۔واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں اسلام اور کفر کی جنگ تھی یا ایک حادثہ تھا جو نوشتہ تقدیر کے مطابق پیش آیا؟ 5۔ واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں خاندانی رقابت اور بنوامیّہ وبنوہاشم کے درمیان آپسی دشمنی کا نتیجہ تھی؟ یا واقعی معنوں میں شورائیت کی بنیادوں کو استحکام بخشنے کے لئے یا بادشاہت وجمہوریت کے جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تھا؟ 6۔حسین رضی اللہ عنہ کو خط لکھنے والے کون تھے، اور جب موقع ملا تو اپنے ناپاک ہاتھوں میں تلواریں لے کرنواسہ رسول کے خون سے اپنے دامن کو رنگا؟ 7۔یزید کے تعلق سے سب وستم یا تبرا کی حقیقت کیا ہے؟ اور کیا یزید واقعی فاسق وفاجر تھا؟ اس ویڈیوکو تعصّب کی ردا کو اتار کر اور حقیقت کا آئنہ پہن کر دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ واقعہ کی حقیقت سمجھ آسکے، اللہ ہم سب کو ہرطرح کی فتنوں سے محفوظ رکھے،آمین!
- اردو مُقرّر : ظفرالحسن مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
واقعہ کربلا کی حقیقت: کربلا کے متعلق بہت ساری من گھڑ ت داستا نیں اور افسانے لوگوں میں مشہور ہیں جسمیں باطل وموضوع روایات کا سہارا لیا گیا ہے جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ,زیرنظر ویڈیو میں اسی سے متعلق مختصر بیان پیش خدمت ہے تاکہ اسکی اصل حقیقت واضح ہو جا ئے.
- اردو
- اردو مُقرّر : سيد معراج رباني مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظرویڈیو میں شیخ سید معراج ربانی حفظہ اللہ نے واقعہ کربلا کا پس منظراوراس کی حقیقت کو تفصیل سے بیان کرنے کے ساتھ بعض نام نہاد اہل سنت والجماعت ،اورشیعہ وروافض کی جانب سے ماہ محرّم وعاشوراء کے موقع پر انجام دی جانے والی بدعات ومنکرات وشرکیہ امور سے پردہ اٹھا کر ان سے بچنے کی تلقین کی ہے۔
- اردو مؤلّف : عتیق الرحمن سنبھلی نعمانی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
واقعہ کربلا اور ا سکا پس منظر ایک نئےمطالعے کی روشنی میں: نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کی مذمت بہرآئینہ ضروری ہے۔ لیکن اس بنیاد پر ماتم، سینہ کوبی اور سبّ و شتم کا بازار گرم کرنے کی بھی کسی طور تائید نہیں کی جا سکتی۔ زیر نظر کتاب میں مولانا عتیق الرحمٰن سنبھلی نے غیر جانبداری سے سانحہ کربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے اور اس کا مکمل پس منظر تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ مکمل کتاب 12 ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب شہادت عثمان رضی اللہ عنہ ، خانہ جنگی، صلح حسین رضی اللہ عنہ پر ہے۔ ایک باب یزید کی ولی عہدی کی تجویز اور حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے عنوان سے ہے جس میں یزید کی ولی عہدی سے متعلق کھل کر بحث کی گئی ہے۔ باب دہم میں واقعہ کربلا کی مکمل سرگزشت بیان کی گئی ہے۔ جبکہ اس سے اگلے باب میں شہادت کے بعد کی کہانی کو کسی لگی لپٹی کے بغیر بیان کیا گیا ہے۔مولانا نے یزید پر سب و شتم کے مسئلہ کو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ شہادت حسین رضی اللہ عنہ میں یزید کسی بھی حوالے سے ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ سانحہ کربلا کے اسباب سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی کی بھی قلعی کھولی ہے۔(ع۔م)
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حادثہ کربلا اور سبائی سازش: پیش نظر کتاب میں شیخ ابوالفوزان کفایت اللہ سنابلی ۔حفظہ اللہ۔ نے حادثہ کربلا کے تعلق سے سبائی سازشوں کو بے نقاب کرکے واقعہ کی اصل حقیقت سے متعارف کرایا ہے، نیز یزید بن معاویہ کی شخصیت وسیرت کے حوالے سے کتاب وسنت وآثار سلف کی روشنی میں تفصیلی علمی وتحقیقی کلام کیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرعام وخاص کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
- اردو تحریر : محمد ایوب سلفی مراجعہ : أبو عدنان محمد منير قمر
واقعہ کربلا کو بیان کرنے والے اکثر رواۃ جھوٹے’مجہول ’غیرمعتبر’غالى اور کٹر پسند شیعہ ہیں’ انہوں نے مبالغہ آرائیوں اور داستانوں سے بھرے ہوئے واقعات بیان کئے اور بہت سی روایتیں خود گھڑی ہیں اور مؤرخین نے انکو بلا تحقیق اور بلا کسی نقد وتبصرہ نقل کیا –یہی وجہ ہے کہ واقعات کربلا کی اصل حقیقت سے مسلمانوں کا ایک بڑا طبقہ نا واقف رہ گیا اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت یزید رحمہ اللہ کے سلسلے میں طرح طرح کی غلط فہمیوں کا شکارہوگیا- واقعات کربلا کے بیان میں تاریخ کی کتابوں میں اتنا تضاد ہے کہ ان میں واقعہ کی صحیح نوعیت کی پہچان بڑا مشکل امرہے اور کونسی روایت صحیح ہے اور کونسی غلط ہے اسکی تمییز کرنا بھی کوئی آسان کام نہیں رہا ہے- زیرنظر مضمون میں واقعہ کربلا کو اسلامى تاریخ ’ائمہ رجال کی کتب اور حقیقت پسند مؤلفین اور اعتدال کے خوگرمؤرخین اور ائمہ کی تحریروں کی روشنی میں مختصرا پیش کیا گیا ہے .واضح رہے کہ اس مضمون میں تاریخ کی ان روایتوں پر اعتماد کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن پر اکثر مؤرخین متفق ہیں.زبان اردو میں- ناچیزکے ناقص علم کے مطابق- کربلاء کے موضوع پر سب سے بہترین ’مختصراور جامع مضمون ہے. ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : حافظ صلاح الدین یوسف مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے محرم الحرام کی رسومات کا تفصیلی تذکرہ کرتے ہوئے غیر جانبداری سے سانحہ کربلا پربالدلائل اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ حافظ صاحب نے شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد و آغاز پر روشنی ڈالتے ہوئے یزید پر سب و شتم کے مسئلہ کو بھی بڑے احسن انداز سے قلم زد کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ شہادت حسین میں یزید کسی بھی حوالے سے ملوث نہیں تھے۔ فاضل مؤلف نے نہایت عرق ریزی کے ساتھ سانحہ کربلا کے اسباب سے نقاب کشائی کرنے کے ساتھ ساتھ واقعات شہادت میں مبالغہ آمیزی کی بھی قلعی کھولی ہے ,نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : ذاکر اسرار احمد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر کتاب سانحہ کربلا سے متعلق ڈاکٹراسرار رحمہ اللہ کے عظیم خطاب پرمشتمل ہے جسکو شیخ جمیل الرحمن حفظہ اللہ نےتحریری شکل میں ترتیب دیا ہے , اورآخرمیں "کربلا کی کہانی حضرت ابوجعفرمحمد باقرکی زبانی " نامی کتابچہ کو شامل کردیا گیا ہے جسکی ترجمانی مشہورعالم دین حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ نے کی ہے. نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو مؤلّف : احمد عادل کمال ترجمہ : محسن فارانی
اٹلس فتوحات اسلامیہ : اپنے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب, جس میں پیش کی گئی ہے خلافت صدیقی سے خلافت عثمانیہ کے عروج تک , وسط ایشیا سے مراکش واندلس اور وسط یورپ تک اسلامی فتوحات کی عہد بہ عہد سنہری تاریخ. ساتھ ہی ساتھ کتاب کے اخیر میں مسلم وغیر مسلم شخصیات ومشاہیر کے تعارفی خاکے بھی شامل ہیں. یہ کتاب 150 قدیم وجدید نقشے, تاریخی مقامات کی 300 نایاب تصاویر اور نادر معلومات سے آراستہ ہے.