- اردو
- اردو
شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہا ب رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ’’کتاب التوحید‘‘ توحید کےموضوع پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے،جس کی متعدد شروحات ہیں،لیکن ان شروحات میں سب سے عمدہ ونفیس شرح عبد الرحمن بن حسن بن محمد بن عبد الوهابؒ کی ’’فتح المجید‘‘ ہے،اس کتاب میں توحید،اس کی فضیلت،شرک،اس کی خطرناکی،شرک کی اقسام ،بدعت اوراس کی خطرناکی وغیرہ کو خالص کتاب وسنت کی روشنی میں واضح کیا گیاہے ،اس کا سلیس اردو ترجمہ افادہ عام کی خاطرمولانا عطاء اللہ ثاقبؒ نے کیا ہے اور علامہ بدیع الدی شاہ راشدی اوردیگرعلماء نے اس کا مراجعہ فرمایا ہے۔
- اردو
- اردو
زیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی
زیر مطالعہ کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح پر مشتمل ہے جسکو اردو زبان میں برادرم عنایت اللہ سنابلى حفظہ اللہ نے منتقل کیا ہے تاکہ اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ میں آسانی ہوسکے اہل سنت وجماعت کے منہج کے مطابق دین کے بنیادی مسائل پر مشتمل یہ کتابچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف میں سے ایک ہے جسکی آسان وعام فہم شرح ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی حفظہ اللہ نے کی ہے نہایت ہی مفید شرح ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.
- اردو
"شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو
توحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي ترجمہ : عطاء الرحمن ثاقب ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
اس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔
- اردو
"اردو زبان ميں ترجمہ شدہ کتاب ""فتح المعين في تقريب منهج السالكين وتوضيح الفقه في الدين "" در آ اصل اس کی تاليف فضيلة الشيخ ڈاکٹر ہیثم سرحان حفظہ الله نے کی ہے۔ جو کہ علامہ سعدی رحمہ اللہ کی کتاب ""منھج السالكين"" كى شرح ہے۔ اور کتاب ""منھج السالكين"" ایک ایسا جامع متن ہے جس ميں فقہی مسائل اور احكام كو جمع كيا گیا ہے۔ اور علامہ نے نہایت ہی آسان اور واضح كلمات كے ساتھ ساتھ قرآنى آيات اور صحيح احاديث سے استدلال کیا ہے۔ "
- اردو مُقرّر : ابو زکریا النووی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ریاض الصالحین (اردو آڈیو کی شکل میں): اسوقت آپ کے سامنے ساتویں صدی ہجری کے مشہور محدّث وفقیہ امام نووی رحمہ اللہ کی مایہ ناز تالیف ‘‘ریاض الصالحین’’ کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں پیش ہے۔ اس کتاب میں عبادات سے لیکر معاملات تک، معاشرت سے لیکر سیاست تک، غرضیکہ ایک مسلمان کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے امور کا آسان اسلوب میں اختصار کے ساتھ تذکرہ ہے۔ چند احادیث کے علاوہ اسکی ساری حدیثیں صحیح وقابل حجت ہیں۔
- اردو مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مؤسسہ اسلامیہ مملکت سعودی عرب ، ریاض کی طرف سے پیش کردہ قرآن کریم کے آخری تین پاروں (-30-29-28)کا اردو ترجمہ آڈیو کی شکل میں۔
- اردو مؤلّف : صفي الرحمن المباركفوري مؤلّف : حافظ ابن حجر عسقلانی ترجمہ : عبد الوكيل علوى مراجعہ : ارشاد الحق اثری
احكام ومسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے سب سے جامع اگر ’بلوغ المرام‘ کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلباء کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پذیرائی سے نوازا گیا۔ کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے اس کی عربی میں مختصر سی شرح بھی کی۔ زیر نظر کتاب اسی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جس کے مطالعے سے آپ کو نماز، روزہ، حج ، اور زکوۃ سے لے کر نکاح وجہاد تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں قرآن کریم کی عملی تفسیر دیکھنے کو ملے گی۔
- اردو
معلومات المواد باللغة العربية
عناصر کی تعداد: 13
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو
- اردو