معلومات المواد باللغة العربية

عناصر کی تعداد: 8

  • اردو

    MP4

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سیریز میں واقعہ اسراء ومعراج کے بارے میں شیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمایا ہے۔

  • اردو

    MP4

    سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سیریز میں واقعہ اسراء ومعراج کے بارے میں شیخ محمد اشفاق سلفی مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمایا ہے۔

  • اردو

    PDF

    زير نظر كتابچہ میں کتاب وسنت کی واضح دلائل کی روشنی میں ماہ رجب و ماہ شعبان کی شرعی فضیلت اور اس ماہ میں جہالت ولاعلمی یا تعصب و اندھی تقلید کی بنا پر کی جانے والی بدعات وغیر شرعی امور کا علمی ردّ پیش کیا گیا ہے. بے حد مفید کتابچہ ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    PDF

    شيخ عبد العزیز بن عبد اللہ ابن باز رحمہ الله سے ماہِ رجب سے متعلق مندرجہ ذیل سوالات کئے گئے جنکا جواب فتوى مذکورمیں باختصارپیش خدمت ہے. 1- بعض لوگ ماہ رجب کو بعض عبادات کیلئے خاص کرتے ہیں جیسے صلاۃ الرغائب، اور 27 ویں شب کو شب بیداری(شبِ معراج)، پس کیا ان کی شریعت میں کوئی بنیاد واصل ہے؟ 2- جب ماہ رجب کی پہلی جمعرات آتی ہے تو لوگ قربانی کرتے ہیں اور اپنے بچون کو نہلاتے ہیں، اور اس نہلانے کے دوران کہتے ہیں کہ: "ياخميس أول رجب نجّنا من الحصبة والجرب" (اے ماہِ رجب کی پہلی جمعرات ہمیں خسرہ اورخارش سے نجات عطا فرما)، اوراس دن كو "كرامت رجب" كا نام ديتے ہیں،ہمیں اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں؟ 3- میں نے پورے ماہِ رجب کی روزے رکھے کیا یہ بدعت ہے یا یہ صحیح عمل ہے؟ 4- ایک پینتیس 35 سال کی خاتون ہیں جوروزہ نماز کی پابند ہیں، اور یہ ماہِ شوال، رجب اور شعبان کے روزے رکھتی ہیں ، لیکن اسکے مخصوص ایام ان تینوں مہینے کے روزے رکھنے میں رکاوٹ بن جاتے ہیں، پس کیا ان تینوں مہینے میں روزے رکھنے واجب ہیں یا پھرفقط انکے کچھ دنوں میں رکھ لئے جائیں؟ زیرنظرفتوى میں انہیں سوالوں کا مختصرجواب ہے.

  • اردو

    PDF

    سوال : اسراء ومعراج کی رات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انبیائے کرام کی امامت کروانے میں کیاعلّت اورحکمت تھی؟اوریہ کس چیز پردال ہے؟

  • اردو

    YOUTUBE

    مشاہدین کرام! عام طورسے لوگ واقعہ اسراء ومعراج کے سلسلے میں افراط وتفریط کا شکارہیں اوراس سلسلے میں بہت ساری ضعیف وموضوع روایات اورباطل افسانے وقصص کا سہارا لے کرواقعہ اسراء ومعراج کی اصل حقیقت کو عوام سے پوشیدہ رکھا جاتا ہے. ویڈیومذکورمیں فاضل خطیب شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی –حفظه الله - نے قرآن وسنت اور صحیح اسلامی تاریخ کی روشنی میں معجزہ معراج رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی اصل حقیقت کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    PDF

    واقعہ معراج نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد, ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے – یہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور , الہی معجزہ , صداقت ونبوت کی آیت ونشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت وموعظت اور دروس ونصائح کے خزانے سےٍ معمور اور عقیدہ وعمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے, اس واقعہ میں عقیدہ کی اصلاح بھی ہے اور بہت سے معاشرتی آداب کی تعلیم بھی , یہ واقعہ رب کریم کے ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنی مخلوق سے الگ اپنے عرش پر مستوى ہونے کی مضبوط ومستحکم دلیل بھی ہے اور اقامت صلاۃ کی ترغیب بھی . اس واقعہ کی اسی گوناگوں اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام نے اسے خصوصی اہمیت دی ہے اور اسکی تشریح وتوضیح میں اپنی کاوشیں صرف کیں. زیرنظر کتا ب بھی اسی سلسلہ کی ایک ادنى سی کاوش ہے جسمیں فاضل مولف نے واقعہ معراج سے متعلق صرف صحیح ومستند روایات نیز مقبول ومعتبر احادیث وآثارکو جگہ دی ہے –اوراس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب " الإسراء والمعراج" سے استفادہ کیا ہے نیز مسائل وفوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر کی فتح الباری شرح بخاری سے زیادہ ترفائدہ اٹھایا ہے . اپنے موضوع پر نہایت ہی جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    PDF

    واقعۂ معرا ج کی بابت لوگ افراط وتفریط کے شکارہیں کچہ تو اسے حسین خواب قرار دیتے ہیں اور کچھ اس میں افراط وغلو کا مظاہرہ کرتے ہوئے عبد ومعبود اور خالق و مخلوق کے فرق کو بھی مٹا ڈالتے ہیں زير نظر كتاب ميں واقعۂ معراج سے متعلق لوگوں کے مابین پائی جانے والی افراط وتفریط کی تغلیط وتردید، نیز اس سے متعلق رطب و یابس روایات کی تنقیح وتصحیح کرکے واقعہ کی صحیح شکل کو لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے . اردوزبان میں واقعہ اسراء ومعراج کے موضوع پر یہ پہلی مستند اور تحقیقی شاہکار ہے جسے حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے معتمد مصادر سے ترتیب دیا ہے۔