علمی زمرے

ان لوگوں نے اسلام کیوں قبول کیا (نئے مسلمان کے قصّے)

یہ صفحہ ۳۰ سے زیادہ عالمی زبانوں میں کچھ نئے مسلمانون کی کہانیوں پر مبنی ہے۔ یہ اس سوال کا جواب ہے جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں اٹھتا رہتا ہے کہ انہوں نے اسلام کیوں قبول کیا؟ ہم نے پایا کہ اس کا سب سے بہتر جواب وہ لوگ دے سکتے ہیں جنہیں اللہ رب العالمین نے رغبت وقناعت سے ہدایت کی نعمت اور اسلام میں داخل ہونے سے نوازا ہے۔

عناصر کی تعداد: 7

  • PDF

    زیر نظر کتاب نو مسلم عیسائی سائمن الفریڈو کی خود نوشت ہے جو اسلام لانے کے بعد ابومریم بنے۔ یہ تحریر ان کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات او رحضرت عیسیٰؑ کے متعلق عیسائی تعلیمات کے حقائق پر مشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام کی فیوض و برکات اور عیسائیت کی تعلیمات کاموازنہ کرکےالہی فیصلہ کے مطابق اسلام کو ہی نجات کا ذریعہ گردانا اور ثابت کیا ہے اوراسی طرح عیسائیت میں موجود فکری انحطاط اور خرافات کوبھی اجاگر کیا ہے ۔یقیناً عیسائی دنیا کے لئے یہ کتاب حقائق و عبر کے نمونہ کی حثیت رکھتی ہے کہ وہ لوگ بھی اپنے آبائی مذہب سے ذرا ہٹ کر اسلام کا مطالعہ کریں جس طرح ابومریم نےکیا اور اس زاویہ سے اسلام کو سمجھیں تو یقیناً حق کو پالیں گے۔ نوٹ(یہ کتاب ہسپانوی،انگریزی،فرانسیسی،عربی،یونانی،ترکی،بلغاری، روسی،جرمنی،اطالوی اورچائنی زبانوں میں بھی موجود ہے)۔

  • PDF

    شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا : کہ عیسائی لڑکی مسلمان ہو چکی ہے لیکن اس نے اسلام کا اعلان نہیں کیا ہے اور اسکے گھر والے اسکی شادی کسی نصرانی لڑکے سے کروانا چاہتے ہیں تو ایسی حالت میں شرعی حکم کیا ہے؟ فتوی مذکور میں اسی کا جواب پیش ہےـ.

  • PDF

    اور صلیب ٹوٹ گئی:ریاس پٹیر سے عبداللہ بن کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے والے مرد مجاہد کی داستان حیات ہے۔ جس میں انہوں نے بڑے خوبصورت انداز میں اپنے اسلام قبول کرنے کا پس منظر بیان کیا ہے اور اپنے تین سالہ تحقیقی دور کے حالات بھی بیان کیے ہیں۔ خاص طور پر اسلام کو سمجھنے کے لیے انہوں نے مختلف اسکالرز سے ملاقاتوں اورمختلف اسلامی ریسرچ سینٹرز کے دوروں پر مبنی جو رپورٹ تحریر کی ہے وہ بڑی سبق آموز بھی ہے اور دل آزار بھی جسے پڑھ کر ایک مسلمان کی گردن شرم سے جھک جاتی ہے کہ مسلمان کس طرح طرح مختلف گروہوں میں بٹ چکے ہیں ہر ایک کا اپنا اسلام ہے جو دوسرے کے اسلام سے برعکس ہے۔ انہوں نے اپنی اس کتاب میں بڑے اچھے اور مدلل انداز میں عیسائیت اور عیسائی مشنری کا پرد ہ بھی چاک کیا ہے کہ دنیا کو انسانیت کا درس دینے والے خود کس طرح مذہب کے نام پر عورت کا استحصال کر رہے ہیں۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • PDF

    زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد حنیف شاہد کی کتاب " Why Islam is our choice " کا اردو ترجمہ ہے-جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی، تجربات، سابقہ عقائد، اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے- کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قومیتوں کے رؤساء، دانشور، معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں- ضرور مطالعہ کریں.

  • PDF

فیڈ بیک