علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

یومِ آخرت پر ایمان

عناصر کی تعداد: 170

  • اردو

    MP4

    فتنہ کا صحیح معنیٰ ومفہوم ، فتنہ کی نوعیت ،گمراہی وضلالت اورشر کے راستے کون کون سے ہیں جن سے ایک مسلمان دنیا میں راہ راست سے بھٹک سکتا ہے اورآخرت میں ناکام ہوسکتا ہے؟ فتنوں سے بچنے کے وسائل وذرائع کیا ہیں؟ اورانسان دین پرکیسے ثابت قدم رہ سکتا ہے ؟ مقرر:شیخ ابوزید ضمیرحفظہ اللہ

  • اردو

    PDF

    جنّت میں داخلہ اور دوزخ سے نجات: زیرنظرکتاب میں نامورسعودی عالم شیخ عبد اللہ بن جاراللہ الجاراللہ نے قرآن کریم اوررسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث مبارکہ سے وہ تمام باتیں یکجا کردی ہیں جو دوزخ سے نجات اورجنت میں داخلے کی ضامن ہیں۔اسی طرح جنت وجہنم کی صفات اوراہل جنت وجہنم کے بعض اعمال کا بھی مختصرا تذکرہ فرمایا ہے۔ دارالسلام ریاض نے اس گرانمایہ کتاب کو ایمان کی مضبوطی اورحسن عمل کے فروغ کے لئے شائع کیا ہے۔ یہ کتاب جنت میں داخلے کی دستاویز ہے اسے پڑھئے اوراپنی اخروی نجات کے لئے اس کی تعلیمات پرسچے دل سے عمل کیجئے۔ترجمہ: شعبہ تحقیق دارالسلام۔

  • اردو

    PDF

    دُنیا اور آخرت کی حقیقت کتاب وسنّت کی روشنی میں: دنیا کی زندگی ایک کھیل کود سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتی۔مسند احمد میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا :”دنیا سے میرا بھلا کیا ناطہ! میری اور دنیا کی مثال تو بس ایسی ہے جیسے کوئی مسافر کسی درخت کی سایہ میں گرمیوں کی کوئی دوپہر گزارنے بیٹھ جائے ۔ وہ کوئی پل آرام کر ے گا تو پھر اٹھ کر چل دے گا“ترمذی میں سہل بن عبداللہ کی روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ”یہ دنیا اللہ کی نگاہ میں مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو کافرکوا س دنیا سے وہ پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ ہونے دیتا“صحیح مسلم میں مستورد بن شداد کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا آخرت کے مقابلے میں بس اتنی ہے جتنا کوئی شخص بھرے سمندر میں انگلی ڈال کر دیکھے کہ اس کی انگلی نے سمندر میں کیا کمی کی “ تب آپ نے اپنی انگشت شہادت کی جانب اشارہ کیا ۔ “زیر تبصرہ کتاب"دنیا اور آخرت کی حقیقت قرآن وسنت کی روشنی میں "محترم مولانا ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف لطيف ہے، جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں دنیا وآخرت کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے، اور تمام مسلمانوں کو دنیا کی حقیقت کو سمجھ کر آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (راسخ) ناشر:انصار السنہ پبلیکیشنز، لاہور

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو میں پیس ٹی وی اُردو کے مشہور مقرّر حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ نے لذّتوں کو توڑنے والی یعنی موت کو کثرت سے یاد کرنے اور گناہوں سے توبہ واستغفار کرکے آخرت کی تیاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ نہایت مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    PDF

    جنّت کا بیان: زیر نظر کتاب میں جنت اور اس کی نعمتوں کا تفصیلی طور پر تذکر ہ کیا گیا ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے حصول کے لئے ارمانوں ونفسانی خواہشات کی قربانیوں کو ضروری قراردیا ہے۔ اور سلف صالحین کی جنت کے حصول میں کی جانے والی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کرکے ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی نصیحت کی ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں شیخ حافظ عبد العظیم عمری مدنی حفظہ اللہ نے جنّت کا تذکرہ کرکے اس پر ایمان لانے، اسکے موجود ہونے، اس کے حصول کے خاطر سلف صالحین کی عظیم قربانیوں، اور جنت کے اوصاف اور اس کے حصول کے اسباب وغیرہ کے بارے میں نہایت ہی شاندار خطاب پیش کیا ہے، ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    MP4

    نبي كريم صلى الله عليہ وسلم نےفرمایا کہ اللہ تعالى فرماتا ہے :کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ کچھ تیار کررکھا ہے جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا نہ کسی کان نے سنا’ نہ کسی بشر کے دل میں اسکا خیال گزرا (بخاری). ویڈیو مذکور میں شیخ عطاء الرحمن سعیدی حفظہ اللہ نے جنت کا حقيقى مفہوم بیان کرکے جنت کی پربہار نعمتوں کا نہایت ہی دلکش وحسین اسلوب میں تذکرہ کیا ہے’ ساتھ ہی ساتھ ان نعمتوں کے حصول کے شرائط واسباب وغیرہ کو بھی تفصیلا بیان کیا ہے. نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    جہنم کیا ہے؟ جہنم کے کیا اوصاف ہیں؟ جہنم میں لیجانےٍ والے اعمال کیا ہیں؟جہنم کے مستحقین کون ہیں؟ جہنم سے کیسے بچا جائے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کیلئے شيخ عطاء الرحمن سعيدى حفظه الله کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    MP4

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .

  • اردو

    MP4

    ویڈیو مذکور میں جنت کے حسین مناظر کو قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ اسلوب میں پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں .

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کے دلائل سے خود کو اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل ثابت کرکے ان کی صحیح تربیت کی ترغیب دی گئی ھے، تاکہ وہ جھنم کا ایندھن نہ بنیں۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کے دلائل سے خود کو اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل ثابت کرکے ان کی صحیح تربیت کی ترغیب دی گئی ھے، تاکہ وہ جھنم کا ایندھن نہ بنیں۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کے دلائل سے خود کو اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل ثابت کرکے ان کی صحیح تربیت کی ترغیب دی گئی ھے، تاکہ وہ جھنم کا ایندھن نہ بنیں۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کے دلائل سے خود کو اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل ثابت کرکے ان کی صحیح تربیت کی ترغیب دی گئی ھے، تاکہ وہ جھنم کا ایندھن نہ بنیں۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کے دلائل سے خود کو اپنے بچوں کے لئے آئیڈیل ثابت کرکے ان کی صحیح تربیت کی ترغیب دی گئی ھے، تاکہ وہ جھنم کا ایندھن نہ بنیں۔

  • اردو

    اس ویڈیو سی ڈی قبر میں منکر ونکیر کے سوال اور کون لوگ ان سوالوں کے جواب دے پائیں گے ان کا مفصل ذکر کیا گیا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قبر کے حالات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قبر کے حالات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ھے۔