علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

کتابیں

عناصر کی تعداد: 702

  • اردو

    PDF

    فتنوں کے دور میں کیا کرنا چاہئے: یہ دور حاضر کے موضوع پر نہایت اھم کتاب ھے ، اس میں ایک مسلمان کو پرفتن دور میں کیا طریقہ اپنانا چاہئے ، اس کی مکمل رھنمائی دی گئی ھے ۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں ان تمام باتوں کو خاص طور سے ذکر کیا گیا ھے جن سے مسلمانوں میں تفریق اور اختلاف پیدا ھوتی ھے اور سب کو اتفاق واتحاد سے رھنے کی ضرورت پر توجہ دلائی گئی ھے ۔

  • اردو

    PDF

    عقائد کی درستگی ایمان کی درستگی اوراس کی تکمیل ہے اگر عقیدے میں خرابی پیدا ہو جائے تو اعمال کی قبولیت ناممکن ہے اسی لیے انبیائے کرام کی دعوت میں بنیادی دعوت عقیدہ توحید کی ہی دعوت تھی –ہر نبی نے پہلے اپنی امت کے عقائد کو درست کرنے کی کوشش کی ہے اس کے بعد عبادات اور دوسرے احکامات فرض کیے گئے-اس لیے کسی سے امید یا خوف رکھنا،کسی کو اپنا حاجت روا اور مشکل کشا سمجھنا ،وحی پر یقین اور ایمان،انبیاء کے بارے میں غلو اور افراط وتفریط سے بچتے ہوئے یقین رکھنا اور شریعت میں اللہ تعالیٰ کی جو صفات بیان کر دی گئیں ہیں ان کی ماہیت اور کیفیت معلوم کئے بغیرانہیں تسلیم کرنا عقیدہ کہلاتا ہے-اس لیے مصنف نے اپنی کتاب میں ان تمام چیزوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزیدعقائد کی تفصیلات کو واضح کیا ہے جس میں ایک عقیدے کی خرابی نجومی اور کاہن لوگوں کے پاس جانے والی بھی ہے جس کو بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے اور عبادات میں نذرونیاز کے مسئلے کو واضح کرتے ہوئے اس کو صرف اللہ کے ساتھ خاص کرنے پر روشنی ڈالی ہے-نجومی ،کاہن،شعبدہ بازی،جوتشی،علم غیب اور شرک سے روکنے والوں پر لگائے جانے والے بہتانوں اور شریعت ،شرعی احکامات اور انبیاء کو اپنی باتوں میں مذاق کے طور پر پیش کرنے والوں کا قرآن وسنت کی روشنی میں رد پیش کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    قرآن خوانی اور ایصال ثواب: قرآن خوانی اور ایصال ثواب جس میں قرآن وحدیث کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن خوانی ،فاتحہ، تیجہ، چہلم اور برسی وغیرہ بدعات مروّجہ کا ثواب مُردوں کو نہیں پہنچتا۔

  • اردو

    PDF

    اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار: اسلام نے عورت کو وہ بلند مقام دیا ہے جو کسی بھی دوسرے مذہب نے نہیں دیا ہے۔دنیا کے مختلف مذاہب اورقوانین کی تعلیمات کا مقابلہ اگر اسلام کے اس نئے منفرد وممتازکردار(Role)سے کیا جائے، جو اسلام نے عورت کے وقار واعتبار کی بحالی، انسانی سماج میں اسے مناسب مقام دلانے، ظالم قوانین، غیر منصفانہ رسم و رواج اور مردوں کی خود پرستی، خود غرضی اور تکبر سے اسے نجات دلانے کے سلسلہ میں انجام دیا ہے، تو معترضین کی آنکھیں کھل جائیں گی، اور ایک پڑھے لکھےاورحقیقت پسند انسان کو اعتراف و احترام میں سر جھکا دینا پڑیگا۔اسلام میں مسلمان عورت کا بلند مقام،اور ہر مسلمان کی زندگی میں مؤثر کردار ہے۔صالح اور نیک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں عورت ہی پہلا مدرسہ ہے۔عورت کے اسی نیک کردار کو سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ محمد بن صالح العثیمینؒ نے اپنے (اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار)نامی اس کتابچے میں قلم بند کیا ہے۔ تاکہ وہ معاشرے کی اصلاح کا بیڑا اٹھائے اور اپنی ان ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوسکے۔ یہ کتاب ہر مسلمان ماں اور بہن کو پڑھنی چایئے ،کیونکہ یہ خواتین کے حوالے سے بڑی مفید ترین کتاب ہے۔(راسخ) (نظرثانی: شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنیؔ)

  • اردو

    PDF

    اس کتاب میں توحید کی حقیقت اور شرک وبدعت کی قباحت قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کی گئی ھے، نیز شفاعت رسول کی حقانیت اور قبروں پر قبے اور ان پر تعمیر کی حرمت تفصیل سے بیان کی گئی ھے۔

  • اردو

    PDF

    زیر مطالعہ کتاب میں ائمہ اربعہ امام ابوحنیفہ، امام مالک، امام شافعی، امام احمد رحمہم اللہ کے عقیدہ کا نہاہت ہی عمدہ تذکرہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    موت کا منظر: زیر مطالعہ کتاب خالد بن عبد الرحمن الشائع اور سلطان بن فہد الراشد کی تالیف ’’مشاھد الاحتضار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے، یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں صحابہ کرام، سلف صالحین، حکمرانوں، نافرمانوں اور گنہگاروں کی جاں کنی کے حالات وواقعات کو قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلّل اور واضح طور پرقلمبند کیا گیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرہ کی تفسیر نہایت علمی اور محکم انداز میں، جس میں بیش بہا فوائد، گہرے دلائل اور مفید استنباطات شامل ہیں، جن سے ہر طبقے اور ہر شعبے کا قاری، اللہ تعالیٰ کے فضل سے، مستفید ہو سکتا ہے۔

  • اردو

    PDF

    یہ مواد "دروسِ ماہِ رمضان اور عشرۂ ذی الحجہ" نامی کتاب کا ترجمہ ہے، جسے معالی وزیرِ امورِ اسلامی ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ حفظہ اللہ کے علمی دفتر نے تیار کیا ہے۔

  • اردو

    PDF

    اسلام کے ارکان مسجد نبوی کے خطبات سے ماخوذ

  • اردو

    PDF

    صحیحین میں حج کی احادیث

  • اردو

    PDF

    اسلامی حقوق و آداب

  • اردو

    PDF

    فقهی مسائل

  • اردو

    PDF

    مختصر سیرت رحمة العالمين

  • اردو

    PDF

    شرعی رکاوئیں-شرعي ممنوعات

  • اردو

    PDF

    دینی تعلیمات

  • اردو

    PDF

    میزان کو بھاری کرنے والے اعمال

  • اردو

    PDF

    صيام مسائل